بلوچ قومی تحریک آج ایک غیر معمولی عہد میں داخل ہوکر اس بات کی متقاضی ہے کہ ہم ایک نظریاتی قوت کی تشکیل کے لئے رجعتی اور غیر سیاسی رویوں سمیت قومی پالیسیوں پر بلا جھجک تنقید اور کھل کر بحث کریں میر قادر بلوچ
23.1.2014
بلوچ وطن موومنٹ کے سربراہ اور بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی سیکریٹری جنرل میر قادر بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ بلوچ قومی تحریک آج ایک غیر معمولی عہد میں داخل ہوکر اس بات کی متقاضی ہے کہ ہم ایک نظریاتی قوت کی تشکیل کے لئے رجعتی اور غیر سیاسی رویوں سمیت قومی پالیسیوں پر بلا جھجک تنقید اور کھل کر بحث کریں تاکہ ہم قبائلی علاقائی گروہی اور تنگ نظری پر مبنی محدود خیالات سے نکل کر قومی تشکیل کی جانب بڑھ سکیںآج ان ہی کو بنیاد بناکر قومی تقاضوں کے عین مطابق سوشل میڈیا میں بحث اور مکالمہ کی روایت کو اہمیت اور اولیت دی جارہی ہے تاکہ انفرادی غر ض مفادات کے بجائے اجتماعی قومی مفادات کو ترجیح دی جائے اور غیر فطری اتحادوں کے برعکس مجموعی طور پر ایک فکر ی و نظریاتی اور زہنی اتحادکو پروان چڑھایا جائے جو روایتی قبائلی اور گروہی خیالات کے برعکس سائنسی وفطری بنیادوں پر اپنی وجود رکھتی ہو تاکہ ہم قومی انقلاب کے لئے راہ ہموار کرسکیں لیکن انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتاہے کہ بلوچ قومی تحریک کے اندر متحرک اپوزیشن حزب اختلاف کے کردار اور زمینی حقائق پر بحث مباحثہ اور مکالمہ کی روایت کو تحریک میں انتشار پھیلانے اور اسے دشمن سیاست یا ریاستی ایجنڈا قرار دیکر بلوچ عوام کوگمراہ کرنے کی کوشش کر کے تمام تر جمہوری اور انقلابی روایات کو پائمال کی جارہی ہے اور زمینی حقائق کو تسلیم کرنے کے بجائے بلوچ قوم دوست ساتھیوں دانشوروں اور لکھاریوں کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ کیا جارہاہے جب کہ بی این ایم اور بی آرپی قومی وعوامی شعور میں ابہام پیدا کرنے کی لاحاصل کوششوں کے ساتھ اپنے گروہی اور علاقائی رویوں پر انگلی اور سوال اٹھانے کی مثبت روایت کو اہمیت دینے کے بجائے اندھی اعتقاد کو فروغ دینے کی ڈگر پر عمل پیرا ہے اور آج کل سوشل میڈیامیں ان کے سائبر ٹیم مختلف گمنام پہچان کے ساتھ تمام تر اخلاقی ضابطوں اور پیمانوں کو روندھ کر لاابالی پن کا مظاہرہ کرکے بلوچ قومی تحریک کے روح رواں سنگت حیر بیار مری سمیت بلوچ سالویشن فرنٹ کے خلاف باقائدہ محاذآرائی کا حصہ بن کر ناقص معلومات پروپیگنڈوں اورزمینی حقائق کے برعکس افواہیں پھیلاکر دانستہ ماحول کو پراگندہ کرنے کی مزموم کوششوں میں مصروف ہوکر اپوزیشن کو برداشت کرنے کے بجائے اس کے دامن سے بھونڈی اور دیو مالائی کہانیاں باندھ کر غیر سیاسی رویوں کو فروغ دے رہی ہیں انہوں نے کہاکہ تحریکوں میں اختلاف رائے کوئی انہونی یا نیا رجحان نہیں بلکہ دنیا کے تمام تحریکوں کو ان مرحلوں کا ناگزیر طور پر سامنا کرنا پڑاہے بلکہ کسی بھی انسانی سماج میں کسی بھی معاملہ پر اختلاف رائے کی گنجائش موجود ہے اور مثبت اختلاف کسی بھی انسانی