×

13 نومبر یوم شہدائے آزادی آج بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگا تمام تجارتی کاروباری اور مالیاتی مراکز بند رہیں گے تاجر برادری اور بلوچ عوام سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے دوپہر 12بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ بھی ہو ۔ بلوچ سالویشن فرنٹ

13 نومبر یوم شہدائے آزادی آج بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگا تمام تجارتی کاروباری اور مالیاتی مراکز بند رہیں گے تاجر برادری اور بلوچ عوام سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے دوپہر 12بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ بھی ہو ۔ بلوچ سالویشن فرنٹ

13.11.2013
بلوچ سالویشن فرنٹ نے اپنے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہاہے کہ 13 نومبر یوم شہدائے آزادی آج بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگا تمام تجارتی کاروباری اور مالیاتی مراکز بند رہیں گے تاجر برادری بلوچ اور بلوچستان کے عوام سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے شہدائے آزادی کے دن کے موقع پر تاجر برادری اپنی دکانیں بند کرکے علامتی احتجاج ریکارڈ کرکے شہداء کے ساتھ والہانہ عقیدت کا اظہار کریں اور عالمی دنیا کو پیغام دے کہ بلوچ شہداء کا مشن غلامی کے اختتام اور آزادی کے حصول تک جاری رہے گا اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ شہداء کے دن کے موقع پر 13 نومبربروز بدھ بلوچ سالویشن فرنٹ کے زیر اہتمام دوپہر 12بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بلوچ خواتین احتجاجی مظاہرہ بھی کریں گے بلوچ ماں اور بہنوں سے درخواست ہے کہ وہ احتجاجی مظاہرہ میں شریک ہوکر قومی شہداء کو شاندار طریقے سے خراج عقیدت پیش کریں اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شہداء نے جس بلند نصب العین اور عظیم مقصد کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اس کے نصب العین سے بھر پور وابستگی ہی شہداء کو خراج عقیدت ہیں ہمیں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ریاست کو واضح اور دوٹوک پیغام دینا چاہیے کہ ہم آزادی کے حصول کے لئے ہرطرح کی قربانی کے لئے تیار ہیں ہم کسی بھی صورت اور کسی بھی قیمت پر آزادی کی جائز مطالبہ سے دستبردار نہیں ہوں گے چائے اس راہ ہماری جان ہی کیوں نہ چلی جائے ہماری زندگی شہداء کی زندگیوں سے قطعا بالاتر نہیں ہے آزادی پسند قیادت ہی شہداء کے امین اور وارث ہے اور ہم اقوام متحدہ اور اقوام عالم کے سامنے آزادی کے مطالبہ کو دہراتے رہیں گے جس آزادی کی وکالت شہداء نے اپنی جان کی قیمت پر کی ہم اسی تسلسل اور روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی جان مال اور سب کچھ آزادی کی خاطر داؤ پہ لگانے کے لئے زہنی اور نظریاتی طور پر تیار ہیں اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ریاست بلوچ سپوتوں کو شہید کرکے آزادی کی آواز کو خاموش کرنے کی مجرمانہ کوششیں کیں لیکن وقت نے ثابت کردیا کہ شہداء کے گرتے خون کے قطروں سے آزادی کی جدوجہد کو جلا ء ملی اور آزادی کے کاروان میں ہزاروں رضار کار انقلابی باسک شامل ہوگئے اور ریاست کے تما م تر جبر و جارحیت کے باوجود آزادی کے متوالوں کی شہداء کے مشن سے وابسطگی مضبوط اور مستحکم رہی

Previous post

بلوچ سالویشن فرنٹ کے کال پر یوم شہداء بلوچ کے حوالہ سے بلوچستان بھر میں ہڑتال دکانیں بینک دفاتر تعلیمی ادارے بند اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ شہداء نے آزادی کی جدوجہد کو اپنانصب العین بناکرجدوجہد کی ۔ بلوچ سالویشن فرنٹ

Next post

13نومبر کے شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنانے کے اپیل بلوچ قومی آزادی کی راہ میں عزیمت اٹھانے اور آزدی کے قربان گاہ پر بخوشی اپنی جانیں قربان کرنے والے بلوچ قومی شہیدوں کویکسوئی اور حوصلہ کے ساتھ خراج عقیدت پیش کریں بلوچ سالویشن فرنٹ