بلوچ تحریک آزادی کی روح رواں نظریاتی و سیاسی فلسفہ کے پیروکار بلوچ رہنماء با بو شیرو کابلوچ سیاسی و مزاحمتی جدوجہد میں ان کا ایک فعال اور سرگرم کردار رہا ہے بلوچ سالویشن فرنٹ
10.5.2014
بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل اتحا بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے ایک مشترکہ بیان میں بلوچ تحریک آزادی کی روح رواں نظریاتی و سیاسی فلسفہ کے پیروکار بلوچ رہنماء با بو شیرو مری کو ان کی بے مثال قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ بابواگر چہ جسمانی طور پر ہمارے درمیان موجود نہیں لیکن فکری اور نظریاتی حوالہ سے وہ ہم سے جدا نہیں بلوچ آجوئی کی جدوجہد میں ان کا خلوص بھرے کردارسے کسی صورت میں انکار ممکن نہیں بلوچ سیاسی و مزاحمتی جدوجہد میں ان کا ایک فعال اور سرگرم کردار رہا ہے بابو شیرو مری ساری زندگی بلوچ قومی آزادی کی جدوجہد میں وقف کیا سیاست اور مذاحمت کے ساتھ انہیں ادب سے بھی خاصا لگا ؤ تھا ان کی ادبی مجلسوں کا دیوان’’ لٹ خانہ‘‘ ایک تاریخ رکھتی ہے ان کی شاعری اور ادبی دلچسپیوں میں مزاحمتی و ترقی پسندانہ رجحانات ایک عکس موجودہے ترجمان نے کہا کہ بابو شیرو مری کا غیر معمولی کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہے جنہوں نے آزادی کے حصول اور غلامی کی زنجیروں سے نجات کی سیاسی سفر میں کھٹن اور مشکل حالات کا دیدہ دلیری اور قومی جذبہ کے ساتھ مقابلہ کیا آج عوام کی آزادی کی قافلے میں زیادہ سے زیادہ شمولیت بلوچ شہداء اور قومی رضاکار سپوتوں کی قربانیوں اور رہنمائی کا ثمر ہے ترجمان نے کہاکہ بلوچ اپنے اسلاف ہیروز اور شہداء کے فکر آجوئی پر سختی اور ڈسپلن کے ساتھ کار بند رہتے ہوئے آزادی کی حصول اور عوامی جمہوریہ بلوچستان کے قیام کی کوششوں میں شریک ہوکر کے حوصلہ اور قومی جذبوں کے ساتھ کے دشمن کے مقابلہ میں آزادی کے صفوں میں ڈٹ جائیں سنجیدگی اورپختگی فکرکے ساتھ ریاست کی جانب سے مسلط کردہ جبر اور تشدد کا مقابلہ کرے کیونکہ آزادی بلوچ قوم کا قومی انسانی و سیاسی حق ہے جبکہ بلوچ جدوجہد کو روکنے کے لئے ریاست کے پاس سوائے جبر تشدد اور خونریزی کے سواء ور کوئی چارہ نہیں جبکہ ہمارے پاس ایک واضح نصب العین اور ایک سیاسی نظریہ موجود ہے ریاست بلوچ آزادی کی تحریک کو کاؤنٹر کرنے کے لئے جارحیت کی آخری حد تک جا چکاہے لیکن بلوچ قوم آزادی کے لئے ہزاروں جانوں کی قربانیوں کا حوصلہ رکھتے ہوئے آزادی کے لئے جھولی پھیلانے کے بجائے جدوجہد کررہی ہے ترجمان نے کہاکہ ریاست منظم انداز میں بلوچ قوم کی نسل کشی کررہی ہے اور اپنے تمام تر وسائل اور مشینری کو بلوچ تحریک آزادی کو سبوتاژ کرنے کے لئے استعمال میں لارہی ہے لیکن نہ تو وہ بے پناہ جارحیت سے بلوچ آزادی کو شکست دی سکتی ہے اور نہ ہی عوام میں پھیلے آزادی کی شعور و احساس پر ضرب لگاسکتی ہے اس کی سب سی بڑی وجہ تحریک کا عوامی سطح پر منظم ہونا اور عوامی بیداری ہے


