×

شہدائے ڈیرہ بگٹی اور شہید مجید ثانی لانگوکی غیر معمولی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں ترجمان بلوچ سالویشن فرنٹ

شہدائے ڈیرہ بگٹی اور شہید مجید ثانی لانگوکی غیر معمولی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں ترجمان بلوچ سالویشن فرنٹ

18.3.2013
بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ شہدائے ڈیرہ بگٹی اور شہید مجید ثانی لانگوکی غیر معمولی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں شہداء کے فلسفہ جدوجہد وقربانی کو اپناکر ہم اپنی منطقی ہدف کو حاصل کرسکتے ہیں ترجمان نے کہا کہ بلوچ سالویشن فرنٹ شہدائے ڈیرہ بگٹی اورشہید مجید ثانی لانگوکی جدجہد اور قربانیوں کے اس طویل سلسلے کو سرخ و سلام پیش کرتی ہوئے واضح کرتی ہے کہ بے رحمانہ ریاستی دہشت گردی بلوچ قومی آزادی کے ابھار کو نہیں روک سکتے ہم دنیا میں واحد مثال نہیں بلکہ اس سے قبل بھی آزادی کی تحریکو ں کو کچلنے کے لئے مقبوضہ قوم پر بم گرائے گئے ویت نام کی آزادی کی تحریک کو ناکام کرنے کے لئے بڑے پیمانے پربم گرائے گئے کہ مٹی کی رنگ بھی سیاہی مائل ہوگئی لیکن ویت نام کی آزادی کو دنیا کے نام نہاد طاقت ور ملکوں نے اپنی تکبر اور طاقت سے نہیں روک سکا بلکہ فتح ویت نامیوں کو ہوئی اور آج قابض ریاست بھی اسی جارحیت کو اپناکر بڑے پیمانے پر بلوچ نسل کشی کررہی ہے لیکن جیت بلآخربلوچ آذادی کی سپوتوں کی ہوگئی کوئی قبضہ گیر کسی بھی قوم کو دیرتک اپنا مقبوضہ نہیں بناسکتابلوچ قوم نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کردیا ہے ہمارا مسقبل پاکستان کی الیکشن نہیں آذادی ہے ایشیا اور افریقہ سمیت کئی ممالک جب اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرسکتے ہیں تو بلوچ ایک قوم ہوتے ہوئے ایک بڑے مملکت کا مالک کیوں ایک ایسے قبضہ گیرکا غلام بنیں جوخود عالمی سامراج کا گماشتہ اور غلام ہے انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ پاکستانی جارحیت روکنے میں اپنی کردار اداکرکے بلوچ وطن کی مقبوضہ حیثیت تسلیم کرلیں جب کہ بلوچ قوم نے اقوام متحدہ کو اس سلسلے میں بار بار آگاہ کیا ہے اور اپنی جدوجہد کے زریعہ بار بار موقع بھی دیا ہے کہ وہ بحیثیت ایک عالمی تنظیم اپنی غیر جانبدارانہ کردار ادا کرکے اس طویل خونریزی کا حل نکالے جو کہ آزاد بلوچستان کی صورت میں ممکن ہے

Previous post

27مارچ کوجبری الحاق کے خلاف بلیک ڈے کے طور پر مناکر بلوچ سالویشن فرنٹ کی جانب سے یوم سیاہ اور شٹرڈاؤن ہڑتال کی اعلان ہڑتال کو کامیاب بنائی جائے

Next post

ہمیں اپنی تنظیمی زمہ داریوں کو ہمت اور بہادری کے ساتھ نبھاتے ہوئے قومی آزادی کی جدجہد میں اپنا سیاسی کردار بھر پور طریقہ سے ادا کرنا چاہیے اور ہمیں سیاسی فکر کے ساتھ لوگوں کی تعلیم و تربیت اور انہیں انقلابی لٹریچر بہم پہنچانے اور قومی آزادی کے حوالہ سے ش