13نومبر کے ہڑتال کے شیڈول میں تبدیلی پہیہ جام ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی بلوچ اور بلوچستان کے عوام 13نومبر کے شٹر ڈاؤن ہڑتال کو بھر پور انداز میں کامیاب بنائیں بلوچ سالویشن فرنٹ
27.10.2013
بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 13نومبر کے ہڑتال کے شیڈول میں بلوچ عوام کو درپیش سفری مشکلات سمیت زلزلہ سے متاثر بلوچ علاقوں میں علاقائی کمک کار اور رضاکار امدادی ٹیموں سمیت این جی اوز کے جانب سے امدادی سلسلہ اور سروے کے لئے آنے والے فلاحی تنظیموں کی آمدرفت اور سفری مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے پہیہ جام ہڑتال کی کال واپس لی ہے تاہم شٹرڈاؤں ہڑتال کی کال برقرا ررہیگی بلوچ اور بلوچستان کے عوام 13نومبر کے شٹر ڈاؤن ہڑتال کو بھر پور انداز میں کامیاب بنائیں دکاندار حضرات شہداء کے دن کے مناسبت اور احترام میں رضاکارانہ طور پر اپنی دکانیں بند کرکے اپنے کاروباری سرگرمیوں کو معطل کریں ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچ قوم 13 نومبریوم شہدائے بلوچ کے دن کی مناسبت سے 174سالہ طویل قومی جدوجہد کے دوران کام آنے والے بلوچ شہداء کو ان کی قربانیوں اور شاندار شہادت پر بھر پور انداز میں خراج عقیدت پیش کریں بلوچ شہداء کی پوری جدوجہد غلامی کی نشود نماء کی مخالفت کی جدوجہد ہے بلوچ سماج میں بے چینی قبائلی جنگیں بردار کشی پسماندگی معاشی و معاشرتی انتشار لالچ خوف یہ سب براہ راست طویل غلامی کا نتیجہ ہے بلوچ عوام دشمن کی جانب سے پیداہ کردہ غلامی کے اسباب کو تقدیر الہی نہ سمجھیں بلکہ غلامی کے خلاف اٹھ کر آزادی کے صفوں کو مضبوط کریں دشمن کے جانب سے دیئے گئے معمولی خیرات کا موازنہ اگر بلوچ اپنی قومی وسائل کے آمدنی کے تناسب سے کریں تو انہیں ادراک ہوگا کہ پاکستانی ریاست نے انہیں غلام بناکر ان کے ساتھ کیا کھلواڑ کیا ہے ترجمان نے کہا ہے کہ ریاستی خیمہ بردار پارلیمنٹریں ریاست کے ساتھ مل کر بلوچ قوم کو غلامی میں عافیت اور تشکر پر مائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاریخ ان کا محاسبہ ضرور کریگی بلوچ دشمن کی چالوں اور مکاریوں کا ادراک رکھتے ہوئے اپنی قومی شہیدوں کی تقلید کریں شہداء کے خون کے سودا گروں سے دوررہیں ترجمان نے کہا کہ مغوی بلوچوں کی بازیابی کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی کوئٹہ ٹو کراچی پیدل لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے بلوچ قوم کے تمام طبقہ فکر سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس احتجاجی مارچ میں شریک ہوکر ہزاروں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے اپنے حصہ کا حق اداکریں اور جن جن علاقوں سے یہ لانگ مارچ گزرے وہان کے مقامی باشندے انسان دوست وطن دوست قوم دوست اور آزادی خواہ عوام اور ہمدرد ان کا خیر مقدم کرکے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم پر مشتمل اندوہناک ریاستی کاروائیوں کو دنیا کے سامنے آشکار کرکے مسنگ پرسنز کے قافلہ میں ماما قدیر اور لاپتہ افراد کے لواحقین کو اخلاقی اور عملی سپورٹ کریں


