27مارچ کوجبری الحاق کے خلاف بلیک ڈے کے طور پر مناکر بلوچ سالویشن فرنٹ کی جانب سے یوم سیاہ اور شٹرڈاؤن ہڑتال کی اعلان ہڑتال کو کامیاب بنائی جائے
18 .3.2013
بلوچ وطن موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہاہے کہ 27مارچ کوجبری الحاق کے خلاف بلیک ڈے کے طور پر مناکر بلوچ سالویشن فرنٹ کی جانب سے یوم سیاہ اور شٹرڈاؤن ہڑتال کی اعلان ہڑتال کو کامیاب بنائی جائے ترجمان نے کہا ہے کہ 27مارچ 1948کے دن مشرقی بلوچستان کو جبری الحاق کے زریعہ پاکستانی ریاست میں شامل کیا گیا جس میں مجموعی طور پر بلوچ قوم کا رضا و منشاء شامل نہیں تھا بلوچ قوم اس غیر قانونی اور بلجبر قبضہ کے خلاف مختلف محاز پر جدوجہد کررہی ہے جبکہ بلوچ قومی جدوجہد کو کچلنے اور منشر کرنے کے لئے ریاست شروع ہی دن سے آج تک کئی قسم کے مکروہ ہتکھنڈے استعمال کررہے ہیں جس میں ایک طرف ریاست اپنی حاشیہ بردار پارٹیوں کے زریعہ بلوچ قوم کو غلامی کا عادی بنانے کے لئے ٹاسک دیا ہے کہ وہ بلوچ زمینی حقائق سے متضاد ایسے بوسیدہ اور کھوکھلے رجحانات جنم دے جو بلوچ قومی آزادی کو کاؤنٹر کا سبب بن سکے جس میں انتخابی سیاست صوبائی خود مختیاری اور شہری حقوق کی سیاست جیسے بوسیدہ ایجنڈا سرفہرست ہے اور دوسری طرف بے رحمانہ تشدد کا سلسلہ جس کے زریعہ آزادی کی جہد سے وابسطہ بلوچ فرزندان کو شہیدکیا جارہاہے لیکن ان تمام تر مجرمانہ ریاستی سازشوں مکاریوں سمیت بڑے پیمانے پر بلوچ نسل کشی کے باوجود بھی قابض ریاست کی بلوچ وطن میں عملداری مکمل طور پر ناکام ہوچکاہے اور بلوچستان میں ریاست آج جن مشکلات سے دوچار ہے یہ بلوچ قومی جدوجہد اور بلوچ شہداء کی قربانیوں کا حاصل اور ثمر ہے ترجمان نے ایک دفعہ پھر بلوچ عوام سے اپیل کی ہے کہ 27مارچ جبری الحاق کے خلاف یوم سیاہ اورشٹر ڈاؤں کی ہڑتال کو کامیاب بناکر ریاست کو واضح اور کھلی پیغام دی جائے کہ بلوچ قوم 27مارچ 1948 کے غیر قانونی ناجائز قبضہ اور جبری الحاق کو مسترد کرتی ہوئے آزادی کے حصول تک آزادی کی جدوجہد جاری رکھے گا


