شہادتوں اور قتل عام کی زریعہ بلو چ آذادی کی قوت کو کمزور نہیں کیا جاسکتا قربانیوں اور شہادتوں نے بلوچ قوم کو آزادی کے ایک مرکز پر جمع کردیا ہے بلوچ سالویشن فرنٹ
20.5.2013
بلوچ وطن موومنٹ بلوچستا ن انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں شہید شاہ زیب بلوچ شہید شاہ نور بلوچ اور شہید کامریڈنصیربلوچ کی شہادت کو جاری ریاستی دہشت گردی کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہاکہ قبضہ گیر قومی آزادی کی جدوجہد سے خوف زدہ ہوکر تحریک آزادی کو کاؤنٹر کرنے کے لئے ماس کلنگ کا سلسلہ شروع کیا ہے بلوچ وطن کے کونے کونے سے آزادی کے متوالے نوجوانوں کو اغواء کرنے کے بعد انہیں شہید کرکے سفاکیت کی انتہاء کردی گئی ہے ترجمان نے کہا کہ بلوچ سالویشن فرنٹ شہید شاہ زیب بلوچ شہید شاہ نور بلوچ اور شہید کامریڈ نصیربلوچ کو قومی شہادت پر سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بہادری اور جرائت کے ساتھ غلامی کی زندگی کو مسترد کرتے ہوئے بلوچ قوم کی آزادی شناخت پہچان اورسرزمین و جغرافیہ کے لئے اپنی جان کی قربانی دیکر مٹی کا قرض ادا کردیا تاریخ ایسے نوجوانوں کی غیر متزلزل اور جرائت جانفشانی کی تاریخی کردارکو ہمیشہ دہرائی گی ترجمان نے کہا کہ قبضہ گیر آزادی کے ایجنڈا سے خوف زدہ ہے اور وہ ایک دفعہ پھر اپنے کٹھ پتلیوں کے زریعہ بلوچ آزادی کی تحریک کو روکنے کی ناکام کوششوں میں مصروف تشدد اور دہشت گردی میں عافیت ڈھونڈھنے کی کوشش کررہی ہے اور بلوچ نوجوانوں کو چن چن کر شہید کیا جارہاہے لیکن یہ قبضہ گیر کی خام خیالی ہے کہ وہ شہادتوں اور قتل عام کی زریعہ بلو چ آذادی کی قوت کو کمزور کرے گا آج پورے بلوچ وطن میں آزادی کی تحریک فعال اور منظم ہورہی ہے قربانیوں اور شہادتوں نے بلوچ قوم کو آزادی کے ایک مرکز پر جمع کردیا ہے آج کراچی سے لے کر بندرمیناب تک اور کرمان سے لے کرڈیرہ غازی خان تک بلوچ قوم کو آزادی کی طلب اور تڑپ پیدا ہوچکی ہے ترجمان نے کہا کہ آزادی کی ایجنڈہ کو اضافی تکلیف کہنے والے بلو چ تاریخ اور سرزمین سے دھوکہ کررہے ہین بلوچ وطن ریاست کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ ایک آزاد خطہ ہے جو صرف پاکستانی زیر قبضہ علاقہ نہیں بلکہ ایران اور افغانستان تک پھیلا ہواہے اسے قبضہ گیر کا حصہ قرار دیکر زمینی حقائق کو جھٹلا یا نہیں جاسکتاریاست کی جانب سے ملنے والی مراعات کے بدلے میں بلوچ تاریخ کو تروڑ مروڑ کرکے مسخ کرکے پیش کرناانتہائی درجہ کی بے ایمانی ہے بلوچ قوم آزادی کی صفون میں شامل ہوکر ریاست کے مطلق العنان گماشتوں کو مسترد کردیں بلوچ شہداء کی قربانیوں نے آذادی کو ممکن بنادیا ہے


