بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہاہے کہ مغربی بلوچستان میں ایرانی ریاست کے ہاتھوں انسانی حقو ق کے خلاف ورزیوں پر مبنی کاروائیوں کے روک تھام کے لئے اقوام متحدہ اور یورپی یونین کردار اداکریں بلوچ سالویشن فرنٹ
19.1.2014
بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہاہے کہ مغربی بلوچستان میں ایرانی ریاست کے ہاتھوں انسانی حقو ق کے خلاف ورزیوں پر مبنی کاروائیوں کے روک تھام کے لئے اقوام متحدہ اور یورپی یونین کردار اداکریں ایران میں مجموعی طور پر دوہفتہ کے دوران 40بلوچ فرزندوں کو پھانسی دیکر شہید کیا گیاعالمی دنیا ایران کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کے بجائے ان کے جنگی جرائم پر مبنی کاروائیوں کے پیش نظر ان کے خلاف کاروائی کریں ایک طرف ایرانی ریاست بلوچ وطن پر بلجرور غیر قانونی طور پر قبضہ کرچکے ہیں اور دوسری طرف بلوچ قوم کو حق آزادی سے محروم رکھنے کے لئے ان کی نسل کشی کررہی ہے آئے روز سرعام پھانسیوں کے واقعات کے سلسلوں میں تیزی لائی جارہی ہے ترجمان نے کہاکہ ایران ایک طرف مغربی بلوچستان میں بلوچ حریت پسندوں کو شہید کررہی ہے اور دوسری طرف عالمی دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات کے لئے راہ ہموار کرنے کی کوششیں تیز کررہی ہیں تاکہ وہ اس آڑ میں اپنی مجرمانہ کاروائیوں پر عالمی دنیا کی زبان کوبند رکھیں عالمی ممالک مفادات اور مصالحت کا لبادہ اتارکر ایران پر نوازشات و عنایات کے بجائے ان کی دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لے فی الفور کردار اداکرکے بلوچ قوم کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی مدد کریں اگر ایران کے خلاف کاروائی کے بجائے سردمہری اور زبان بندی کا مظاہرہ کیا گیا اور ان کی المناک اور وحشیانہ اقدامات اور بے رحمانہ پالسیوں پر انگلی نہیں اٹھائی گئی تو ان کی بد معاشیوں سے کوئی بھی خطہ محفوط نہیں رھے گا ایرانی سامراج خطے میں جس انسانی المیہ کو جنم دے رہے ہیں اس کے خلاف آنکھیں بند کرنا انسانی حقوق کی پائمالیوں کی حوصلہ افزائی کی مترادف ہے پوری دنیا اس حقیقت سے آگاہ ہے کہ ایرانی سامراج مغربی بلوچستان پر غاصبانہ قبضہ کررکھاہے اورمغربی بلوچستان ایران کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ مقبوضہ علاقہ ہے مغربی بلوچستان میں اب تک دہشت گردی کے سینکڑوں واقعات میں ہزاروں بلوچوں کو ریاستی دہشت گردی کابھینٹ چڑھاکر شہید کیا گیاہے لیکن اس کے باوجود ان کے مظالم کی مذمت اور تشویش کے بجائے خاموشی کا مظاہرہ کیا جارہاہے جو کہ افسوس کاباعث ہے انسانی حقوق کا اصولا احترام کا تقاضایہی ہے کہ عالمی دنیا بلوچ مسئلہ سے غافل نہ ہو بلکہ خطے میں پائیدا ر امن کے لئے بلوچ آزاد وخومختیار قومی ریاست کے قیام کے لیے درست سمت اور ٹھوس اقدامات اٹھاکر جاری طویل خونریزی کے حل کے لئے اپنی کوششوں کو تیز کریں
Back to Conversion Tool


