×

بلوچ سالویشن فرنٹ کی اپیل پر 13نومبر یوم شہدائے بلوچستان کی نسبت سے شٹرڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بناکر وطن دوستی کا ثبوت دیں بلوچ عوام دھرتی پہ قربان ہونے والے سپوتوں کو بھر پور انداز میں خراج عقیدت پیش کریں بلوچ وطن موومنٹ

بلوچ سالویشن فرنٹ کی اپیل پر 13نومبر یوم شہدائے بلوچستان کی نسبت سے شٹرڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بناکر وطن دوستی کا ثبوت دیں بلوچ عوام دھرتی پہ قربان ہونے والے سپوتوں کو بھر پور انداز میں خراج عقیدت پیش کریں بلوچ وطن موومنٹ

9.11.2013
بلوچ وطن موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری اعلامیہ میں بلوچ عوام سے درخواست کی ہے کہ بلوچ سالویشن فرنٹ کی اپیل پر 13نومبر یوم شہدائے بلوچستان کی نسبت سے شٹرڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بناکر وطن دوستی کا ثبوت دیں 13نومبر کوتمام معلوم و نامعلوم شہدائے آزادی کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا بلوچ عوام دھرتی پہ قربان ہونے والے سپوتوں کو بھر پور انداز میں خراج عقیدت پیش کریں شہداء کی غیر معمولی اور انمول قربانیوں نے قومی منزل کو قریب کردیا ہے شہداء نے اپنے جان کی قربانی دیکر آزادی کی تحریک کو نہ صرف تقویت پہنچائی بلکہ علاقائی و عالمی سطح پر بلوچ آزادی کے لئے بے پناہ حمایت پیدا کرکے اپنے کوششوں اور قربانیوں کے زریعہ جدوجہد آزادی کے لئے بلوچ قوم کو حوصلہ اور قوت عطا کردی محراب خان آغا عبدالکریم نوروز خان سفر خان میر علی دوست اور ہزاروں شہداء بلوچ قومی تشخص آزادی تاریخ زبان ادب اور شناخت اور جغرافیائی وحدت کا تحفظ اپنے خون دے کر کیا ان کی تیاگ اور قربانیوں نے آزادی کے طویل سفر کو تابندہ اور زندہ رکھاہے جن کی قربانیوں سے تحریک آزادی بلوچستان کو نئی سمت اور راہ ملی ہے شہداء کورسمی طور پر یاد کرنے کے بجائے بلوچ عوام آذادی کے تحریک میں شامل ہوکر شہداء کے مشن کو منطقی انجام پہنچانے کے لئے غلامی کے خلاف جدوجہد کریںآزادی کی تحریک سے وابسطگی شہداء کو بہتریں اندازمیں خراج عقیدت پیش کرنے کا طریقہ ہے کیونکہ شہدا ء کے خون کا نعم البدل صرف اور صرف آزادی ہے جو لوگ پارلیمانی نشستوں پر بیٹھ کر شہداء کے جدوجہد کو ڈھال کے طور پر استعمال کرکے بلوچ قوم کو ریاست کی غلامی میں عافیت اور پناہ ڈھونڈھنے کے لئے دھوکہ دیتے ہیں وہ شہداء کا وارث نہیں وہ شہداء کے جدوجہد سے غداری کررہے ہیں کیونکہ شہداء نے اس طویل جدوجہد میں اپنی جان صرف آزادی کے لئے داؤ پہ لگائی وہ محراب خان سے لے کر شہید گل بہار تک ان کے جدوجہد کا محور و مقصد اور ایجنڈابلوچستان کی آزاد و کوخود مختیاری کے لئے تھی ترجمان نے ایک دفعہ پھر بلوچ اور بلوچستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 13نومبر کے شٹرداؤن ہڑتال کے کال پر لبیک ہوتے ہوئے اپنی دکانیں اور کاروباری مراکزبند کریں

Previous post

13نومبر کے شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنانے کے اپیل بلوچ قومی آزادی کی راہ میں عزیمت اٹھانے اور آزدی کے قربان گاہ پر بخوشی اپنی جانیں قربان کرنے والے بلوچ قومی شہیدوں کویکسوئی اور حوصلہ کے ساتھ خراج عقیدت پیش کریں بلوچ سالویشن فرنٹ

Next post

بلوچ سالویشن فرنٹ کی اعلان کردہ شٹرڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بناکر شہداء کے مشن کے ساتھ یکجہتی اور جدوجہد آزادی کوآگے بڑھانے کا تجدید عہد کریں بلوچستان انڈیپینڈس موومنٹ