×

شہید میر عبدالغفار لانگو شہید ملک نور احمد قمبرانی شہید عمر بلوچ ودیگر کو خراج تحسین شہداء قوم کے اثاثہ ہے جنہوں نے اپنے خون سے آجوئی کے چراغ کو روشن کیا۔بلوچ سالویشن فرنٹ

شہید میر عبدالغفار لانگو شہید ملک نور احمد قمبرانی شہید عمر بلوچ ودیگر کو خراج تحسین شہداء قوم کے اثاثہ ہے جنہوں نے اپنے خون سے آجوئی کے چراغ کو روشن کیا۔بلوچ سالویشن فرنٹ

بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے ایک بیان میں آزادی کے روح روان شہید میر عبدالغفار لانگو پیران سال حریت پسند ملک نور احمد قمبرانی سپوت آجوئی شہید عمر بلوچ اور ان کے ہمراہ دار شہداء ساتھیوں شہیدحفیظ بلوچ شہید زبیر بلوچ شہید اعظم بلوچ شہید محراب بلوچ شہید رحیم بلوچ شہید قدیر بلوچ شہید حنیف بلوچ شہید حبیب مری شہیدوزیر خان مری شہید سومار مری کو یاد کرتے ہوئے انہیں قومی تحریک میں خدمات قربانیوں اور جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء قوم کے اثاثہ ہے جنہوں نے اپنے خون سے آجوئی کے چراغ کو روشن کیا

ترجمان نے کہاکہ شہداء کے انتھک قربانیوں سے آج بلوچستان میں ریاستی قبضہ میں دراڑیںپڑچکی ہیں جنہوں نے موت کے پرواہ کئے بغیرآزادی جیسے مقصد کے لئے پر خار راستہ کا انتخاب کرکے آزادی کی مانگ اور قیمت میں مادر وطن پر اپنی جان فدا کی ترجمان نے کہاکہ ریاست تحریک آزادی کو کاؤنٹر کرنے کے لئے تحریک آزادی کے سائے میں جہد کرنے والے کئی رہنماؤں دانشوروں اورعملی طور پر سرگرم کئی نوجوانوں اور پیران سال بزرگ جہد کار اور آزادی خواہ فرزندوں کو چن چن کر شہید کرچکاہے سراسیمگی اور خوف میں مبتلاء ریاست کے آزادی کے متوالوں کا اس پیمانہ پر قتل عام اور بلوچستان بھر میں قہر بھرے حالات پیدا کرنے سے واضح ہوتا ہے کہ وہ تحریک آزادی سے خوف زدہ ہے لیکن تاریخ یہ ثابت کرتی کہ تشد داور جبر سے تحریکوں میں جمود اور ٹہراؤ پیدا نہیں کیا جاسکتا جتنی زیادہ خون بہے گا اتنی زیادہ لوگ تحریک کے ہمراہ داری کریں گے قابض ریاستوں کے پاس ایسی کوئی مثا ل نہیں کہ وہ دہشت گردی کے زریعہ تحریکون کو ختم کر چکے ہیں یا کسی اقوام کو ہمیشہ کے لئے غلام بنایا جہاں جہان وہ ناجائز قابض کئے وہاں اقوام اور عوام نے مذاحمت اور دفاعی جدوجہد کی جن قوموں نے سرجھکائی ان کا نام نشان مٹ گئے تاریخ ان کے الگ پہچان اور شناخت ظاہر کرنے سے قاصر ہے ترجمان نے کہاکہ جو کچھ قبضہ گیر بلوچ وطن میں کر رہاہے یہی کچھ ویت نام بنگلہ دیش الجزائر مشرقی تیمور اور کوسووو میں میں ہوالیکن ان کی تحریکوں کا راستہ نہیں روکا جاسکا وہ تسلسل کے ساتھ اپنی منزل پر پہنچ غلامی کے فاتحہ پڑھی ہمارا قومی ایمان ہے کہ شہداء کے مقدس لہو ضرور رنگ لائی گی اور بلوچ قوم آزادی کی منزل ضرور حاصل کریگی پچھلے چند سالوں میں جہاں ریاستی دہشت گردی میں تیزی آئی ہے وہاں ریاست کے ان پالیسیوں نے تحریک میں عوامی حمایت کو دس گناہ بڑھادی ہے اس سے ظاہر ہوتاہے کہ ریاست خوف و دہشت کے زریعہ تحریکوں کوسبوتاژ نہیں کرسکتا ۔۔۔

Previous post

بلوچ قوم دوست رہنما حیربیار مری نے اسرائیلی وزیراعظم بینجامن نیتن یاہو کی کردستان کی آزادی کی حمایت کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرد اور بلوچ پورے خطے میں ظلم و جبر استحصال اور لوٹ کھسوٹ کا شکار رہے

Next post

نواب مری کا وارث ان کے بچے یا مری قبیلہ نہیں پوری قوم ہے آج ہم رہبری کے دعویدار نوابی اور سرداری کو قومی جہدکاروں کو سرینڈر کرنے کو تیار نہیں تو کل چھوٹی سے طاقت حاصل کرکے اپنے یہ اختیارات کس طرح قوم کے حوالے کر سکیں گے، بلوچ رہنما میرحیربیار مری