شہید ظفر سمالانی کو ان کی شہادت پر خراج تحسین بلوچ نوجوانوں کا حراستی قتل اور جارحیت کا مقصدقبضہ گیر ریاست کی جانب سے بلوچ وطن میں اپنی موجود گی اور قبضہ کو تسلسل بخشنے کی ناکام کوشش ہے بلوچ سالویشن فرنٹ
: 11.9.2013
بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹکے اتحاد بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہاہے کہ شہید ظفر سمالانی کاحراستی قتل ریاستی دہشت گردی کاتسلسل ہے ظفر سمالانی کو3 اگست کو خفیہ اداروں اور پاکستانی سیکورٹی فورسز نے پنجپائی کے علاقہ سے ان کے گھر سے سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں اغواء کیا گیا تھا اور اب ان کی تشدد زدہ لاش پھینکی گئی ہے بلوچ فرزندوں کا اغوا ء اور ان کا حراستی قتل ریاست کی جنگی جنوں کو واضح کرتاہے قبضہ گیر تمام تر جنگی قوانین کو پامال کرکے اب عام بلوچ شہری اور معصوم بلوچ فرزندوں کو بھی اپنے حراست میں لے کر انہیں تشدد اور تفتیش کے اذب ناک کرب سے گزار کر ان کی لاشیں پھینک رہی ہیں لیکن اس طرح کے حربوں سے بلوچ آزادی کی تحریک کو نہیں روکا جاسکتابلوچ قوم آزادی کی جدوجہد سے مضبوطی اور ثابت قدمی کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں ریاستی دہشت گردی کا کوئی بھی شکل بلوچ عوام کا آزادی کی جدوجہد سے رشتہ ختم نہیں کرسکتا ترجمان نے شہید ظفر سمالانی کو ان کی شہادت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ نوجوانوں کا حراستی قتل اور جارحیت کا مقصدقبضہ گیر ریاست کی جانب سے بلوچ وطن میں اپنی موجود گی اور قبضہ کو تسلسل بخشنے کی ناکام کوشش ہے پاکستانی فوج کی سربراہ کی جانب سے عالمی دنیا کو گمراہ کرنے کے لئے یہ کہنا کہ بلوچستان میں ان کا کوئی بھی سپاہی آپریشن نہیں کررہا جھوٹ کا پلندہ ہے بلوچستان میں کاونٹر انسر جنسی کی سرپرستی براہ راست فوج کررہی ہیں اور ان کے سول اور آرمڈ دستے بلوچستان میں جنگی جرائم میں ملوث ہیں جب کہ ریاست کا کل وجود اور ادارے بلوچ قوم کی نسل کشی میں مصروف ہیں ترجمان نے کہا کہ ریاست ہمارے آزادی حقوق اور تشخص کو تاراج کررہی ہیں ہمیں اپنے دفاع کیلئے کمر بستہ ہونا چاہئے قوموں کی آزادی اور شناخت کے لئے قربانیاں ناگزیر ہوتی ہیں قربانی دیئے بغیر ہم اپنی وجود کو زندہ نہیں رکھ سکتے جو لوگ قربانیوں سے گھبراتے ہیں ان کا نام و نشان مٹ جاتاہے اور ان کا کوئی وقار اور عزت باقی نہیں رہتی ترجمان نے کہا ہے کہ ریاستی دہشت گردی پر اقوام متحدہ کی خاموشی باعث تشویش ہے اقوام متحدہ اور عالم اقوام کو ہماری جغرافیائی حدودالگ قومی تشخص اور آزادی کی جدوجہد کا احترام کرنا چاہیے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گردی کی تشریح کی روح سے قبضہ گیر کھلم کھلاجنگی جرائم کا ارتکاب کررہاہے ان کے کرمنل گینگز کو کھلی چھوٹ حاصل ہے لیکن اقوام متحدہ کی جانب سے قابض کی جنگی جرائم پر کسی قسم کی دباؤ ایکشن اور عدم پیش رفت ریاستی کی کھلی جنگی جرائم کو سپورٹ کرنے کی مترادف ہے


