بلوچ گہار موومنٹ شال کا یونٹ سازی کے سلسلہ میں اجلاس اجلاس میں تنظیمی امور علاقائی و عالمی سیاسی صورتحال سمیت بلوچ تحریک آزادی میں خواتین کاکردار اورشمولیت پر سیر حاصل بحث کی گئی زمور آزاد بلوچ
26.10.2013
بلوچ گہار موومنٹ شال کا یونٹ سازی کے سلسلہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا بلوچ گہار موومنٹ کے وائس چیئر پرسن زمور آزاد بلوچ سمیت بلوچ گہار موومنٹ شال ھنکین کے عہدیدار اور اراکین نے نے شرکت کی اجلاس میں تنظیمی امور علاقائی و عالمی سیاسی صورتحال سمیت بلوچ تحریک آزادی میں خواتین کاکردار اورشمولیت پر سیر حاصل بحث کی گئی بعد ازان شال میں شہید انقلاب شہید بالاچ یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے مطابق بانک ناز بلوچ یونٹ سیکریٹری اور بانک شہلا بلوچ ڈپٹی یونٹ سیکریٹری ہوں گے جبکہ بانک مروارید بلوچ بانک مہلب بلوچ بانک منہا ء بلوچ یونٹ کے اراکین ہوں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیر پرسن زمور آزاد بلوچ نومنتخب یونٹ سیکریٹری بانک ناز بلوچ اور شہلا بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی انقلابی جدوجہد خواتین کی شعوری وعملی مداخلت کے بغیر کامیاب نہیں ہوتا دنیا بھر کے انقلابات میں خواتین کا اہم کردار رہاہے تیونس مصر لیبیا شام اور بحرین کی گلیوں میں خواتین کے انقلابی تحریکوں میں جوش اور جذبہ کے ساتھ شرکت اس بات کی متقاضی ہے کہ خواتین انقلابی تحریکوں کو اپنی شعوری وعملی شرکت کے زریعہ کامیاب بناتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچ تحریک آزادی میں خواتین نے اپنے کردار کا آغاز کردیا ہے آپ کی موجودگی اس بات کی عکاسی ہیں کہ بلوچ خواتین فلسطین اور کرد بہنوں کی مانند اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ جدوجہد کررہے ہیں روس میں انقلاب کا آغاز خواتیں نے کیا تھا اور یہی انقلاب تھا جو روس میں زار شاہی کا تختہ الٹا کر ثابت کردیا کہ خواتین انقلابی تحریکوں کی اپنی پختہ ارادون اور حوصلوں سے قوت و طاقت بخشتی ہیں آج بلوچ خواتیں پورے جوش و جزبہ کے ساتھ عمل کے میدان اتر چکی ہیں بلوچ تاریخ آزادی میں بھی خواتیں نے اپنے مقدس چادر کو کفن بناکر جدوجہد کی شاندار مثالیں قائم کی ہیں انہوں نے کہا کہ شہید بالاچ سمیت ہزاروں شہداء کی لازوال قربانیاں ضائع نہیں ہوں گے قربانیاں ہی قوموں کو غلامی کی بیڑیوں سے آزاد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی مجوزہ کوئٹہ ٹو کراچی لانگ مارچ کی بھر پور حمایت کرتے ہیں بلوچ عوام وائس فار مسنگ پرسنز کی احتجاجی جدوجہد میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائے جن جن علاقوں سے ماما قدید اور بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا لانگ مارچ گزرے ان علاقوں میں ہر طبقہ فکر کے افراد کو چاہیے کہ وہ ان کے کارواں میں شریک ہوکر اس احتجاجی عمل میں اپنے کردار اداکریں