معاشرہ کا تنوع ہوتاہے لیکن چند لوگ زمینی حقائق کی موجودگی سے یکسر انکاری ہوکر روایت کے شکنجے میں پھنس کر حقیقی تضادات اور اختلافات کی پردہ پوشی کررہے ہیں میر قادر نے کہا ہے کہ بلوچ تحریک کے روح رواں سنگت حیر بیار مری جس بہتر انداز میں بلوچ قوم کی نمائندگی اور سفارت کاری کررہاہے اور عالمی برادری کے درمیاں رہ کر دوٹوک موقف کے ساتھ آز اد و خود مختار بلوچ ریاست کے لئے عالمی دنیا کے اندر نہ صرف بین الاقوامی موبلائزیشن کا حصہ ہے بلکہ بلوچ قومی تحریک میں پچھلے 15سالوں سے ان کی کردار اور جدوجہدسپ پہ عیان ہے اس کے ساتھ ہی برطانیہ جیوری میں ان کی ٹرائل اور اصولی موقف بلوچ قومی آزادی کے لئے جاری پیش رفتوں میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن حالیہ دنوں بلوچ قوم دوست رہنما ء کے خلاف بی این ایم اور بی آرپی باقائدہ محاز آرائی اور جوڑ توڑ میں مصروف ہے اور ان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈوں کا محاز کھول کر نہ صرف اندرونی طور پر بلکہ بیرونی طور پر سرگرم ہوکر اتحاد ثلاثہ کے طور پر منفی اور بھونڈی طرز عمل سے احیا کیا ہے تاکہ قومی مفادات سے ہٹ کر یہ لوگ اپنی گروہی اور علاقائی مفادات کو تحفظ دیکرتحریک میں ڈسپلن اور ضابطون کو پائمال کرکے آزاد خیالی کے ساتھ عوام کو گمراہ کرکے عوام کے لئے لیڈرشپ کو مقدس اور تنقیدسے بالاتر قرار دیں اور اس سے قبل منطقی اور کسی بھی فطری اور ادارتی جواز کے برعکس چارٹر آف لبریشن کو رد کرکے ان ہی لوگوں نے چارٹرپر اتفاق یا اختلاف کے برعکس پہلے لبریشن اور پھر چارٹر کی ضرورت کی غیر فطری زاویہ نظر کے ساتھ جس قبائلی اور گروہی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا تھا وہ ریکارڈ پر ہے اور آج سوشل میڈیا مین ان ہی کے جانب سے سنگت حیر بیار مری اور بلوچ سالویشن فرنٹ پر زمینی حقائق کے برعکس الزامات کی بوچھاڑ انہی کی کارستانیان ہے جن کی چین آف کمانڈ ایک ہی ہے بلوچ سالویشن فرنٹ کو زمینی حقائق کے برعکس سنگت حیر بیار مری سے جوڑنا بلکل غلط اور من گھڑت ہے بلوچ سالویشن فرنٹ موجودہ سیاسی تضادات سیاسی تطہیر کا حصہ ہے اور ہم نے بارہا وضاحت کی ہے کہ بلوچ سالویشن فرنٹ بلوچ قومی تحریک میں ایک فعال جز کی حیثیت سے کردار ادا کررہے ہین نہ کہ بلوچ سالویشن فرنٹ کسی اصولی تنقید سے مبراء ہے اور نہ ہی بلوچ سالویشن فرنٹ کسی قومی اتحاد کی بنیاد ہے جو لوگ بلوچ سالویشن فرنٹ کو کسی بھی تنظیم یا جماعت کو کاؤنٹرکرنے سے منسوب کرکے پروپیگنڈہ کررہے ہیں ان کا یہ سوچ بلکل سطحی اور بناوٹی ہے انہوں نے کہاکہ متزکرہ بالاجماعتیں اخلاقی جرائت کا سامنا کرتے ہوئے تلخ زمینی حقائق کو تسلیم کرکے بلوچ تحریک میں زمہ دار اپوزیشن کے کردار کو تسلیم کریں اور اس کے ساتھ ہی بلوچ سالویشن فرنٹ اور سنگت حیر بیار مری کے خلاف اپنے بے بنیاد پروپیگنڈہ اور الزام تراشیوں کا سلسلہ ترک کرکے کسی بھی اختلافی پوائنٹ پر بحث و مباحثہ اور مکالمہ کی روایت کو اپنائیں ہم کسی بھی فورم پر بحث و مباحثہ اور مناظرے کے لئے تیار ہیں


