×

ایران نہ صرف بلوچ نسل کشی کررہی ہے اور مغربی بلوچستان پر جبری طورپر قابض ہے بلکہ اس کے دہشت گردانہ کردار سے شام اور عرب ممالک محفوظ نہیں میر قادر بلوچ

ایران نہ صرف بلوچ نسل کشی کررہی ہے اور مغربی بلوچستان پر جبری طورپر قابض ہے بلکہ اس کے دہشت گردانہ کردار سے شام اور عرب ممالک محفوظ نہیں میر قادر بلوچ

3.11.2013
بلوچ وطن موومنٹ کے سربراہ اور بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی سیکریٹری جنرل میر قادر بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک اخباری بیان میں ایران کی جانب سے شام اور عرب ممالک میں مداخلت اور اسلحہ کی ترسیل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نہ صرف بلوچ نسل کشی کررہی ہے اور مغربی بلوچستان پر جبری طورپر قابض ہے بلکہ اس کے دہشت گردانہ کردار سے شام اور عرب ممالک محفوظ نہیں شام میں ایران براہ راست شامی عوام اور حقیقی شامی وطن دوست قوتوں کے خلاف جنگ لڑرہی ہے اس کا واضح ثبوت شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر اسماعیل حیدری کی شامی وطن دوست قوتوں کے ہاتھوں ہلاکت کا واقعہ ہے اقوام متحدہ اور عالمی دنیا کو ایران کے بارے میں شام میں مداخلت کے حوالہ سے اس سے بڑا ثبوت اور کیا چاہیے اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ ایرانی دہشت گردی کا نوٹس لیں اگر ایران کو اس طرح کھلی چھوٹ دی گئی ہے اور اس کے خلاف اقوام عالم سراپا احتجاج نہ ہوا تو وہ اس کے شر سے کوئی بھی ملک اور قوم محفوظ نہیں رہیگا انہوں نے کہا کہ ایران تمام تر انسانی و بین الاقوامی قوانین کو پاؤں تلے روندھ کر نہ صرف بلوچ وطن دوست سپوتوں کو تختہ دار پرلٹکاکر اپنی دہشت گردانہ عزائم پر فخر محسوس کررہی ہے بلکہ مغربی بلوچستان پر اپنی تسلط برقرار رکھنے کے لئے بلوچ نسل کشی اورخونریزی کو بڑھاوا دے رہی ہے لیکن اقوام متحدہ ایرانی جارحیت پر خاموشی کا مظاہرہ کرکے ایران کے خلاف کاروائی میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے اور اس سے ایران کو مزید شہہ مل رہی ہے اور وہ جہاں چائے اپنی گھناؤنے عزائم کے ساتھ مداخلت اور دہشت گردی کرسکتاہیے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ایران کی جانب سے بلوچ نسل کشی شام اور بحرین کے معاملات میں ٹانگ اڑھانے اور شام میں براہ راست جنگی جرائم ملوث ہونے کی حالیہ واقعات کو جواز بنانے کے انہیں ہضم کیا جارہا ہے ایران کے موجود روپ پوری دنیا کے لئے خطرناک ہیں عالمی برادری خاموشی کا روزہ توڑ کر ایران کے خلاف اٹھ کھڑے ہوانہوں نے کہا کہ ایران محب وطن شامیون کو کو کچلنے کے لئے بڑے پیمانے پر اسلحہ اور دیگر فوجی وسائل کی ترسیل کررہاہے لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے دہشت گرد شام میں برسر پیکار ہیں ایران اور حزب اللہ ایک ہی سکہ کے دورخ ہیں اور دونوں ہی انسانیت کے دشمن ہیں ایران اور حزب اللہ شامی تنازعہ کومزید بگاڑ رہے ہیں اور شامی تنازعہ کو آگ کے دہانے پر پہنچانے میں ان کی کلیدی کردار رہاہے اقوام عالم ایران کے خلاف پوری قوت کے ساتھ کاروائی کرکے ان کی منفی اور انسان دشمن کردار کا قلعہ قمع کریں

Previous post

13نومبربلوچ تاریخ آزادی کا ایک روشن باب ہے موجودہ تحریک آزادی اسی تحریک کا تسلسل ہے جس کی بنیاد 1839میں شہید محراب خان اور ان کی ساتھیوں نے رکھی تھی بلوچ سالویشن فرنٹ

Next post

پنجگور کے علاقہ گرمیں ایرانی قابض فورسزکی جانب سے دراندازی کی مذمت کہ ایرانی قبضہ گیر بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں اس سے قبل بھی ایرانی فورسز کی جانب سے مشرقی بلوچستان میں دراندازی کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں بلوچ سالویشن فرنٹ