چین بلوچ آزادی کی جدوجہد کو دبانے اور کچلنے کے لئے پاکستان کی اقتصادی اور فوجی مدد کررہاہے پاکستان کو پیسہ جدید ترین ہتھیار اور فوجی سازوسامان فراہم کرکے لاجسٹک سپورٹ دے رہاہے بلوچ سالویشن فرنٹ
11.10.2013
بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں خاران اور مشکے میں بے رحم ریاستی جارحیت سول آبادیوں پرحملہ بلوچ فرزندوں سمیت بلوچ ماں اوربہنوں کو نشانہ بناکرکوزخمی اور شہید کرنے کے واقعات ریاست کی بوکھلائٹ اور خونخواری کو عیاں کرتی ہے اقوام عالم ریاستی دہشت گردی اور ظلم و جبرکی خوفناک تصاویر سے اپنی آنکھیں بند نہ کریں زلزلہ سے محصور بلوچ عوام کو گولیوں سے بھون ڈالنا بدترین جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں اقوام متحدہ اس بے رحمانہ وحشت میں پاکستانی پوزیشن کی تائید نہ کریں اور نہ ہی خاموش رہ کر ان کے خلاف زبان بندی کوترجیح دیں بلکہ اب وقت آگیاہے کہ اقوام متحدہ پاکستانی ریاست کے خلاف کاروائی کریں ترجمان نے کہا ہے کہ شہید ظفر بلوچ شہید یوسف بلوچ شہید باران بلوچ شہید بانک گل بی بی بلوچ اور شہید واحد بالاچ بلوچ کا کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہے انہیں ان کی شاندار شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان کی خون سے آزادی کا سنہرا سورج بلوچستان کے افق پر طلوع ہوگا ہمیں اپنی بہنوں کی جرائت مندانہ کردار پر فخر ہیں جو آزادی کے جدوجہد میں سرفروشی اور جانفشانی کے ساتھ شامل ہوکر اپنی بھائیوں کے ہمراہ مٹی کا قرض ادا کررہے ہیں ہمیں یقیں ہے کہ بلوچ خواتیں اپنے شہید بہنوں اور بھائیوں کے تقلید کرتے ہوئے آزادی کے اس کاروان میں شامل ہوکر قربانی اور سرفروشی کے جذبون کے ساتھ دشمن ریاست کے خلاف اپنی قومی دفاعی جدوجہد میں بھر پور کردار اداکریں گے ترجمان نے کہاہے کہ چین بلوچ آزادی کی جدوجہد کو دبانے اور کچلنے کے لئے پاکستان کی اقتصادی اور فوجی مدد کررہاہے پاکستان کو پیسہ جدید ترین ہتھیار اور فوجی سازوسامان فراہم کرکے لاجسٹک سپورٹ دے رہاہے اور بلوچ مرضی و منشاء کے بغیر بلوچ سرزمیں کے حوالہ ریاست کے ساتھ معائدے اور منصوبے سرانجام دے کر بلو چ قومی جغرافیائی حدوداور بیں الاقوامی قوانین کی پائمالی کرکے خطے کو مزید خاک و خون میں ملاکر خطے کی امن کو تہہ و بالا کرنے کی کوشش کررہے ہیں عالمی میڈیا چین کی سامراجی کردار اور ان کے دہشت گردانہ عزائم سے پردہ اٹھاکر دنیا کو ان کی حقیقی اور اصلی تصویر دکھاکر زمینی حقائق کا ساتھ دیں ترجمان نے کہا کہ ہم چین سمیت دنیا کے تمام ممالک پر واضح کرنا چاہیے بلوچ خطے سے وابسطہ کوئی بھی معائدہ اور سرمایہ کاری بلوچ مرضی و منشاء کے خلاف تصور ہوگی اور بلوچ قوم کے ہاں ان معائدوں کی اہمیت ردی کے کاغذکے برابر ہوگی ترجمان نے مزید کہاکہ بلوچ قوم منظم و متحد ہوکر جرائت مندی کے ساتھ دشمن ریاست کا مقابلہ کرنے کے لئے آزادی کی صفوں میں شامل ہوکر تحریک آزادی کو قوت و حمایت دیں اور ہم جدوجہد کے صورت میں آزاد ی میں قدم رکھ سکتے ہیں بلوچ عوام پاکستانی فریم ورک کو قبول کرنے والے ان نام نہاد ریاستی خیمہ برداروں کے بہکاوے میں نہ آئیں جو خیر خوائی جعلی ہمدردیوں اور منافقانہ سیاسی چالبازیوں کی صورت میں بلوچ عوام کی جذبات و احساسات کو مجروح کرکے غاصبانہ ریاستی مشن کو تقویت دے رہے ہیں


