×

سندھی لیجنڈ عبدالواحد آریسر کی سندھو دیش آزادی کے لئے جدوجہد اور بے مثال خدمات ہے جی ایم سید کے بعد سندھ دوسرے بڑے قومی رہنماء سے محروم ہو گئی .بلوچ سالویشن فرنٹ

سندھی لیجنڈ عبدالواحد آریسر کی سندھو دیش آزادی کے لئے جدوجہد اور بے مثال خدمات ہے جی ایم سید کے بعد سندھ دوسرے بڑے قومی رہنماء سے محروم ہو گئی .بلوچ سالویشن فرنٹ

بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے ترجمان اپنے جاری کئے گئے ایک بیان میں جئے سندھ قومی محاذ (آریسرگروپ)کے چیئرمیں اور سندھی دوست آزادی پسند رہنماء ادیب و دانشورعبدالواحد آریسر کے وفات پر اپنے ایک تعزیتی پیغام میں ان کے پارٹی خاندان اورسندھ کے آزادی خوا ہ عوام سے دلی دکھ کااظہار کرتے ہوئے سندھی لیجنڈعبدالواحد آریسر کو سندھی قوم کی آزادی کے لئے جدوجہد اور قربانیوں پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ کہ جی ایم سید کے بعد سندھ دوسرے بڑے قومی رہنماء سے محروم ہوگئے ترجمان نے کہاکہ عبدالواحد آریسر جی ایم سید کے قریبی تحریکی ساتھی تھے ون یونٹ کے خلاف جدوجہد سے لے کر سندھی عوام میں شعور آذادی کے لئے ان کی گراں قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گے وہ طویل قید بند اور قید تنہائی میں گزارتے ہوئے ایوب خان سے لے کر مشرف تک کے ادوار میں جیل میں رہے تیس سے زائد کتابوں کے مصنف تھے ان کے پندرہ کتابوں پر پاکستانی ریاست کی جان سے پابندی لگائی جاچکی ہے ان کے پارٹی اور ساتھیوں کے خلاف ریاست کی جانب سے کریک ڈاؤن کیا گیا ان کے کئی ساتھی کامریڈوں کو حراست میں لیا گیا

لیکن وہ سندھ کی آزادی پر کھبی بھی سمجھوتہ نہیں کیا اور سندھودیش کی آزادی کے لئے نشان اور علامت بن کر ابھرا ایسے رہنماؤں کا کردار اور فکر نہ صرف سندھ کا اثاثہ ہے بلکہ وہ آزادی امن اور انسانیت کے لئے سرمایہ افتخار ہے ترجمان نے کہاکہ غیر فطری ریاست بلوچ اور سندھی اقوام کی سرزمین پر بلجبر تسلط قائم کرتے ہوئے سندھی اور بلوچ قوم کو اپنی نو آبادی بناکر ان کی قدرتی وسائل کی لوٹ مار کرتے ہوئے پنجاب کا معاشی ایندھن چلا رہاہے آج سندھ میں آزادی کے لئے بیداری شعور (غلام مرتضی شاہ) المعروف جی ایم سید بشیر قریشی ڈاکٹر صفدر سرکی اور عبدالواحد آریسر اور سندھی دوست رہنماؤں کی جدوجہد کا حاصل وصول ہے سندھ کے عوام اپنے آزادی پسند قومی رہنماؤں کے راستہ پہ چل کر سندھو دیش کا قیام ممکن بناسکتے ہیں تر جمان نے کہاکہ بلوچ جہد آزادی ور سندھو دیش آزادی کی تحریک کو کچلنے اور اپنے جبر و تسلط قائم کر نے کے ریاست ہر ممکن حربے استعمال کررہے ہیں سندھ میں بھی بلوچستان کی طرح ایسے ریاست کے نمائندہ پارٹیان وجود رکھتی ہے جو ریاست کی گماشتگی میں اپنی ہی سرزمین اور خاک وطن کا سودا کرتے ہوئے آزادی پر سمجھوتہ کئے ہوئے ہیں سندھی عوام ایسے پارٹیوں کے صفوں سے نکل کر سندھو دیش آزادی کی تحریک میں شامل ہوجائیں ترجمان نے کہاکہ ریاست سندھ اور بلوچستان کی آزادی کی جدوجہد کو کچلنے کے لئے نسل کشی میں تیزی لارہے ہیں وہ خطے میں سندھ اور بلوچستان مین آزادی کی سوچ سے خوف زدہ ہوکر نہ صرف سندھی رہنماؤن اور نوجوانوں کو شہید کررہاہے بلکہ بلوچستان میں اس سے بھی بڑے پیمانے کی کاروائیاں کررہاہے

Previous post

شہید فداء سے لیکر شہید حفیظ قمبرانی تک آزادی کے معمار تاریخ کے کلینڈر میں مقام اور جگہ پاچکے ہیں پارلیمنٹ اور اقتدار کے ہوس رکھنے والوں نے کا مریڈفد ا ء بلوچ کو شہید کیا ۔ بلوچ سالویشن فرنٹ

Next post

28مئی کو’’یوم مذمت‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان اس دن کو بلوچ عوام یوم سیاہ کے طور پر منائیں بلوچ قوم ایٹمی ہتھیارون سے پاک انسانی سماج کا خواہاں ہے انسانیت دشمن ہتھیاروں کی ہمیشہ مذمت کی جائے گی۔ بلوچ سالویشن فرنٹ