×

بلوچ قوم 28مئی کو یوم سیاہ کی طور پر مناکرقبضہ گیر اور ان کی انسانیت دشمن پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت اور مخالف کرتی ہے بلوچ سالویشن فرنٹ

بلوچ قوم 28مئی کو یوم سیاہ کی طور پر مناکرقبضہ گیر اور ان کی انسانیت دشمن پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت اور مخالف کرتی ہے بلوچ سالویشن فرنٹ

28.5.2013
بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں کہا کہ بلوچ قوم نے 28مئی کو یوم سیاہ کی طور پر مناکرقبضہ گیر اور ان کی انسانیت دشمن پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت اور مخالف کرتی ہے قابض ریاست 28 مئی 1998کو بلوچستان کے علاقہ چاغی میں راسکوہ کے پہاڑ میں بیک وقت سات ایٹمی بم پھوڑ کر بلوچ وطن کو ٹیسٹ زون کے طور پر استعمال کرکے نہ صرف بلوچ وطن کے فضاء کو تابکار کیا بلکہ پندرہ سال گزرنے کے باوجود ان کی تابکاری اثرات میں کمی کے بجائے شدت آئی جبکہ چاغی اور ملحقہ علاقوں کو کیمیائی اوربیکٹریا کے خطرناک بادلوں کا سامناکرنا پڑااور ان علاقوں میں مال مویشیوں کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر انسانی اموات بھی ہوئے ان کی مضر اثرات پر مرتب کی جانے والے عالمی و غیر سرکاری تنظیموں کی رپوٹس اور ان علاقوں کی سروے قبضہ گیر کی بے حسی اور سفاکیت کو بے نقاب کرنے کے لئے کافی ہے کہ قبضہ گیر اپنی اس سفاکیت کو کس فخر کے ساتھ یوم تکبیر کے نام پر مناکر بلوچ قوم کی نسل کشی اور قتل عام پر جشن اور شادیانے مناتے ہیں حالانکہ عالمی رائے عامہ جن میں جاپان سمیت جی ایٹ ممالک یورپی یونین امریکہ و برطانیہ کی جانب سے ان ایٹمی دھماکوں کی شدید مخالفت کی گئی اور قبضہ گیر کو سختی سے منع کیا گیا ہے وہ تباہ کن اور انسانیت دشمن ہتھیاروں کی رونمائی اور تجربہ سے گریز کریں لیکن قابض ریاست عالمی اصولوں اور انٹر نیشنل کمیونٹی کے منع کرنے کے باوجود بلوچ وطن کو اپنا مفتوعہ علاقہ سمجھ کر بلوچ گلزمین کے سینے کو بارود سے بھرکر اپنی انسانیت دشمن عزائم کوآشکار کرکے اپنی پست ذہنیت کا ثبوت دیا اور آج بھی وہ اپنے اس گھناؤنے عمل کو یوم تکبیر کے نام پر مناکر بین الاقوامی دنیا میں انسانیت کے دشمن کے طور اپنی شناخت اور پہچان کرواکر اپنی تکبر اور رعونت سے ظاہر کررہا ہے کہ وہ کس قدر انسان دشمن ہے ترجمان نے کہا کہ اس کے برعکس بلوچ قوم ایک مہذب اور انسان دوست قوم کے طور پر انسانی زندگی کی قدر کرتے ہوئے ایٹمی ہتھیاروں کو مہلک تباہ کن اور انسان زندگی اور بقاء کے لئے نقصا ن دہ سمجھتے ہوئے 28مئی کو یو م سیا ہ اور یوم مذمت کے طور پر مناکراقوام متحدہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ قبضہ گیر کے ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی لگاکر28 مئی کو بلوچستا ن کے سرزمین پر ایٹمی تجربات کے پیش نظرقابض ریاست کے خلاف کاروائی کرکے ان کو جنگی مجرم قرار دیں ترجمان نے کہا کہ نواز لیگ کی جانب سے بلوچ مسئلہ کے حل کو اولین ترجیحات میں شامل کرنے کی بات ریاستی قبضہ اور استبداد پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے جسے ہر قابض اشرافیہ دہراتی ہے اور ایک دفعہ پھر نواز لیگ اپنی سابقہ پیش رووں کے طرح وہی گھسی پھٹی جملہ دہرا کر اپنی مجرمانہ روایتی کردار کو ابھارنے کی کوشش کی ہے اور بلوچ سیاست کے نام پر زرخرید پارلیمانی جماعتیں جو ایک دفعہ پھر ریاست کی کٹھ پتلی بننے کے لئے قبضہ گیر کی گود میں کلیدی جگہ بناکر بلوچ قومی آزادی کی موقف کو آلودہ کرنے سمیت بلوچ تحریک آزادی کے مخالفت میں وزارت اعلی اور چند سیٹوں کے لئے اپنی ضمیر بیچ کر خاک وطن سے غداری کرکے اس ریاست کو کندھے دے رھے ہیں جس کے ہاتھ بلوچ نوجوانوں کی خون سے رنگین ہیں ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کے سینے میں بارود بھر کرجشن منانے والے نہ صرف بلوچ قوم بلکہ پوری انسانیت کے مجرم ہے بلوچ قوم کی نسل کشی کو یوم تکبیر کانام دیکر تقریب و جشن منانے والون اور ان کے بلوچستان میں گدھی نشینوں کو بلوچ قوم نے مسترد کردیا ہے پاکستانی ٹی وی چینلز جو اسلامی بم کے گن گھاکر جس تکبر کے ساتھ یوم تکبیر کے راگ الاپ کر بلوچ قوم کی زخموں پر نمک پاشی کرکے ریاستی کی سفاکیت اور بے ضمیری کے حوصلہ افزائی کررہی ہے ان کا یہ کردار صحافت کے پیشہ کی منافی ہے ٹی وی کے سکرین پر بیٹھ کر آزاد و غیر جانبدار صحافت کی تعریف کرنے والے ان بھڑک باز اینکر پرسنز کا کردار ریاستی گماشتہ سے بڑھ کر اور کچھ نہیں اور ہم نے پہلے بھی واضح کردیا ہے کہ پاکستانی ٹی وی چینلز صحافت کے بجائے ریاستی گماشتگی کے طور پر کام کررہے ہیں حالانکہ بلوچ سرزمین پر ان کی دفاتر کی موجودگی اور بلوچ وسائل سے چلنے والے یہ چینلز جن کے سکرین کو ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کے لئے استعمال کیا جانا چاہیے تھا لیکن یہ ریاستی دہشت گردی کے حوصلہ افزائی کرکے ریاستی قبضہ کو بڑھاوا دینے کے لئے ریاست کے اہم ستوں کے طور پر کام کررہے ہیں

Previous post

میریوسف عزیز مگسی بلوچ تاریخ آزادی کا ناقابل فراموش کردار ہے جنہوں نے انگریز قابضین کے خلاف زبردست جدوجہد کی سعید یوسف بلوچ میر قادر بلوچ

Next post

ریاست بلوچ مزاحمت اور آزادی کی جدوجہد کو توڑنے کے لئے بلوچستان بھر میں اپنی دہشت گردانہ کاروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے بلوچ نسل کشی پر مبنی ان کاروایؤں میں ریاستی فورسز بلوچ شہری آبادیوں پر یلغار کرکے گھروں کو جلانے سمیت لوٹ مار کا سلسلہ تیز کردیا ہے بل