بلوچ سالویشن فرنٹ کو فعال اور متحرک کرنے کے لئے جہد و کوشست میں تیزی لانے پر زور دیا گیا اور مشترکہ اتحادکو مزید پائیدار اور مستحکم بنانے کے لئے باضابطہ طور پر ایک ڈرافٹ تیار کی گئی ا یگزیکٹو باڈی بلوچ سالویشن فرنٹ
5.2.2013
بلوچ سالویشن فرنٹ کا ایک اہم اجلا س منعقد ہوا اجلاس میں بلوچ وطن موومنٹ بلوچستا ن انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ کے رہنماؤں اور عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں تینوں بلوچ تنظیموں کے درمیان قائم سیاسی الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کو فعال اور متحرک کرنے کے لئے جہد و کوشست میں تیزی لانے پر زور دیا گیا اور مشترکہ اتحادکو مزید پائیدار اور مستحکم بنانے کے لئے باضابطہ طور پر ایک ڈرافٹ تیار کی گئی جس میں بلوچ سالویشن فرنٹ کے قیام کا مقصد، وپس منظر سمیت اغراض و مقاصد اور مشروط قومی اتحادکے حوالہ سے اہم نکات بیان کئے گئے ہیں اجلاس میں بلوچ سالویشن فرنٹ کے یگزیکٹو باڈی بھی تشکیل دی گئی جس کے مطابق سعید یوسف بلوچ ایگزیگٹو باڈی کے چیرمین ، میر قادر بلوچ مرکزی سیکریٹری جنرل اور حانی بلوچ مرکزی جوائنٹ سیکریٹری ہون گے ایگزیکٹو باڈی
بارہ ارکان پر مشتمل ہوگی ہر تنظیم سے چار چار اراکین ایگزیکٹو باڈی کے ممبر ہون گے مشترکہ اتحاد بلوچ سالویشن فرنٹ کے اغراض و مقاصد میں شامل اہم نکات جن میں بلوچ قومی آزادی کی جدوجہد کو عالمی و علاقائی سطح پر متعارف کرکے آزاد بلوچ ریاست کے حصول کے لئے راہ ہموار کرنا بلوچ قومی و مذاحمتی تحریک کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھنا اور بلوچ قومی تشخص تاریخ زبان و ادب اور جغرافیائی وحدت کا ہر ممکن تحفظ کرنے کئے لیے ہر اول دستہ کا کردار کے طور پراپنی زمہ داریان نبھا نا بلوچ شہداء کے فکر و آدرش پر عمل پیر ا ہوکر بلوچ عوام کی نظریاتی و فکری تعلیم اور انہیں قومی جدوجہد سے ہم آہنگ بنانے کے لئے جہد وکوشست کرناڈرافٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ بلوچ سالویشن فرنٹ قومی فیصلہ کی تناظر میں 13نومبر یوم شہدائے آزادی بلوچستان کو مشترکہ طور منانے کی پابند ہوگی اور بلوچ سالویشن فرنٹ کے فورم پر وضح کردہ اغراض و مقاصد میں سیاسی شعور و آگائی( موبلائزیشن ) اور لٹریچر کی اہمیت و ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے سیمینار ورکشاپ سمیت بروشر اور دستی پمفلٹ کے زریعہ نظریاتی تعلیم و تربیت سالویشن فرنٹ کی اہم اہداف و مقاصد ہے اجلاس میں کہا گیا کہ غیر ضروری شٹر ڈاؤن ہڑتال اور پہیہ جام جو پارلیمانی طرز جدوجہد پر مشتمل ہے بلوچ سالویشن فرنٹ اس قسم کے پارلیمانی طرز پر مشتمل ہڑتالون کو مسترد کرتی ہے جو بلوچ عوام کے لئے ازیت و تکلیف کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ بلوچ عوام کو معاشی طور پر نقصان سے دو چار کررہے ہیں جو ایک غیر مہذب اور غیر جمہوری دشمن پر اثر انداز نہیں ہوتے اس لئے بلوچ قوم ان ہڑتالوں کا متحمل ہونے کے بجائے حقیقی طور پر قومی آزادی کی تحریک میں شامل ہوکر ریاست کے خلاف موثر جدوجہد کے ذریعہ بلوچ شہداء کے فکر و فلسفہ پر عمل پیر اہوکر قابض ریاست کے خلاف طاقت کا مظاہر ہ کرکے انقلابی و سائنسی بنیادوں پر جدوجہد کریں اجلاس میں کہا گیا کہ آئے روز کے شٹرڈاؤن ہڑتال اور پہیہ جام نے بلوچ قوم کی معاشی مشکلات میں اضافہ کی ہے اس سے ہزار گناہ بہتر طریقہ یہی ہے کہ بلوچ قوم کو و نظریاتی و سیاسی طور پر تحریک سے ہم آہنگ کر نے کے لئے انقلابی تدبیر اور لائحہ عمل طے کی جائے اور قوم کو اس رجعتی عہد اور جمودی کیفیت سے نکالنے اور انہیں انقلاب سے منسلک کرنے کے لئے موثر زرائع کو اہمیت و اولیت دی جائے اور کسی تجریدی فارمولا کے بجائے ٹھوس طریقہ اپنائی جائے تاکہ بلوچ قومی تحریک اپنی منظقی اہداف کا حصول ممکن بناسکیں اجلاس میں کہا گیا کہ سال میں صرف دو دفعہ شٹر ڈاؤں ہڑتال ہوگی جو کہ27 مارچ پاکستانی قبضہ کے خلاف ا ور13 نومبر کو یوم شہدائے آزادی بلوچستان دن کی مناسبت سے ہوں گے


