×

13نومبربلوچ تاریخ آزادی کا ایک روشن باب ہے موجودہ تحریک آزادی اسی تحریک کا تسلسل ہے جس کی بنیاد 1839میں شہید محراب خان اور ان کی ساتھیوں نے رکھی تھی بلوچ سالویشن فرنٹ

13نومبربلوچ تاریخ آزادی کا ایک روشن باب ہے موجودہ تحریک آزادی اسی تحریک کا تسلسل ہے جس کی بنیاد 1839میں شہید محراب خان اور ان کی ساتھیوں نے رکھی تھی بلوچ سالویشن فرنٹ

4.11.2013
بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ کے اتحادبلوچ سالویشن فرنٹ نے اپنے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ 13نومبر یوم شہدائے بلوچستان کے دن کے مناسبت سے بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے تاجر برادری بلوچ اور بلوچستان کے عوام ہڑتال کو میاب بنائیں یاد رہے کہ 13 نومبر کے دن بلوچستان بھرمیں تمام تجارتی کاروباری اور مالیاتی مراکز بند رہیں گے تاجر برادری کے تنظیمیں اور انجمن تاجران اور تاجر برادری کے علاقائی کمیٹیوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ 13 نومبر کے شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال پر لبیک کہتے ہوئے قوم دوستی اور وطن دوستی کا ثبوت دیں اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے 13نومبربلوچ تاریخ آزادی کا ایک روشن باب ہے جسے اب بلوچ وطن اور بین الاقوامی سطح پر بلوچ کمیونٹی یوم شہدائے بلوچستان کے نام سے منانے کا اعادہ کرتے ہوئے بلوچستان کی آزادی کی تحریک میں شہید ہونے والے بلوچ سپوتوں کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کریں گے موجودہ تحریک آزادی اسی تحریک کا تسلسل ہے جس کی بنیاد 1839میں شہید محراب خان اور ان کی ساتھیوں نے رکھی تھی اسی سلسلہ کو مشعل راہ بناتے ہوئے بلوچ قوم اپنی آزادی وطن اور شناخت کی جنگ میں اپنی ہزاروں وطن دوست جانثار فرزندوں کو قربان کرکے آزادی کی تحریک کو اپنی بیش بہا قربانیوں اور لہو سے زندہ رکھائے قابض ریاست بلوچ تحریک آزاد ی کو کچلنے کے لئے بڑے پیمانے پراپنی تمام تر وسائل اور طاقت کا استعمال کررہاہے لیکن شہداء بلوچستان کی خون کی آمیزش سے جنم لینے والے تحریک آذادی ریاست اور ان کے کاسہ لیس وطن فروشوں کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیا ہے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے13 نومبر تحریک آزادی بلوچستان کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے بلوچ قوم اپنی عظیم شہداء کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہداء کے مشن کے عزم سے تجدید عہد کرتے ہوئے انتہائی عقیدت احترام اور جوش و خروش کے ساتھ شہداء بلوچستان کا دن مناکر عالمی برادری سے مطالبہ کرے کہ وہ عالمی سطح پر جرائت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچ قومی آزادی کو تسلیم کرلیں جس طرح امریکی کانگریس نے جرائت مندی کے ساتھ بلوچستان کی آزادی کی مسلمہ حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے آزاد بلوچ ریاست کے حق میں قرار داد پاس کیا تھا13 نومبر ایک طرح سے عالمی دنیا پر یہ بھی واضح کرتا ہے کہ بلوچستان پر 1839کو قبضہ کیا گیا بلوچ وطن پر پاکستان اور ایران غاصبانہ طور پر قابض ہے ان کا بلوچ خطہ پر کوئی آئینی اور اخلاقی جواز نہیں بنتا وہ بلوچ وطن میں مسلسل مداخلت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے

Previous post

بلوچ سالویشن فرنٹ کے اپیل پر شہدائے بلوچستان کے نسبت سے 13نومبر کے شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بناکر راج دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے شہدائے بلوچستان کے دن کو عقیدت و احترام کے ساتھ مناکر آذادی کے شہیدوں کو بھر پور انداز میں خراج عقیدت پیش کریں بلوچ گہار موومنٹ

Next post

ایران نہ صرف بلوچ نسل کشی کررہی ہے اور مغربی بلوچستان پر جبری طورپر قابض ہے بلکہ اس کے دہشت گردانہ کردار سے شام اور عرب ممالک محفوظ نہیں میر قادر بلوچ