ماما قدیر کی رحلت بلوچ دیگر مظلوم اقوام کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے. بلوچ سالویشن فرنٹ
بلوچ سالویشن فرنٹ کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہیں ہم آج انتہائی رنج و غم کے ساتھ اس عظیم جدوجہد کرنے والی شخصیت ماما قدیر بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں ان کی رحلت بلوچ قوم اور مظلوم اقوام کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے
ماما قدیر بلوچ نے ذاتی دکھ اور قربانی کو اجتماعی شعور میں بدل کر جبری گمشدگیوں کے خلاف پُرامن اور اصولی مزاحمت کی بنیاد رکھی اپنے فرزند کی شہادت کے باوجود انہوں نے سچ صبر اور استقامت کا راستہ ترک نہیں کیا اور ہزاروں لاپتہ افراد کے لواحقین کی آواز بنے
ان کی تاریخی لانگ مارچ احتجاجی کیمپس اور مستقل جدوجہد نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ انصاف کے بغیر نہ امن ممکن ہے اور نہ ہی استحکام ماما قدیر بلوچ ہمیشہ قربانی اور مزاحمت کی علامت ک طور پر یاد رکھے جائیں گے
بلوچ سالویشن فرنٹ کے ترجمان نے مرحوم کے اہلِ خانہ ساتھیوں اور تمام متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ماما قدیر بلوچ کے مشن کو ہر حال میں جاری رکھا جائیگا اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے
آمین


