×

شہداء کی لازوال جدوجہد اور قربانی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ان کی بے لوث جدوجہد اورقربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی شہید نثار مینگل شہید باز خان مری شہید قمبر چاکر شہید اصغر علی داد کوخراج تحسین بلوچ سالویشن فرنٹ

شہداء کی لازوال جدوجہد اور قربانی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ان کی بے لوث جدوجہد اورقربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی شہید نثار مینگل شہید باز خان مری شہید قمبر چاکر شہید اصغر علی داد کوخراج تحسین بلوچ سالویشن فرنٹ

25.12.2013

بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے شہید نثار مینگل شہید باز خان مری شہید قمبر چاکر شہید اصغر علی دادشہید الیاس نزر شہید ٹکری رحیم داد نیچاری شہید حلیم دشتی شہید جانان مری شہید غنی دشتی شہید ثناء تاج بلوچ کو ان کی قومی شہادت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی لازوال جدوجہد اور قربانی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ان کی بے لوث جدوجہد اورقربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی انہوں نے آزادی کو اپنا نصب العین بناکر جدوجہد کے مشعل کو اپنے خوں سے ایندھن دیکر زندہ رکھا ہمیں ان کے ادھورے مشن کے پایہ تکمیل کے لئے آزادی کے جذبوں اور ولولوں کے ساتھ ہمہ وقت قربانی کے لئے تیار رہنا چاہیے ترجمان نے کہا کہ پاکستان آزا د بلوچ قومی ریاست پر جبر ا قبضہ کرکے تمام تر بین الاقوامی قوانیں معائدوں اور دستاویزات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے بلوچ قوم کو ایک طویل غلامی میں دھکیل کر نہ صر ف بلوچ وسائل کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھاہوائے بلکہ بلوچ قوم کی معاشی تعلیمی ثقافتی اور سیاسی استحصال کا سلسلہ تیز کرکے بلوچ قوم کو ان کی تاریخ اور سرزمین سے بیگانہ کرنے کی لاحاصل اور مکروہ کوششوں میں مصروف ہیں بلوچ قوم ریاست کی جبری تسلط کو کھبی بھی تسلیم نہیں کیا اور گزشتہ چھ دہائیوں سے جبری قبضہ کے خلاف جدوجہد کررہی ہے اگرچہ بلوچ قوم اب تک آزادی کے حصول میں کامیاب نہیں ہوا لیکن اپنی جدوجہد کے زریعہ ریاست کی حوصلہ اور کمر توڑدیئے ہیں جس سے ریاست حواستہ باختہ ہوکر بلوچ قومی آزادی کی آواز کو دبانے اور خاموش کرنے کے لئے اپنے جارحانہ کاروائیوں کو تیز کرکے انتہائی بے رحمی کے ساتھ شہری آبادیوں کو نشانہ بنارہی ہے لاشیں گرانے اور پھینکنے کے سلسلوں میں شدت لاکر ریاست اور ان کے باج گزار تسلسل کے ساتھ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے لیکن بلوچ قوم ریاستی دہشت گردی اور ظلم وستم سے مرعوب ہونے کے بجائے اپنی آزادی کے صفحوں میں کھڑے ہوکر قومی آزادی کے لئے اپنی جان مال اور گھر بار سب قربان کرکے جدوجہد آزادی کے لئے قوت اور دشمن کے لئے مرگ کا سامان پیدا کررہی ہیں جس سے ریاست اور ان کے کاسہ لیس قوتوں کو زہنی اور نفسیاتی شکست کا سامنا ہے مختلف حربوں حیلوں الیکشن مراعات کی پیشکش اور فوجی طاقت کے استعمال کے باوجود ریاست کو اپنے مکروہ عزائم زرا برابر کامیاب نہیں ملی ترجمان نے کہاکہ آزادی پسند بلوچ عوام کی جذبہ آزادی اور صبر استقامت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جو ریاستی دہشت گردی کے باوجو آزاد ی کی جدوجہد کے ساتھ ہیں اور آزادی کے علمبرداروں کے ساتھ بحیثیت ہمدرد اپنا قومی کردار ادا کررہے ہیں ترجمان نے کہاکہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ امداد مشروط کرنے کا موقف ایک مثبت بین الاقوامی پیش رفت ہے دیگر ممالک کو چاہیے کہ وہ بھی پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کریں امریکہ کی جانب سے ملنے والی تمام تر غیر مشروط امدادکو پاکستانی ریاست بلوچ قومی آزادی کے جدوجہد کے خلاف استعمال کررہی تھی نائن الیون کے بعد امریکہ کی پاکستان پر فیاضیوں اور مہربانیوں کے مد میں ملنے والے مالیاتی امداد بنیاد پرستی کو ختم کرنے کے بجائے بنیاد پرستی کی نشود نماء میں استعمال ہوئی بلوچستان میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تیز کردیا گیا اور اس کی مالیاتی پشت پنائی کے لئے استعمال ہونے والے یہی امریکی امداد تھی جوریاستی دہشت گردی کے لئے ایندھن کے طور پر کام آگئے بلوچ قوم کا خوں پانی کی طرح بہایا گیا اور بلوچ نسل کشی میں شدت لائے گئی

Previous post

پنجگور کے علاقہ گرمیں ایرانی قابض فورسزکی جانب سے دراندازی کی مذمت کہ ایرانی قبضہ گیر بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں اس سے قبل بھی ایرانی فورسز کی جانب سے مشرقی بلوچستان میں دراندازی کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں بلوچ سالویشن فرنٹ

Next post

ماشکیل مند اور دیگر بلوچ علاقوں میں ایرانی فورسز کی جانب سے راکٹ اور میزائل حملہ نہ صرف در اندازی ہے بلکہ اس میں ریاستی رضامندی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا بلوچ سالویشن فرنٹ