×

رہبر آزادی کی جسدخاکی کو سرکاراور ان کے زرخرید گماشتوں سے چھین کر چلتن کے دامن میں شہدائے قبرستان میں مکمل قومی اعزازکے ساتھ آسودہ خاک کرنے کا عمل بھر پور عوامی قوت سے ممکن ہوا بلوچ سالویشن فرنٹ

رہبر آزادی کی جسدخاکی کو سرکاراور ان کے زرخرید گماشتوں سے چھین کر چلتن کے دامن میں شہدائے قبرستان میں مکمل قومی اعزازکے ساتھ آسودہ خاک کرنے کا عمل بھر پور عوامی قوت سے ممکن ہوا بلوچ سالویشن فرنٹ

14.6.2014
بلوچ سالویشن فرنٹ کے ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہاہے کہ گزشتہ دنوں بلوچ عوام نے بھر پور عوامی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے رہبر آزادی نواب خیر بخش مری کی جسدخاکی کو سرکاراور ان کے زرخرید گماشتوں کے خوائش کے برعکس چلتن کے دامن میں شہدائے قبرستان میں مکمل قومی اعزازکے ساتھ ان کے نظریاتی ساتھیوں کے پہلومیں دفن کرنے اور نماز جنازہ اور تدفین کی آخری رسومات کی ادائیگی کو اپنے ہاتھوں میں لے کر ریاست اور ان کے تمام منصوبوں اور سازش کو ناکام بنادیا ریاست سے نمٹنے کا یہ کارنامہ کسی ایک گروہ پارٹی یا تنظیم کا کمال نہیں بلکہ یہ کریڈٹ بلوچ عوام کی منظم اصولی یکجہتی اور بلند قومی و سیاسی و شعور کی علامت ہے بلوچ عوام یقینی طور پر کسی پارٹی یا تنظٰیم کی پبلسٹی کے لئے جمع نہیں ہوئے تھے

بلکہ بلوچ عوام تما م تر گروہی جماعتی علاقائی اور پارٹی بازی سے ہٹ کر خالصتا اپنے قومی رہنماء کی والہانہ محبت میں ہزاروں کی تعداد میں جمع ہوکر اپنے قومی رہنما ء کو ان کی قومی خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کرنے کے لے شاندار یکجہتی کا مظاہرہ کیالیکن بی ایس او آزاد کی جانب سے عوام کی ٹھاٹیں مارتا ہوا سمندر کو اپنے کھاتے میں ڈالنا نہ صرف مضحکہ خیز ہے بلکہ زمینی حقائق کو جھٹلانے کی مترادف ہے ترجمان نے کہاکہ عوام کا یہ جرائت مند اقدام اور کامیابی کو بی ایس او کی جانب سے اپنے کھاتے میں ڈالنا حماقت اور طفلانہ پنی ہے آہنی ڈسپلن کے نام نہاد دعوی کرنے والوں نے اس قومی موقع پر نہ صرف سیاسی اخلاقیات کی دھجیاں اڑائی بلکہ تما م تر سیاسی و انقلابی اصول ضوابط اقدار و روایت کو بری طرح پائمال کیا بی ایس او کے اقلیتی تعداد میں جمع ہونے والے ممبر ان نہ صرف دن بھر فوٹو سیشن میں لگے رہے بلکہ غیر ضروری نمائشی اور موقع سے ہٹ کر نعرے لگاکر اس عظیم موقع کو اپنی گروہی اور علاقائی نعرہ بازیوں کے بھینٹ چڑھانے کی ناکام کوشش کرتے رہے ترجمان نے کہاکہ بی ایس او آزاد سمیت چند دیگر افراد بھی اس موقع پر تماشا ء کرتے ہوئے جھنڈا برداری اور نمبر سکورنگ مین پھرتی دکھائی ان کے اس عمل کو دور دور سے آنے والے بلوچ عوام نے غیر شاہستہ غیر مناسب اور ناپسندیدہ قرار دیدیا ترجمان نے کہاکہ اس موقع پر بی ایس او آزاد کے چند نوجوانوں نے مری خواتین کے ہاتھون بی ایس او کے مقدس پرچم کو تھماکر فوٹو اتارنے کی کوشش کی جبکہ کچھ لوگوں کی جانب سے مری بلوچوں کے ہاتھوں میں بلوچ وطن کے مقدس جھنڈوں کو نیچے کرنے اور بی ایس او کے جھنڈے تھمانے کی بھی کوشش کی ترجمان نے کہاکہ گروہی اور علاقائی سیاست کرنے والوں کو عوامی مظاہرہ گوارا نہیں لگا اس لئے انہوں نے اس تاریخی لمحہ کو کیش کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا یا کیونکہ وہ عام طور پرنہ صرف ماس پارٹی اور ماس آرگنائزیشن کا دعوی کرتے ہیں لیکن عوام کا یہ مجمع اور یکجہتی ان کی اس دعوی پر زور دار ضرب ثابت ہوئی کہ عوام ان کے ساتھ نہیں بلکہ آزادی کے فکر کے ساتھ ہے ترجمان نے کہاکہ بلوچ عوام کی تاریخی یکجہتی گروہی اور علاقاہیت کی سوچ کو شکست دینے کی سعی تھی بلوچ عوام کی آزادی کے مقصد عظیم کے ساتھ بے مثال انقلابی بہادری پرجوش وفاداری اور ناقابل یقین عوامی قوت کا یہ مثال آنے والے مستقبل میں ناگزیر حدتک قومی انقلاب کو ایندھن دینے اور شعور آزادی کی کونپلوں کو پروان چڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگی