27 مارچ جبری الحاق کے خلاف شٹر داؤن ہڑتال اور یوم سیاہ کو کامیاب بنانے کی اپیل بلوچ مسئلہ 27مارچ کے ریاستی قبضہ سے جڑا ہوائے قبضہ غیر قانونی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلوچ وطن موومنٹ
5.3.2014
بلوچ وطن موومنٹ نے اپنے جاری کردہ مرکزی ترجمان میں بلوچ اور بلوچستان کے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ بلوچ سالویشن فرنٹ کے اپیل پر 27مارچ جبری الحاق کے خلاف بھر پور انداز میں یوم سیاہ منائیں اور تاجر برادری اس دن کی مناسبت سے اپنی دکانیں بند کرکے شٹر داؤن ہڑتال کی کال کوکامیاب بناکر قبضہ گیریت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرکے عالمی دنیا کو واضح پیغام دیں کہ بلوچ قوم ریاست کی شہری نہیں بلکہ بلوچ قوم کی اپنی ایک جداگانہ ملک تاریخ اور تشخص ہے بلوچ قوم کا پاکستانی ریاست کے ساتھ قومی لسانی جغرافیائی تاریخی سرحدی اورکسی قسم کی مراسم نہیں بلکہ1948 میں جبری الحاق کے زریعہ بلوچستان کی آزادی کو سلب کرکے بلوچستان کی خود مختیارحکومت کی آئینی و قانونی حیثیت پر ضرب لگاکر بلوچ قوم پرنومولود غیر فطری ریاست کے انتظامی ڈھانچے کو مسلط کیا گیا لیکن 1948 سے ہی جبری الحاق کے خلاف بلوچ قوم کے باشعور اور قومی سوچ سے منسلک بلوچ قوم کی وژنری قیادت نے جبری الحاق کو مسترد کرکے آزادی کی جدوجہد کی داغ بیل ڈالتے ہوئے بلوچ قوم کو غلامی کے لعنت کے خلاف صف آراء کردیا ترجمان نے کہاہے کہ ریاست بلوچ آزادی کی جدوجہد کو سیاسی سطح پر دبانے کے لئے پارلیمانی جماعتوں کے زریعہ جبری الحاق کو سیاسی اور اخلاقی جواز دینے کی پیہم کوششوں کے باوجود بلوچ سوچ آزادی کو تبدیل نہیں کرسکا جب کہ بلوچ قومی غلامی کو مضبوط کرنے کے لئے سخت ترین جارحانہ کاروائیوں سمیت مختلف خاموش دستوں کا سہارا لیا جارہاہے اور سادہ لوح بلوچوں کو مسلمانیت اور بھائی چارے اور اخوت کے نام پر فریب دینے کی لاحاصل کوششوں کے ساتھ ان کی اسلامی اور مزہبی جذبوں کو قبضہ کے دوام دینے کے لئے استعمال کی جارہی ہے ترجمان نے کہاہے کہ بلوچ قو م کاواحد مسئلہ آزادی ہے بلوچ قوم کسی صوبائی برابری یا شہری حقوق کی جدوجہد نہیں کررہی ہے بلکہ بلوچ مسئلہ 27مارچ کے ریاستی قبضہ سے جڑا ہوائے قبضہ ناجائز غیر قانونی اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی پر مبنی ہے ترجمان نے کہا کہ27مارچ جبری الحاق کے دن کی مناسبت سے ہڑتال اور یوم سیاہ کو کامیاب بنانے کئے لئے کے تمام طبقہ فکر تعاون کریں بلوچ اور بلوچستان میں آباد پشتون تاجر حضرات سمیت دیگر اقوام بلوچ سالویشن فرنٹ کے اعلان کی مکمل پاسدار ی کرتے ہوئے 27 مارچ کو اپنی دکانیں بند رکھ کر قوم دوستی اور وطن دوستی کا ثبوت دیں ترجمان نے کہاہے کہ عوام اپنی دکانوں اور گھروں پر سیاہ جھنڈی لہرائیں تاکہ عالمی دنیا کو ایک موثر پیغام جاسکے کہ بلوچ قوم ریاستی قبضہ کو نہ پہلے تسلیم کیا ہے نہ آئندہ تسلیم کریں گے اور بلوچ وطن پر قبضہ ایک غیر انسانی عمل تھا جو نہ صرف بلوچ مرضی و منشاء کے برعکس ہے بلکہ انسانی وقومی حقوق و عالمی قوانین کے قطعی خلاف ورزی پر مبنی ہے اقوام عالم و عالمی برادری بلوچ قومی مسئلہ برائے آزادی کے سلگتے مسئلہ پر فوری پر سنجیدگی کے ساتھ ریاستی قبضہ کے خلاف اپنا فیصلہ دے کر بلوچ قوم کی پیدائشی اور فطری حق آزادی کو تسلیم کریں


