×

شہید بابونوروز اور ان کے فکری ساتھیوں کو عظیم مقصدکے لئے سرفروشی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ریاست مقبوضہ بلوچستان کی پوری تاریخ میں بلوچ قوم کو طاقت کے زریعہ خاموش کرنے کی کوشش کی ہے بلوچ سالویشن فرنٹ

شہید بابونوروز اور ان کے فکری ساتھیوں کو عظیم مقصدکے لئے سرفروشی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ریاست مقبوضہ بلوچستان کی پوری تاریخ میں بلوچ قوم کو طاقت کے زریعہ خاموش کرنے کی کوشش کی ہے بلوچ سالویشن فرنٹ

بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ نے اپنے جاری کردہ مرکزی ترجمان میں کہا ہے کہ 1958 میں قومی آزادی کی جدوجہد میں شہادت کا رتبہ پانے والے بابو نوروز خان اور ان کے فکری ساتھیوں کی جدوجہد ایک مثالی جہد کی حیثیت رکھتی ہے انہوں نے ون یونٹ اور پنجابی غلامی کے خلاف بڑے پیمانے پر تحریک چلائی ریاست ان کے آزادی دوست کوششوں کو سبوتاژ کرنے اور منظم قومی قوت کو کچلنے کے لئے اپنی تمام تر طاقت استعمال کیا لیکن ان بہادر سورماؤں کو ریاست اپنی تمام عسکری کوششوں کے باوجود جھکانے میں ناکام ہوگیا

اور انہیں نام نہاد مذاکراتی حربوں کے صورت میں دھوکہ سے گرفتار کرکے بعد ازان ان کے ساتھ ساتھیوں کو پھانسی اور اور دیگر ساتھ ساتھیوں کو عمر قید کی سزاء سنائی ترجمان نے کہاکہ 1958میں بابو نوروز اور ان کے دیگر آزادی خواہ ساتھیوں نے قبضہ گیریت کے خلاف بے سروسامانی اور انتہائی محدود وسائل کے ساتھ کھٹن تکلیف دہ اورپر خار راستوں پر چلتے ہوئے استقلال اور جرائت مندی سے دشمن کی عسکری قوت کا مقابلہ کیا اگر انہیں مذاکرات کے نام پر دھوکہ نہیں دیا جاتا تو شاید آج بلوچ اپنی منزل کوپاکر آزاد ی کی ساتھ زندگی گزارہے ہوتے جبکہ ان کی سرفروشی اور شہادت نے بلوچ قومی اورسماجی جذبوں کی نشودنماء میں بھی اضافہ کا باعث بنا بلوچ عوام بابو نوروز اور ان کے ساتھیوں کی بے لوث کوششوں سے کافی متاثر ہوئے اور ان کے انمول لہو نے بلوچ قوم کو خواب غلامی سے جگانے اور جھنجوڑ نے کے لئے مددگار ثابت ہوئی آج اسی جدوجہدکا تاریخی تسلسل حالیہ دہائی کے قومی آزادی کی تنظیمی اور سائنسی جدوجہد کی شکل میں زندہ ہے ترجمان نے شہید بابونوروز زہری شہیدمیربٹے خان زرکزئی شہید مستی خان موسیانی شہیدمیربہاول خان موسیانی شہیدمیر غلام رسول لاشاری شہید جمال خان کاکڑزئی شہیدمیر ولی محمد موسیانی شہید میر دلمراد لاشاری شہید مگسی زہری سمیت سنگت ورنا نوروزکو آزادی جیسے عظیم مقصد کے لئے قربانیوں اور بہادرانہ شہادت پر خراج تحسین پیش کرتے ہو ہے کہا ہے کہ تاریخ ان کے جدوجہد اور نام کو ہمیشہ دہراتے ہوئے سنہرے الفاظ میں یاد کریگی ترجمان نے کہاکہ قبضہ گیر ریاست 67سالوں سے بلوچ قومی آزادی کی تحریک کے خلاف طاقت کا استعمال کررہاہے اور بلوچ نسل کشی پر مبنی کاؤنٹر انسر جنسی کے پالیسیوں کے زریعہ بلوچ قوم کو غلام بنایا ہوا ہے بلوچ قوم نے کھبی بھی ریاست کی بلجبر قبضہ اور حاکمیت کو تسلیم نہیں کیا اور اسی وجہ سے ریاست مقبوضہ بلوچستان کی پوری تاریخ میں ہمیشہ سے بلوچ قوم کو طاقت اور دہشتگردی کے زریعہ خاموش کرنے کی کوشش کی ہے اور بلوچ جدوجہد اور مذاحمتی کوششوں سے ریاست اور ان کے کاسہ لیسوں کو بلوچ وطن پر اپنی عملداری میں ہمیشہ سے مشکلات کا شدت سے سامنارہاہے انہوں نے کہاکہ اب بلوچ قوم کو اپنی زور بازو اور قوت پر یقین ہے ماضی کے تمام تجربات کو مدنظر بلوچ قوم کو ریاست کے تمام مکر و ہنر کا ادراک ہے یہ48اور60کی دہائی نہیں کہ بلوچ قوم کو کسی مذاکراتی دھوکہ میں ڈال کر ان کی جدوجہد پر وار کیا جائے ترجمان نے کہاکہ شہداء کا مقدس رائیگان نہیں جائے گابلوچ قوم شہداء کے متعین کردہ مشن اور فکر پر کار بند رہتے ہوئے آزادی ضرور حاصل کریگی

Previous post

بی این پی کی ترجمان کی جانب سے بلوچ قوم دوست رہنماء میر حیر بیار مری کے خلاف ہرزہ سرائی اور بے جا دشنام طرازی کی شدید الفاظ میں مذمت ۔بی این پی کی طرز سیاست پالیسی اور موقف قومی آزادی کی جدوجہد سے واضح اور نمایان طور پر متصادم رہاہے ۔ بلوچ سالویشن فرنٹ

Next post

سردار مری بلوچ قومی کو غلامی کے زلت اورازیت گاہ سے نکالنے کے لئے بلوچ قوم کو ان کے پاؤں پر کھڑا کرنے اور جدوجہد کے لئے محنت اور تیاری میں کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے قوم کے لئے وراثت کے طور پر آزادی کا فکر اور شعور چھوڑدیا بلوچ سالویشن فرنٹ