جبری الحاق کو بھر پور انداز میں مسترد کرکے آزادی کے روشن صبح کے لئے 27 مارچ کو یوم سیاہ کے طور پر مناکر آزادی کے صفوں کو منظم اور مضبوط کریں ۔بلوچ سالویشن فرنٹ
: 27.3.2014
بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی چیئرمین سعید یوسف بلوچ مرکزی سیکریٹری جنرل اور بلوچ وطن موومنٹ کے سربراہ میر قادر بلوچ مرکزی جوائنٹ سیکریٹری بانک حانی بلوچ اور بلوچ گہار موومنٹ کے وائس چیئر پرسن زمور آزاد نے نے اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں بلوچ اور بلوچستان میں آباد دیگر اقوام اور تاجر برادری تمام شعبہ ہائے فکر سے اپیل کی ہے کہ آج 27 مارچ کو( یوم غلامی) کے موقع پر بلجبر ریاستی قبضہ کے خلاف بلوچ سالویشن فرنٹ کے مجوزہ اعلان ہڑتال شٹر داؤن اور یوم سیاہ کو کامیاب بنانے میں اپنی بھر پور اور والہانہ کردار اداکرکے اپنے اخلاقی قومی اور وطنی تعاون کے ساتھ اپنی دکانیں بند رکھیں یادرہے کہ آج یوم سیاہ کے موقع پر دکانیں دفاتر بینک اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے انہوں نے کہا کہ ہڑتال اور یوم سیاہ کو کامیاب بناکر قابض ریاست اور عالمی برادری کو پیغام دیں کہ بلوچ قوم قبضہ گیریت سے شدید نفرت کرتے ہوئے آزادی چاہتے ہیں اور بلوچ قوم پاکستانی شہری نہیں بلکہ بلوچ ایک الگ اور جداگانہ شناخت وحیثیت کے مالک ہے بلوچستان کی وحدتی حیثیت ایک صوبہ کی نہیں بلکہ ایک ملک کی ہے جبکہ قابض ریاست بلوچستان پر نوآبادیاتی حربوں کے زریعہ قابض ہے انہوں نے کہا کہ بلوچ رضامندی سے پاکستان کے ساتھ شامل نہیں بلکہ بلوچستان پر فوج اتارکر قبضہ کیا گیا ہے اور بلوچ قوم جبری الحاق کے خلاف جدوجہدکرکے آزاد بلوچ ریاست کی بحالی کے لئے کوشان ہے بلوچ قومی مسئلہ کسی قسم کی کنفیڈریشن انتظامی تبدیلیوں اور کم یا زیادہ صوبائی خود مختیاری کے گمراہ کن بوسیدہ نعروں سے بڑھ کر مکمل آزادی کی جدوجہدکانام ہے بلوچ مسئلہ کو ناراضی اورمحض شہری حقوق کی جدوجہد سے تشبیہ دینا اور انتخابی و ریاستی سیاست کو مسئلہ کاحل قرار دینا بلوچ قوم سے دھوکہ اور غداری ہے انہوں نے کہا کہ بلوچ بہادر فرزند اپنی قربانیوں اور جدوجہد کے زریعہ غلامی کی کڑیوں کو کمزور کرنے کے لئے آزادی کے عظیم قربان گاہ پر اپنی جان سے گزر رہے ہیں بلوچ قوم شہدا ء کی وراثت اور میراث کا پاسبان بن کرجبری الحاق کو بھر پور انداز میں مسترد کرکے آزادی کے روشن صبح کے لئے 27 مارچ کو یوم سیاہ کے طور پر مناکر آزادی کے صفوں کو منظم اور مضبوط کریں اور ریاست کے ڈوبتی قبضہ کوسہارادینے والیوں کے گرد گھیرا تنک کرکے ان کا بھر پور محاسبہ کریں انہون نے کہا کہ بلوچ قوم کا سب سے بڑا مسئلہ غلامی ہے اس سے نجات آزادی کے جدوجہدمیں مضمر ہے


