قومی غلامی سے نجات اورایک آزادو خوشحال بلوچ معاشرہ کے لئے شہداء نے اپنی جان سے کھیل کر آزادی کی جدوجہد کو قوت اورحوصلہ عطا ء کی ان کی قربانیاں کسی بھی صورت ضائع اور بانجھ نہیں بلوچ سالویشن فرنٹ
28.1.2013
بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں شہید سگار امیر بخش لانگوشہید نصیر کمالان شہید زکریا زہری شہیدعلی دوست بلوچ شہید صدام بلوچ شہید زامر بگٹی شہید بابو سلیم بادینی شہید علی جان کرد شہید ممتاز کرد شہید عابد بلوچ شہید نثار مینگل شہید وزیر خان بلوچ شہید بلال مری شہید سعید بلوچ شہید عظیم بلوچ شہید وہاب بلوچ شہید برکت بلوچ شہید رمضان لانگوشہید عدنان بلوچ شہید مراد بلوچ شہید لال محمد مری کو ان کی غیر معمولی قربانی اور قومی شہادت پر سرخ و سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ قومی غلامی سے نجات اورایک آزادو خوشحال بلوچ معاشرہ کے لئے شہداء نے اپنی جان سے کھیل کر آزادی کی جدوجہد کو قوت اورحوصلہ عطا ء کئے ان کی قربانیاں کسی بھی صورت ضائع اور بانجھ نہیں آج عالمی و علاقائی سطح پر بلوچ آزادی کی بڑے پیمانے پر پذیرائی بلوچ شہداء کی انتھک اور بے لوث جدوجہد کا مرہوں منت ہے ریاست ان کی مضبوط کمٹمنٹ اور پختہ عزم کو توڑنے کے لئے اپنی تمام تر مجرمانہ کوششوں کو بروئے کارلاکرنہیں شدید نفسیاتی اور زہنی ازیتیں اور تکالیف پہنچائی لیکن وہ مردانہ وار بلند حوصلوں کے ساتھ ریاست کے تمام تر مکروہ کوششوں کو مفلوج کرکے تحریک آزادی کی نشود نما ء کو اپنے جان کی قیمت سے وابسطہ کرکے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے امر ہوگئے ترجمان نے کہاکہ آج بھی ریاست بلوچ آزادی کی تحریک کو کچلنے اور دبانے کے لئے بلوچ قوم پر انسانیت سوز مظالم ڈھارہی ہے ایک طرف معصوم بلوچ فرزندوں کو اٹھاکر انہیں شہید کررہی ہے اور دوسری جانب ہمدردی اور خیر سگالی کے مکروہ ہتکھنڈوں کے ساتھ جمہوریت اور اسلام کے نام پر بلوچ قوم کو فریب دینے کی لاحاصل مجرمانہ کوششیں کررہی ہیں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا مرتکب ہوکر بلوچ آزادی پسندعوام پر جارحیت تیز کردی ہے لیکن ریاست کے اس سے بھی کئی گناہ طاقت کے استعمال اور جارحانہ کاروائیاں بلوچ قوم کو آزادی کی حقیقی منزل سے دور نہیں کرسکتے آزادی کی تحریک مختلف نشیب و فراز سے گزر کر نئی نسل کو منتقل ہوچکی ہے ترجمان نے کہا ہے کہ آزادی بلوچ قوم کا پیدائشی اور فطری حق ہے نسلوں کو خوں میں ڈبو یا جاسکتا ہے لیکن آزادی کی جدوجہدکو کھبی بھی کسی صورت ختم نہیں کیا جا سکتا جن قوموں میں قربانی دینے والے لوگ موجو د ہوں گے ان کی آزادی کو ریاستی کی آ ہنی طاقت معطل نہیں کرسکی شہداء کی قربانیاں ریاست کے لئے نوشتہ دیوار ہے کہ طاقت کی بنیاد پر کسی قوم کو اس کی پیدائشی حق آزادی سے محروم نہیں کیا جاسکتا مکمل یقین کہ ساتھ کہاجاسکتا ہے کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں اور شہداء کا یہ مشن ہر صورت میں اپنی منطقی انجام کو پہنچے گا ترجمان نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریاست کے مظالم کو آشکار کرکے ان کی اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں ریاست تمام تر بین الاقوامی قوانیں کو پاؤ ں تلے روندھ کر بلوچ قوم پر ظلم و جبر کررہی توتک میں اجتماعی قبروں کی دریافت ریاست کے گھناؤنے کاروائیوں کا معمولی حصہ ہے جو بے نقاب ہواہے


