×

جنگی جرائم کا مرتکب ایران کو جوہری آزادی دینا امریکی خارجہ پالیسی کاناکام پہلوہے ۔بلوچ سالویشن فرنٹ

جنگی جرائم کا مرتکب ایران کو جوہری آزادی دینا امریکی خارجہ پالیسی کاناکام پہلوہے ۔بلوچ سالویشن فرنٹ

بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں کہاہے کہ عالمی برادری مشرقی اور مغربی بلوچستان میں بلوچ نسل کشی اور انسانی حقوق کے سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے اپنی بین الاقوامی زمہ داریاں ادا کرنے میں لیت و لعل و تاخیر سے کام لینے کے بجائے فی الفور اپنی کردار اداکریں اگر تاخیری حربہ استعمال کیا گیا اور دونوں ریاستوں کو بلوچ نسل کشی کے لئے فری ہینڈ دیا گیا تو خطے میں حالات مزید خراب ہوں گے جو پوری دنیا کے لئے تشویش ناک ہوگا بلوچ قوم نے ایران و ریاست کے عزائم سے بارہا دنیا کو اپنے دوٹوک موقف سے آگاہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر عالمی دنیابلوچ قومی مسئلہ کا آفاقی سطح پربین الاقوامی قانونی ڈھانچہ میں حل بارے سنجیدگی اختیارکرکے بلوچ قوم کی سیاسی و سفارتی مدد نہیں کی تو خطے میں حالات اپنی توازن کھوبیٹیں گے جس کے نہ صرف سنگین نتائج بر آمد ہوں گے بلکہ اس سے علاقائی سا لمیت کو نقصان ہوگا بلکہ عالمی امن ایجنڈا اس سے براہ راست متاثر ہوگاترجمان نے کہاکہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مصلحتوں کے خول سے نکل کر بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں بلوچ قومی آزادی اور اقتدار اعلی کا احترام کرتے ہوئے حل طلب بلوچ مسئلہ کے حل کے لئے پیش رفت کا آغاز کرکے تہران و اسلام آبادکی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے دونوں غاصب ریاستوں سے نجات دلانے والی بلوچ کوششوں کا براہ راست ساتھ دیں قومی آزادی کے حوالہ سے بلوچ عالمی برادری یورپی یونین اور امریکہ سمیت کسی بھی ملک کی پیش قدمی کا ہر طرح سے خیر مقدم کریں گے ترجمان نے کہاکہ ایران بلوچستان کے مغربی حصہ پر بلجبر قابض ہے اور اپنے قبضہ کو جواز فراہم کرنے کے لئے بلوچ فرزندوں کو گرفتار کرکے انہیں پھانسی دے رہاہے

گزشتہ دنوں کئی بلوچ فرزندوں کو پھانسی پر چڑھا یاگیا جبکہ ہزارون بلوچوں کو ایران اجتماعی پھانسیوں میں شہید کرچکاہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں بلوچ فرزند ان کی حراست میں ہیں خدشہ ہے کہ ان کے ساتھ بھی یہی سلوک کیاجائیگا جو پہلے سے قابض ایرانی ریاست کرتاآرہاہے ایک ایسی ریاست جو بڑے پیمانے پر جنگی جرائم اور انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کا مرتکب ہون انہیں جوہری آزادی دینا صرف ستم ظریفی ہے بلکہ یہ امریکی خارجہ پالیسی کاناکام پہلوہے جس سے ایران کو جبر و جارحیت کے لئے مزید موقع مل چکا ہے ایٹمی معائدے کے بعد نہ صرف سیستان بلوچستان بلکہ مغربی بلوچستان میں ان کی بے لگام سفاکانہ کاروائیوں اور در اندازی میں اضافہ ہواہے جبکہ مشرقی وسطی میں پہلے سے جاری ان کی پراکسی جنگوں کو ایندھن ملی ہے شام عراق یمن سعودی عرب اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے میں وہ تیزی سے اپنا اثر و رسوخ استعمال کررہاہے امریکہ کا ایران سے جوہری معائدے ایران کے ساتھ ایک بڑی رعایت کا پیش خیمہ ثابت ہوگا پہلے سے خطرہ عالمی امن کے لئے مذید خطرناک ہوگا بلکہ یہ ان کے لئے بریک آؤٹ ٹائم ہوگا تاکہ وہ اپنی جوہری طاقت میں مذید اضافہ کرسکے ترجمان نے کہاکہ ایران اپنی عسکری مہم جوئیوں کے زریعہ سے مشرقی وسطی اور خطے میں اپنی دھاک بٹھانے کے کوششوں مین مزید تیزی لارہی ہے اور ایران و ریاست مذہبی منافرت کے سب سے بڑے خالق ہے خطے میں مزہبی جنونیت کو پروان چڑھانے میں اور علاقائی سا لمیت کو تہہ و بالاکرنے میں ان کا ہاتھ ہے