×

بی این ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے اپنے اخباری بیان میں سوشل میڈیامیں گروہیت علاقائیت شخصیت پرستی اورجدوجہد میں کمزوریوں اور کوتاہیوں کے حوالہ سے حقیقی بحث و مباحثے کوزہر آلود اور آزادی اور یکجہتی دشمنی سے تعبیر کرتے ہوئے زمینی حقائق سے چشم پوشی کی ہے

بی این ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے اپنے اخباری بیان میں سوشل میڈیامیں گروہیت علاقائیت شخصیت پرستی اورجدوجہد میں کمزوریوں اور کوتاہیوں کے حوالہ سے حقیقی بحث و مباحثے کوزہر آلود اور آزادی اور یکجہتی دشمنی سے تعبیر کرتے ہوئے زمینی حقائق سے چشم پوشی کی ہے

7.7.2013
بلوچ وطن موومنٹ کے سربراہ اور بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی سیکریٹری جنرل میر قادر بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ بی این ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے اپنے اخباری بیان میں سوشل میڈیامیں گروہیت علاقائیت شخصیت پرستی ہیروازم اورجدوجہد میں کمزوریوں خامیوں اور کوتاہیوں کے حوالہ سے حقیقی بحث و مباحثے کوزہر آلود اور آزادی اور یکجہتی دشمنی سے تعبیر کرتے ہوئے زمینی حقائق سے چشم پوشی کرتے ہوئے وہی پرانی روایتی جملوں اور لفظوں کے تکرار کے ساتھ ایک دفعہ پھر انقلابی تقاضوں سے ہٹ کرنہ صرف سزا و جزا کے عمل کی نفی ہے بلکہ ایک طرح سے ان غیر سیاسی رویوں کمزوریوں اور کوتاہیوں پر تنقید کی گنجائش اور انقلابی عمل میں ترجیحات بدلنے اور اپوزیشن کی کردار سے انکاری ہوکر اس بحث کو دشمن کو پروپیگنڈہ اور یکجہتی کو پارہ پارہ کردینے کی مترادف سمجھتی ہوئے جہد آزادی کے زمہ دار سنگت باسک اور زانت کاروں کی جانب سے اٹھائی جانے والے سوالات کا جواب اور اخلاقی طور پر حقائق کا سامنا کرنے کے بجائے اور اس سارے بحث مباحثے اور ڈسکشن کا صحیح جائزہ لینے اور اس کا درست تناظر دیکھنے کے بجائے سوشل میڈیا میں بیٹھے اپنے میڈیا ایڈوائزروں کی زبان میں بات کی ہے جن کی وجود اور جملوں سے ڈاکٹرمنا ں اور ان کا حلقہ مکمل انکاری تھا لیکن اب انہی الفاظوں سے زمہ دار ساتھیون کو نوازنا کس بات کی عکاسی اور ترجمانی ہے میر قادر بلوچ نے کہا کہ ڈاکٹر منان کی جانب سے یکجہتی کو نقصان دینے کی الزام کو ان کی اپنی زاتی ضد انا خودغرضی اور نرگسیت کو ظاہر کرتی ہے یہ روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ بلوچ یکجہتی کو توڑنے اور فرنٹ کوتقسیم کرنے میں بی این ایم اور بی ایس او آزاد کی جانب سے پہل کی گئی اور فرنٹ کو توڑنے کا مرکزی کردار ڈاکٹر منان اور زاھد بلوچ تھے ہیں یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے والے آج کس زبان سے اس کا زمہ دار ہمیں اور ہمارے ساتھیوں کو ٹہرارہے ہیں حالانکہ بڑی مشکل اور کوششوں سے بلوچ آزادی خواہ جماعتون کو بلوچ قومی و سیاسی اتحاد بلوچ نیشنل فرنٹ کے نام سے واحد پلیٹ فارم پر یکجا کیا گیا جس میں ہم سب کی کوشش شامل تھی لیکن ڈاکٹر منان اور ان کا حلقہ احباب اپنی زاتی مفادات کی خاطر بلوچ نیشنل فرنٹ کو توڑ کر بلوچ قومی جدوجہد میں سچائی اور ایمانداری اور حقیقت پسندی کی روایات اور میراث کو مجروح کرکے بلوچ سیاست مین اپنی راجدہانی قائم کرنے کی کوشش کی اور آج بھی اپنے زاتی خوائشوں اور فیصلوں کے لئے بلوچ نیشنل فرنٹ کا کارڈ استعمال کرکے بلوچ تحریک آزادی میں غیر انقلابی رجحانات کو پیدا کرنے کاسبب بن رہے ہیں اور گروہیت اور علاقائیت کی شکل میں انقلابی تحریک کو بیڑیاں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں جو پورے بلوچ قوم کے لئے قابل قبول نہیں انہوں نے کہا کہ اگر علم دلیل اور حقیقی زاویہ نظر سے دیکھا جائے تو کس کا عمل تحریک کو نقصان دے رہائے کیا ان خام رویوں اور زمینی حقائق سے چشم پوشی تحریک کو سب سے زیادہ نقصان نہیں دے رہا جن کی نشاندہی کو یہ حلقہ تحریک دشمنی قرار دیکر اصل میں حقائق سے راہ فرار اختیارکررہے ہیں لیکن سب سے بڑی جرم زمینی حقائق سے آنکھیں بند کرنے کی ہیں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم پہلے کہاں اور کس نقطے پر یکجاء تھے جو اب ہمارے یکجہتی کو کوئی ضرب لگ رہی ہے کیا فرنٹ کی تقسیم اور توڑنے کو یکجہتی کا نام دیا جاسکتا ہے یکجہتی کا واحدعلامت بلوچ نیشنل فرنٹ تھا جو یکجہتی کی جانب ایک ابتدائی کوشش تھی لیکن اس کو ختم کردیا گیا اب کس جوڑ اور اتحاد کو نقصان ہورہے ہیں ڈاکٹر منان اس کی بھی وضاحت کردے حالانکہ بلوچ نیشنل فرنٹ سے اتحادی جماعتوں کو نکالنے اور فرنٹ کو تقسیم کرنے کی بنیادی وجہ یہی تھی کہ یہ لوگ قومی سیاست کے نام پر بلا روک ٹوک اپنی زاتی ترجیحات معمول اور مرضی کے مطابق بلوچ نیشنل فرنٹ کو استعمال کریں

Previous post

شہید ورنا نوروزخان احمد زئی اور شہید پروفیسر عبد الرزاق موسیانی کو انکی قومی شہادت قربانیوں اور بے لوث جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں بلوچستان انڈیپنڈنس موومنٹ

Next post

آغا عبدالکریم خان کی بلوچ تحریک آزادی میں رہنمایانہ کردار رہاہے وہ بلوچ تحریک آزادی کا سرخیل بانی اورہماری قومی رہنماء ہے جنہوں نے پاکستانی فوجی مداخلت اور قبضہ کے خلاف جدوجہدکرتے ہوئے تحریک آزادی کی بنیاد ڈالی بلوچ سالویشن فرنٹ