ایرانی قابض ریاست مغربی بلوچستان میں اپنے جارحیت کا سلسلہ تیز کرکے ایک مہینہ کے اندر بیس سے زائد بلوچوں کو تختہ دار پر لٹکاکر سفاکیت کی انتہاکردی ہے بلوچ سالویشن فرنٹ
15.10.2013
بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی چیئر میں سعید یوسف بلوچ مرکزی سیکریٹری جنرل اور بلوچ وطن موومنٹ کے سربراہ میر قادر بلوچ بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری بانک حانی بلوچ بلوچ گہار موومنٹ کے مرکزی وائس چیئر پرسن زمور آزاد بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ ایرانی قابض ریاست مغربی بلوچستان میں اپنے جارحیت کا سلسلہ تیز کرکے ایک مہینہ کے اندر بیس سے زائد بلوچوں کو تختہ دار پر لٹکاکر سفاکیت کی انتہاکردی ہے تازہ کاروائیوں میں گزشتہ دنوں مقبوضہ مغربی بلوچستان میں دزآپ زاہدان سنٹرل جیل میں دو بلوچ خواتین سمیت 15دیگربلوچ فرزندوں کو پھانسی دیکر شہید کیا گیا جوانسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے ایسے ہیومین کراہمزپر عالمی دنیا کوبھر پورانداز میں آوازاٹھانا چاہیے اور ایرانی سامراج کے سفاکیت اور چیرہ دستیوں کے اور ان کے جنگی جرائم پر مشتمل کاروائیوں کا نوٹس لے کر ان کے خلاف کاروائی کرنے سمیت بلوچ قومی وحدت پر بلجبرایرانی قبضہ کے خلاف بلوچ قومی موقف کی حمایت اور تائید کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہم مہذب دنیا کے زہن وضمیر کواس بات سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ ایران ایک جارح اور غیر زمہ دار بنیادپرست اور جنونی ریاست ہے جو 1928سے اب تک بلوچ قومی سرزمین کے مغربی علاقوں پرزبردستی اور طاقت کے بلبوتے پر قابض ہے انگریز سامراج نے دوسری جنگ عظیم کے بعد جس طرح بے رحمی کے ساتھ بلوچ قومی وحدت کو تقسیم کرکے ایران اور افغانستان میں شامل کرکے ڈیورڈ لائن اور گولڈ سمتھ لائن جیسے غیر فطری لکیروں کے زریعہ بلوچ سرزمین کے سینہ پر مصنوعی سرحدیں کھینچ کرجن تنازعات کو جنم دے کر بلوچ قوم کو خاک و خون میں نہلانے کی کوشش کی انگریز کے لگائے گئے ان زخموں سے اب بھی خون رس رہاہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ87 سال سے ایرانی قبضہ گیر ریاست ہزاروں بلوچ فرزندوں کو اپنی سفاکانہ کاروائیوں کے زریعہ شہید کیا ہے اور کوئی ایسا خاندان نہیں جو ریاستی تشدد اور مسلح ایرانی دہشت گردی سے متاثر نہ ہوا ہو ایرانی بے لگام ریاستی جارحانہ کاروائیوں میں شدت اور بے رحمی کے ساتھ معصوم بلوچوں کا قتل عام اور نسل کشی عالمی ضمیر کو جھنجوڑ نے کی مترادف ہے عالمی میڈیا بلا جھجک اور غیر جانبداری کے ساتھ ایرانی جارحیت کوبے نقاب کرکے اپنی صحافتی اور بین الاقومی زمہ داریوں کوپورا کرکے عالمی دہشت گردی کے نگہبان ایرانی ریاست کے بلوچوں کے اوپر مظالم کو سامنے لائے انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ یورپی یونین امریکہ اور دنیا کے دیگر مہذب اقوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلوچ قوم پر ایرانی دہشت گردی کا نوٹس لے کر انہیں جنگی مجرم قرار دیں اور بلوچ قومی آزادی کی جدوجہد اور منقسم بلوچ وحدت کو ایک آزاد بلوچ قومی ریاست کے وجود کے طور پر تسلیم کریں انہوں نے کہا کہ بلوچ قومی آزادی کی جاری جدوجہد مغربی بلوچستان کے بلوچوں کے لئے روشنی کے مینار ہیں بلوچ قوم اپنی بے شمار کوششوں کے بعد برطانوی جیسے طاقتور قبضہ گیر کو شکست فاش دی اب بھی بلوچ قوم غیر فطری طور پر قابض ریاستوں کے قبضہ کو اکھاڑ پھینکنے کی بے پناہ صلاحتیں موجود ہیں مغربی بلوچستان کے بلوچ ہزاروں بلوچ شہداء کی فکری وعملی رہنمائی میں آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں اور شہدائے کے ادھورے خواب اور نامکمل مشن کو اس کے منطقی ہدف تک پہنچانے کے لئے اپنی صلاحیتیوں کو بروئے کار لائیں


