×

بی ایس ایف نے 28 مئی کو بطور یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن بلوچ قوم کے لئے سیاہ دن کی حیثیت رکھتے ہیں بلوچ قوم اسے یوم آسروخ کے طور پر مناکر قبضہ گیر کے خلاف بھر پور نفرت کا اظہار کرے بلوچ سالویشن فرنٹ

بی ایس ایف نے 28 مئی کو بطور یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن بلوچ قوم کے لئے سیاہ دن کی حیثیت رکھتے ہیں بلوچ قوم اسے یوم آسروخ کے طور پر مناکر قبضہ گیر کے خلاف بھر پور نفرت کا اظہار کرے بلوچ سالویشن فرنٹ

17.5.2013
بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں 28مئی کو بطور یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن بلوچ قوم کے لئے سیاہ دن کی حیثیت رکھتے ہیں بلوچ قوم اسے یوم آسروخ کے طور پر مناکر قبضہ گیر کے خلاف بھر پور نفرت کا اظہار کرے قابض ریاست 28 مئی 1998کو بلوچ نسل کشی پر مبنی اور مجرمانہ ہتکھنڈوں کے ساتھ بلوچستان کے علاقہ چاغی کے مقام پر راسکو کے پہاڑ میں ایٹمی بم پھوڑ کر بلوچستان کی فضاء میں بارود بھرلیا اور اسے ’’یوم تکبیر ‘‘کے نام پر مناکر کھلے عام اپنی جرم کا اظہار کرکے بلوچ قوم کی تبائی و بربادی پر جشن منا یا جو انسانی حقوق کے بھاشن اور تھیسس دینے والوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے ان دھماکوں کے وجہ سے چاغی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کئی سالوں تک تیزابی اور کیمیائی بارش برستی رہی زندگی کی وجود پانی کے قطرے زہر آب بن گئے بڑے پیمانے پر مال مویشوں کی ہلاکت جیسے مناظر دیکھے گئے اور اس ایٹمی دھماکہ نے جو اثرات چھوڑے بلوچ قوم صدیوں تک اس کے اثرات ومضمرات سے محفوظ نہیں رہے گی ترجمان نے کہا کہ قابض ریاست کی جانب سے ان دھماکوں کا مقصد بلوچ قوم کیلئے موت و تباہی کے پیغام کے سوا کچھ نہیں تھے بلوچ قوم کو چایئے کہ ریاستی دہشت گردی اور جنگی جرائم پر مبنی ان کے منصوبوں اور پالیسیوں کے خلاف کھلی نفرت کا اظہار کرکے اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے قومی آزادی کی جدوجہد کی صفوں کو مضبوط کرکے اپنی انفرادی اور اجتماعی شمولیت کو یقینی بنائے تاکہ مخمل و بزم آراء کرسیون پر فریفتہ پارلیمانی نمائندون کو واضح پیغام ملے کہ وہ جس ریاست کی مراسم اور قرب کو بلوچ وطن کی وفاداری پر اولیت و اہمیت دے رہی ہے اس دہشت گرد ریاست سے بلوچ قوم کا کوئی تعلق اور واسطہ نہیں اور بلوچ قوم کا منزل دو ٹکہ کے پارلیمانی نشستوں اور مراعات کا حصول نہیں جس کو جواز بناکر قبضہ گیر بلوچ وطن پر غیر فطری طور پر قابض ہے ترجمان نے کہ یہ ریاست انسانی اخلاقی اور عالمی اصولوں سے عاری ایک ایسی دہشت گرد ریاست کے طور پر سامنے آیا ہے جس کے بارے میں اب انٹر نیشنل کمیونٹی اور انسان دوست ممالک اور مہذب اقوام جس قسم کے رائے اور خیالات رکھتے ہیں جس کے باعث انہیں اپنا وجود برقرار رکھنا بھی ناممکن لگتا ہے اور عالم دنیا میں دیگر اقوام کو بھی اس کے جارحانہ کردار سے شدید تحفظات ہے ایسی ریاست جو بین الاقوامی دنیا بھی اپنے مزموم کردار اور وحشیانہ رویوں سے اپنی اصلی چہرہ دکھاچکی ہے اس سے جڑھ کر غلامی کی زنجیروں کومضبوط کرنے کے بجائیں بلوچ قوم آزاد بلوچستان کی تعمیر و تشکیل میں اپنی صلاحیتوں قوت اور کوششوں کو شامل کرکے دنیا کے نقشہ میں آزاد بلوچستان کے نام پر ایک مثالی سیکولر جمہوری انسان دوست اور انصاف پسند ملک کے حیثیت سے آغاز کریں ترجمان نے ریاست کی جانب سے بلوچستان کے بعض اخبارات پر پابندی اور ایڈیٹر و پبلشرز پر قائم مقدمات کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان سے شائع ہونے والے اخبارات کے خلاف اس طرح کے اقدامات صحافت جیسے مقدس پیشہ کا گلاء گھونٹنے کی مترداف ہے قبضہ گیر کے اس طرح کے مجرمانہ اقدامات اس بات کی واضح دلیل ہے کہ قابض بلوچ قومی جدوجہد آزادی کی شدت کا سامنا کرنے کے بجائے اب پریس کے لئے بھی بلوچستان میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ طریقہ سے کام کرنے کے راہیں مسدود کررہی ہیں جب کہ پوری دنیا میں صحافی آزادانہ طریقہ سے کام کررہی ہیں لیکن قبضہ گیر پریس کو اپنے مفادات اور سازشوں کے لئے استعمال کرنے کی مزموم کوشش کرکے بلوچستان میں صحافیوں کو بھی اپنی زیر اثر لانے کی کوشش کررہی ہے جو ریاست کی جانب سے آزاد صحافت کے نمائشی نعرے کے ساتھ بھونڈا اور بہیمانہ مزاق ہے ترجمان نے کہا کہ ہم ان اخبارات کے خلاف قائم مقدمات کوریاستی بوکھلائٹ سمجھتے ہوئے صحافی برادری کی جانب احتجاجی سلسلے کی بھر پور حمایت کرتے ہیں

Previous post

شہادتوں اور قتل عام کی زریعہ بلو چ آذادی کی قوت کو کمزور نہیں کیا جاسکتا قربانیوں اور شہادتوں نے بلوچ قوم کو آزادی کے ایک مرکز پر جمع کردیا ہے بلوچ سالویشن فرنٹ

Next post

بلوچ عوام کا ریاستی الیکشن سے بائیکاٹ اور آزادی کے حق میں زبردست پیش قدمی تاریخی ریفرنڈم کی حیثیت رکھتی ہے قبضہ گیر بندوق کی نوک پر الیکشن کے لئے رائے عامہ اور بیساکھی بنانے کی کوشش کی اور 11 مئی کے دن بھی بلوچ شہری آبادیوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بناکر ب