×

ریاستی دباؤ کے باوجود بلوچستان کے طول وعرض میں یوم غلامی کے مناسبت سے سیاہ و ہڑتال رہا

ریاستی دباؤ کے باوجود بلوچستان کے طول وعرض میں یوم غلامی کے مناسبت سے سیاہ و ہڑتال رہا

بلوچ سالویشن فرنٹ کے اپیل پرریاستی دباؤ کے باوجود بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر شٹر ڈاؤن کامیاب رہا کوئٹہ میں بلوچ علاقوں میں جزوی ہڑتال کے ساتھ بلوچستان کے طول وعرض میں بلوچ عوام نے27مارچ کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے اپنی دکانیں اور کاروبادی مراکز بند کئے بعض علاقوں میں مکمل ہڑتال اور بعض علاقوں میں جزوی ہڑتال رہا ہڑتال کو ناکام بنانے کے لئے ریاست ایک منصوبہ بند طریقہ سے ہڑتال سے ایک دن قبل مقامی انتظامیہ کے زریعہ بلوچ وطن کے مختلف علاقوں میں لاؤڈ اسپیکرز کے ساتھ اعلانیہ تاجر برادری کو اپنی دکانیں بند کرنے سے باز آنے کی تاکید کرتے ہوئے ان پر مقدمہ دائر کرنے اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیکر محصو ر کرنے کی کوشش کی تاہم بلوچ عوام اور تاجر برادری بعض علاقوں میں ریاستی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنی دکانیں بند رکھ کر یکسوئی اور خلوص کے ساتھ ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لے ساتھ دیا قلات زہری خضدار اور مکران کے بعض علاقوں میں ہڑتال کو ناکام بنانے کے لئے انتظامیہ زبردستی دکانیں کھولنے کی کوشش اور کئی دکانوں کے تالے توڑنے کے ساتھ ساتھ دکانوں میں تھوڑ پھوڑ بھی کیا اور تاجر برادری کو سخت تریں دھمکیان بھی دی گئی آمدہ اطلاعات کے مطابق نوشکی خاران قلات مشکے جا آہواوتھل تربت تمپ بلیدہ پنجگور منگچرپسنی دالبندین مستونگ سمیت کئی علاقوں میں ہمہ گیر ہڑتال رہی ترجمان نے بلوچ عوام اور تاجر برادری کو داد دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے کہ وہ کرفیو اور ریاستی ہتھکنڈوں کا پرواہ کئے بغیر یوم غلامی کے مناسبت سے رضاکارانہ طور پر ہڑتال و یوم سیاہ کو کامیاب بناکرریاستی جبر کا حوصلہ کے ساتھ سامنا کیا ترجمان نے ہڑتال کو ناکام بنانے کے مجرمانہ ریاستی ہتھکنڈون پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ یہ جمہوریت کش رویہ ہے

ہڑتال ایک جمہوری حق ہے ریاست کی نفسیاتی دیوانہ پن کا عالم یہی ہے کہ وہ بلوچ قوم کی جمہوری عمل کو برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے ایک پر امن اور جمہوری طرز کے ہڑتا ل کو ناکام بنانے کے لئے ریاست کا یہ طرز عمل ان کی نام نہاد جمہوری دعویداری سے پردہ اٹھانے کے لئے کافی ہے کہ وہ بلوچ قوم کو جمہوری احتجاج سے روکنے کے لئے طاقت اور تشدد کا سہارا لے رہاہے ترجمان نے کہاکہ بلوچ قوم کی موقف کی تصدیق کے لئے ریاست کا یہ غیر جمہوری طرز عمل کافی ہے بلوچ قوم شروع ہی سے عالمی رائے عامہ کے سامنے واضح کیا ہے کہ یہاں کوئی جمہوریت نہیں بلکہ یہان لاٹھی اور گولی چلتی ہے جمہوریت کی دعوی کرنا دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی مترادف ہے عالمی دنیا دیکھ لیں کہ بلوچ قوم پر پر امن اور جمہوری ہڑتال کے دروازے بند کئے جارہے ہیں بلوچ قوم پر احتجاج ریکارڈ کرنے کے لئے ہڑتال کے زرائع بند کئے جارہے ہیں ترجمان نے کہاکہ ہڑتال کو بلوچ عوام کی مکمل اخلاقی حمایت حاصل رہی یہ بلوچ قوم کی فتح ہے دکانوں کی بندش علامتی ہے اسے زبردستی کھولنے کی دھمکی توڑ پھوڑ اور تالہ توڑنے کا عمل ریاست کی ناکامی ہے جو اس کی عملداری کو جواز فرائم نہیں کرتے بلکہ یہ بلوچ قوم کے حق میں جاتا ہے ترجمان نے کہاکہ 27مارچ بلوچ قوم کے لئے سیاہ ہے ریاست کی غاصبانہ حیثیت کے پیش نظر بلوچ قوم اس دن کو یوم غلامی اور یوم سیاہ کے طور پر بلاتذبذب اور بلا جھجک مناتے رہیں گے جبری الحاق کے خلاف بلوچ قوم کو اس دن کو یوم سیاہ کے منانے کا مکمل جواز حاصل ہے ریاستی مضحکہ خیز دعووں سے بلوچ وطن کی جبری الحاق کو جائز اور قانونی قرار نہیں دیئے جاسکتی جبری الحاق مکمل غیر آئینی اور غیر قانونی ہے ترجمان نے پرنٹ میڈیا کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ وہ ہڑتال کے حوالہ سے اخباری سلسلہ میں بھر پور کوریج دیکر بلوچستان کے طول و عرض میں ہڑتال کو کامیاب کرنے میں اپنی اخلاقی اور صحافتی زمہ داریوں کو بہتر انداز میں نبھایا

Previous post

ٓآج بلوچستان بھر میں سیاہ وشٹر ڈاؤن ہوگا پاکستان کے ساتھ بلوچ رضاکارانہ طور پر شامل نہیں ہوئے جارحیت اور طاقت کے زریعہ بلوچستان کا الحاق کیا گیا۔بلوچ سالویشن فرنٹ

Next post

غلامی سے نجات اور آزاد بلوچ سماج کی تشکیل کے لئےشہداء کی قربانیاں لائق تحسین ہے ۔ بلوچ سالویشن فرنٹ