×

شہید امیر بخش سگار نے بلوچ قومی تحریک میں محاز آزادی پر رہنمایانہ کردار ادا کیا انکی قومی خدمات قابل ستائش ہیں بلوچ سالویشن فرنٹ

شہید امیر بخش سگار نے بلوچ قومی تحریک میں محاز آزادی پر رہنمایانہ کردار ادا کیا انکی قومی خدمات قابل ستائش ہیں بلوچ سالویشن فرنٹ

28.1.2013

بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ شہید امیر بخش سگار نے بلوچ قومی تحریک میں محاز آزادی پر رہنمایانہ کردار ادا کیا انکی قومی خدمات قابل ستائش ہیں بلوچ سالویشن فرنٹ انہیں ان کی قومی خدمات اور شاندار شہادت پر خراج تحسین پیش کرکے ان کی فکر و عمل و کردار کو آنے والے بلوچ نسلون کے لئے مشعل راہ قرار دیتی ہے انہوں نے کہا کہ شہید سگار نے ایک پیشہ ور انقلابی کی طرح آزادی کی جدوجہد کو اپنا اوڑھنا بچھٍونا سمجھ کر بے لوث انداز میں خدمات سر انجام دیں ان کی شہادت اور جسمانی علیحدگی یقیناًایک المیہ ہے لیکن ان کا فکر وعمل ہزاروں بلوچ فرزندون کے لئے راہ عمل کا سبب بنی آج انہی شہداء کی فکر و عمل سے بلوچ تحریک کو طاقت اور حوصلہ مل رہی ہے جس سے ریاست پریشان ہے اور بوکھلاہٹ میں بلوچ تحریک کو کھبی پراکسی وار قرار دیتا ہے اور کھبی آزادی کی جدوجہد سے دستبرداری کے بدلے بھونڈی اعلانات کے زریعہ رعایت و مراعات کی پیش کش کرکے اپنی شکست کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس قسم کی بھونڈی اعلانات کٹھ پتلی حکومت اور قابض ریاست کی انتہائی درجہ کی پاگل پنی اور بد حواسی کو ظاہر کرتی ہے ان میں اگر زرہ بھر اخلاقی جرائت ہے تو وہ آزاد بلوچستان کی جدوجہد اور زمینی حقائق کو تسلیم کرکے بلوچ قومی آزادی کو جنگ کو امن و امان کا مسئلہ قرار نہ دیں کیونکہ بلوچ قومی جدوجہد ایک واضح پس منظر رکھتی ہے ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مزہبی منافرت کو دیدہ دانستہ پیدا کرکے بلوچ نسل کشی کو تیز کرنے کے لئے راہ ہموار کیا جارہاہے جس کی واضح ثبوت مستونگ مند تربت اور مشکے سانحات ہے جب کہ ریاست ہزاروں بلوچ فرزندون کو شہید کرکے تحریک آزادی کا طوفان نہیں روک سکا بلکہ اس میں شدت اور طاقت پیدا ہوا اور ہزاروں نئے خون بلوچ قومی دستوں میں شامل ہوکر اپنی مال جان فکر اور لہو کے زریعہ قومی تحریک کے لئے طاقت کا سبب بنی انہوں نے کہا کہ بلوچ کھبی بھی کسی بھی حملہ آور سے مصالحت کے بجائے مقابلہ کیا کسی کی تابعداری اور جی حضوری نہیں کی اور آج بھی بلوچ آزادی خواہ جہد کار اسی ڈھنگ سے قابض ریاست کی بھونڈی اعلان کو مستردد کرتے ہوئے اپنی تمام اثاثہ شہداء کی فکری وراثت کو سمجھتی ہے اور اپنی آزادی خوشحالی اور ترقی کا ضامن آزادی کو سمجھتی ہے

Previous post

تحریک ارتقائی عمل سے گزر رہی ہے میں اس صف بندی کوتقسیم نہیں تطہیری عمل سمجھتاہوں سعید یوسف بلوچ

Next post

میر حیر بیار مری کی نظریاتی و اخلاقی سپورٹ غیر متزلزل انداز میں جاری رکھتے ہوئے ٹھوس انقلابی ڈسپلن کو اولیت دے کر کسی کی قبائلی حیثیت و منصب کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنی موقف پر سمجھوتہ نہیں کریں گے میر قادر بلوچ