ایرانی ریاست کے انسانیت سوز مظالم پر اقوام متحدہ اور عالمی دنیا کی خاموشی نے ایران کے تکبر میں اضافہ کیا ہے اب ان کے لئے اجتماعی پھانسیان انسانیت کا قتل خونریزی کوئی معنی نہیں رکھتے بلوچ سالویشن فرنٹ
31.10.2013
بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ایران کی جانب سے بلوچ نسل کشی پر اقوام متحدہ کے غیر معمولی خاموشی کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی دہشت گرد فورسزمغربی بلوچستان میں گزشتہ ایک مہینہ کے دوران کل 36 سے زائد بلوچوں کو تختہ دار پر لٹکاکر بلوچ نسل کشی کوتیز کردیا ہے گزشتہ دنوں مغربی بلوچستان کے شہر زاہدان میں ایرانی فورسزکے زیر حراست 16بلوچ فرندوں کو پھانسی دیکر خاک و خون میں تڑپا یا گیا مقامی و علاقائی میڈیا سمیت عالمی آزاد میڈیا اور بین الاقوامی ادارے بھی ایرانی جارحیت پر مہر بہ لب ہیں جب کہ انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں بھی چپ سادھ لی ہے جو کہ عام طور پر دہشت گردی کے خلاف ان کی گز گز کی زبانیں باہر نکلتی ہیں لیکن جہاں بلوچوں کو قتل کیا جاتا ہے اور ان کی نسل کشی کی جاتی ہے وہاںیہ ادارے مکمل خاموشی کا مظاہر ہ کرکے اپنے اپنے روایتی سامراجی سوچ کے تحت ریاستی دہشت گردی کو دہشت گردی قرار دینے میں ہچکچاتے ہیں ترجمان نے کہا ہے ایرانی جا رحیت پر اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے مسلسل خاموشی کا مظاہرہ اور زبان بندی اور ان کے کردار کو متاثر کردیا ہے بلوچ قوم کی بدترین نسل کشی پرجس خاموشی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی کیا بلوچ انسانی حقوق کے علمبرداروں کے آئین و منشور کے دائرہ کار میں نہیں آتے یا اگر آتے ہیں تو ان کی خاموشی سے ہم کیا تاثر لیں ایرانی ریاست کے انسانیت سوز مظالم پر اقوام متحدہ اور عالمی دنیا کی خاموشی نے ایران کے تکبر میں اضافہ کیا ہے اب ان کے لئے اجتماعی پھانسیان انسانیت کا قتل خونریزی کوئی معنی نہیں رکھتے وہ علی الاعلان دہشت گردی کررہی ہے وہ نہ صرف بلوچوں پر وحشیانہ ظلم کررہاہے بلکہ ان کارویہ اور دہشت گردانہ مزاج پوری دنیا کی کھلی چیلنج ہے دنیا کو چاہیے کہ وہ ایران کی بلواسطہ حوصلہ افزائی کا سبب بننے کے بجائے انہیں دہشت گرد ریاست قرار دیکر عالم انسانیت کو اس صیہونی ریاست کی انسانی دشمنی اور خطرات سے بچایا جائے ترجمان نے کہا کہ عالمی آزاد میڈیا بلوچ جہد آذادی کو نظر انداز کرکے ایرانی زرائع ابلاغ کی ڈس انفارمیشن اور غلیظ پروپیگنڈوں پر مبنی زرائع پر تکیہ کرکے پھانسی دی جانے والے بلوچ فرزندوں کو ڈرگ ڈیلر اور سمگلر کے القاب سے نواز کر زمینی حقائق سے بددیانتی کی ہے اور بلوچ تاریخ سرزمیں جغرافیائی وحدت قومی مسئلہ جدوجہد اور اس سارے پس منظر سے واقفیت کے باوجود ایرانی نشریات اداروں کی جھوٹ پر مبنی گمراہ کن پروپیگنڈوں پر بھروسہ کرکے دانستہ یا نادانستگی میں بلوچ فرزندوں کی قربانیوں اور جدوجہد کی توہیں کرکے ایرانی پروپیگنڈہ کو ہوا دینا یقیناًعالمی آزاد میڈیا کے متنازعہ کردار کو عیاں کرتا ہے ہم عالمی میڈیا کی ان دعووں اور تبصروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دینے میں بلکل حق بجانب ہیں ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ امریکہ اور یورپی یونین ایرانی دہشت گردی کے خلاف خاموشی کا روزہ توڑ کر ان کے خلاف فی الفور کاروائی کریں اگر اب بھی ایران کو محفوظ راستہ دیا گیا اور خاموشی اختیار کی گئی تو عالمی اداروں اور اقوام عالم پر بلوچ قوم کا اعتماد اٹھ جائیگا اور ایک بے اعتمادی کی فضا قائم ہوگی جو یقیناًبلوچ اور اقوام عالم کے لئے بھی نیگ شگوں نہیں ہوگی


