×

13نومبر کے شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنانے کے اپیل بلوچ قومی آزادی کی راہ میں عزیمت اٹھانے اور آزدی کے قربان گاہ پر بخوشی اپنی جانیں قربان کرنے والے بلوچ قومی شہیدوں کویکسوئی اور حوصلہ کے ساتھ خراج عقیدت پیش کریں بلوچ سالویشن فرنٹ

13نومبر کے شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنانے کے اپیل بلوچ قومی آزادی کی راہ میں عزیمت اٹھانے اور آزدی کے قربان گاہ پر بخوشی اپنی جانیں قربان کرنے والے بلوچ قومی شہیدوں کویکسوئی اور حوصلہ کے ساتھ خراج عقیدت پیش کریں بلوچ سالویشن فرنٹ

11.11.2013
بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی چیئر میں سعید یوسف بلوچ مرکزی سیکریٹری جنرل اور بلوچ وطن موومنٹ کے سربراہ میر قادر بلوچ بلوچ گہار موومنٹ کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری بانک حانی بلو چ ایگزیٹوباڈی کے ممبر اور بلوچ گہار موومنٹ کے وائس چیئر پرسن زمور آزاد بلوچ نے اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں بلوچ اور بلوچستان کے عوام سے 13نومبر کے شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنانے کے اپیل کی ہے انہوں نے کہاکہ 13کو نومبر کو یوم شہدائے بلوچستان کے موقع پر بلوچ سالویشن فرنٹ کے اپیل پر بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی اور اس کے ساتھ بلوچ قومی شہداء کے دن کی مناسبت سے بلوچ سالویشن فرنٹ کے زیر اہتمام 13نومبر کو دوپہر 12بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ایک مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا ہے شہدائے آزادی کے قومی دن کے موقع پر تمام ماں بہنوں سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ٹھیک 12بجے بڑی تعداد میں مظاہرہ میں شامل کر بلوچ قومی آزادی کی راہ میں عزیمت اٹھانے اور آزدی کے قربان گاہ پر بخوشی اپنی جانیں قربان کرنے والے بلوچ قومی شہیدوں کویکسوئی اور حوصلہ کے ساتھ خراج عقیدت پیش کریں انہوں نے کہا کہ شہداء نے ہمیں بہت بڑی زمہ داری سپر د کی ہے بہت بڑی قرض ہمارے اوپر عائد کی ہے گوکہ وہ ہمارے درمیان جسمانی طور پر موجود نہیں ہے لیکن ان کا فکر ہمارے پاس موجود ہے ہمیں ہر حال میں ان کی مشن کی حفاطت کرکے قربانیوں کے سلسلہ کو جاری رکھنا چاہیے انہوں نے کہاکہ آزادی کی تحریکوں میں قربانیاں ناگزیر ہوتی ہیں کوئی بھی قوم قربانیوں سے گھبراکر اپنی منزل حاصل نہیں کرسکتی ہمیں کسی بھی صورت کمزوری اور کم ہمتی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے اور ثابت قدمی کے ساتھ ریاستی جبر کا مقابلہ کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی آزادی کے لئے شہیدہونے والوں میں تمام بلوچ طبقہ کے لوگ شامل ہیں نوجوان بزرگ طلباء دانشور ادیب شاعر گلوکا ر استاد وکیل تاجر مزدور چرواہے کسان اور سب نے یکسان طور پر غلامی کے خاتمہ کے لئے شہادت کو بخوشی قبول کی انہوں نے کسی گروہ پارٹی اور کسی زاتی نوعیت کے مسئلہ کے لئے خود کو شہادت کے لئے پیش نہ کیا بلکہ ان کے سامنے سب سے بڑا مقصد وطن کی آزادی تھے اور وہ بلوچ قوم کے آزاد مستقبل کے لئے اذیتیں اور سختیان برداشت کرکے آزادی کے مشعل کو فروزان رکھایوم شہدائے بلوچستان کے موقع پر 13نومبر کے ہڑتال کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ بلوچ اپنے آزادی کے جدوجہد کے ساتھ ہیں یہ علامتی کاروائیاں دنیا کو باور کرانے کے لئے عملایا جانا ضروری ہے کہ بلوچ ریاستی طاقت اور دہشت گردی سے مرعوب نہیں ہوں گے بلکہ آزادی کے جدوجہد کو اپنی کوششوں اور قربانیوں سے منزل پر پہنچا کر دم لیں گے

Previous post

13 نومبر یوم شہدائے آزادی آج بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگا تمام تجارتی کاروباری اور مالیاتی مراکز بند رہیں گے تاجر برادری اور بلوچ عوام سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے دوپہر 12بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ بھی ہو ۔ بلوچ سالویشن فرنٹ

Next post

بلوچ سالویشن فرنٹ کی اپیل پر 13نومبر یوم شہدائے بلوچستان کی نسبت سے شٹرڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بناکر وطن دوستی کا ثبوت دیں بلوچ عوام دھرتی پہ قربان ہونے والے سپوتوں کو بھر پور انداز میں خراج عقیدت پیش کریں بلوچ وطن موومنٹ