×

پیپلز پارٹی بلوچ قوم کا قاتل ہے معافی مانگنے کے حربے استعمال کرنے سے وہ اپنی گناہوں کے داغ نہیں مٹاسکتے میر قادر بلوچ

پیپلز پارٹی بلوچ قوم کا قاتل ہے معافی مانگنے کے حربے استعمال کرنے سے وہ اپنی گناہوں کے داغ نہیں مٹاسکتے میر قادر بلوچ

14.2.2013
بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور بلوچ وطن موومنٹ کے سربراہ میر قادر بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بلوچ قوم کا قاتل ہے معافی مانگنے کے حربے استعمال کرنے سے وہ اپنی گناہوں کے داغ نہیں مٹاسکتے اس قاتل پارٹی کا کردار اپنی وجود سے آج تک بلوچ دشمنی پر مبنی رہا بلکہ اس کی پوری تاریخ بلوچ نسل کشی پر مبنی ہے اگر سابقہ ادوار بھی بھی نظر ڈالی جائی تو 1973میں پیپلز پارٹی نے بلوچ وطن پر فوج کشی کی اور 25ہزار بلوچون کو شہید کردیا سینکڑوں بلوچ لاپتہ کردیئے گئے بھٹو نے شاہ ایران سے مل کر بلوچ قومی تحریک کو کچلنے کے لئے مجرمانہ طور پر بلوچ آبادیون پر بمبارمنٹ مال مویشی اور بڑے پیمانے پر کھڑی فصلوں کا نقصان کیابھٹو بے نظیر اور زرداری کے دور میں ایران کے دورے اور معائدوں کی اگر پس پردہ محرکات کا جائزہ لیاجا ئے تو وہ بلوچ دشمنی پر مبنی تھے اور آج بھی جارحیت کا وہی تسلسل زرداری اور ان کے ہم نوا ریاستی دم چھلے جاری رکھے ہوئے ہیں ان ہی کے دور میں مارو اور پھینکو کی پالیسی کے تحت 700سے زائد بلوچ فرزندوں کو شہید کرکے ان کی لاشیں مسخ کی گئی اور ہزارون بلوچوں کو اغواء کر کے غائب کردیئے گئے اور بلو چ جہد کارون کواغواء کرنے کے بعد جس انسانیت سوز تشددسے گزار کر شہید کر دیا گیا ظلم و جبر کی یہ داستان ابو غریب جیل اور گوانتاناموبے کو بھی شرمادیا ہے بلوچستان میں جاری ریاستی فورسز کی کاروائیوں گمشدگیوں اور بلوچ نسل کشی سے پیپلز پارٹی خود کو بری الزمہ قرار نہیں دے سکتے کیونکہ ان ہی کے دور میں بلوچستان میں ڈیتھ سکواڈ گروپس بنائے گئے ہیں اور انہیں مسلح کیا گیا ہے اور انہیں کھلی چھوٹ دی گئی کہ وہ بلوچ وطن کو خون آلود کرے انہوں نے کہا کہ اپنی مفادات اور خوائشات کی تکمیل کے لئے پیپلز پارٹی نے انسانی حقوق کی جن سنگین خلاف ورزیون کواپنے کھاتے میں ڈالا وہ ناقابل معافی ہے انہیں نہ بلوچ قوم معاف کریگی نہ وہ تاریخ کے غیض و غضب سے بچ سکیں گے پیپلز پارٹی صرف بلوچ قوم کا قاتل نہیں بلکہ سندھی سمیت دیگر اقوام سے بھی سوشلزم کے جعلی نعرے کے نام پر دھوکہ اور فریب کررہی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بھیڑیا صفت رویہ نے ان کی جعلی سوشلزم کو بے نقاب کیا ہے پیپلز پارٹی نے بلوچ تحریک آزادی کو کچلنے کی جو مجرمانہ کوششین کی وہ ناکام ہوکر اپنے بوریا بستر سمیٹ رہے ہیں لیکن ایک بات ہم پیپلز پارٹی اور ان کے بے ضمیر آقاؤں پر واضح کرتے ہیں کہ وہ اپنی تمام تر طاقت استعمال کرنے کے بعد بھی بلوچ آزادی کی تحریک کو نہیں رو سکتے کیونکہ بلوچ فرزنداپنی زندگیاں داؤ پر لگاکر آزادی کی عملی جدوجہد کرہی ہے ایسے جدوجہد کو کھبی شکست نہیں دیا جا سکتا جہان کوئی اپنی موت ہتھیلی پر لئے بر سر پیکار ہو

Previous post

ایران و پاکستان گیس پائپ لائن سمیت چین کاگوادر پورٹ کے حوالہ سے قابض ریاست سے معائدہ نہ صرف بلوچ مرضی و منشاء کے برعکس ہے بلکہ عالمی و علاقائی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہے سعید یوسف بلوچ میر قادر بلوچ

Next post

قومی آزادی کے حالیہ دہائی اور مرحلے میں شہدائے قلات نے آزادی کی وہ مشعل روشن کی جس سے بلوچ قومی آزادی کے متوالے جہد کار ہمیشہ رہنمائی و روشنائی حاصل کریں گے