×

سنگت حیر بیار مری کی بین الاقوامی سطح پر سفارتی کوششیں قابل ستائش ہے عالمی سطح پر موثر اور دیانتدارانہ خارجی سفارتی کاری کی موجودگی سے بلوچ تحریک کی حمایت میں اضافہ ہواہے بلوچ سالویشن فرنٹ

سنگت حیر بیار مری کی بین الاقوامی سطح پر سفارتی کوششیں قابل ستائش ہے عالمی سطح پر موثر اور دیانتدارانہ خارجی سفارتی کاری کی موجودگی سے بلوچ تحریک کی حمایت میں اضافہ ہواہے بلوچ سالویشن فرنٹ

11.2.2014

بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ سنگت حیر بیار مری کی بین الاقوامی سطح پر سفارتی کوششیں قابل ستائش ہے عالمی سطح پر موثر اور دیانتدارانہ خارجی سفارتی کاری کی موجودگی سے نہ صرف بلوچ تحریک کی حمایت میں اضافہ ہواہے بلکہ بلوچ قومی مسئلہ بابت قبضہ گیر کی جھوٹی اور گمراہ کن موقف کو زمینی حقائق کے برعکس اور غیر حقیقی قرار دے کرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے جو بلوچ قومی آزادی کے حوالہ سے سنگ میل ہے ترجمان نے کہاہے کہ داخلی جدوجہد کے ساتھ ساتھ خارجی سفارت کاری کسی بھی تحریک کو نہ صرف بین الاقوامی تنہائی سے بچاتی ہے بلکہ قبضہ گیر کی جارعانہ عزائم سے پردہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ قابض کی جانب سے عالمی رائے میں پھیلائی جانے والے غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے موثر ثابت ہوتی ہیں توتک اجتماعی قبروں کی دریافت کے حوالہ سے انسانیت سوز واقعہ کے خلاف سنگت حیر بیار مری اور خان آف قلات سلیمان داؤد کی مشترکہ کوششیں اور بروقت سفارت کاری نے عالمی سیاست کا رخ بلوچ قومی آزادی کے حق میں ممکنہ حدتک تبدیل کردیا ہے امریکن کانگریس کا حالیہ ردعمل اور ٹھوس موقف انہی رہنماؤں کی سفارتی کوششون کی مرہون منت ہے ترجمان نے کہاہے کہ سنگت حیر بیار مری اور خان آف قلات نے گزشتہ دنو ں لندن میں امریکی کانگریس کے ایک وفد سے حالیہ ملاقات میں تفصیل کے ساتھ نہ صرف پاکستانی ریاست کی جبری اور غیر قانونی قبضہ کا معاملہ اٹھایا تھا بلکہ بلوچستان مین جاری ریاستی دہشت گردی کو طشت ازبام کرتے ہوئے بلوچستان مین سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم پر مشتمل ریاستی کاروائیوں کے بارے میں وفد کو آگاہ کیاتھاکہ بلوچستان میں ریاست آزادی پسندوں کو نہ صرف عسکریت پسند قرار دیکر چن چن کر شہید کررہاہے بلکہ اجتماعی قبروں کی دریافت اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ ریاست بلوچستان میں بڑے پیمانے پر جنگی جرائم پر مبنی کاروائیاں کررہے ہیں بلوچ رہنماؤں کی جانب سے جانب سے دوٹوک سفارتی موقف پر امریکن کانگریس کے رکن لوئی گھومرٹ کا بیان عالمی سطح پر ریاست کی ساکھ کو بری طرح متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچ قومی آزادی کے حوالہ سے غیر معمولی پیش رفت کا باعث بنی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اب عالمی دنیا اور بین الاقوامی اداروں کو بلوچ قومی آزادی کے حوالہ سے جاری پیش رفت کو آگے بڑھاکر ترجیحی بنیادوں پر بلوچ قومی مسئلہ کی حل کی فوری ضرورت کو تسلیم کرناچاہیے

Previous post

شہداء کو خراج عقیدت جن اقوام میں قربانی دینے والے بہادر سپوت موجود ہو اس قوم کو کوئی بھی طاقت شکست نہیں دے سکتا۔ بلوچ سالویشن فرنٹ

Next post

قابض ایرانی ریاست بلوچ فرزندوں کے اجتماعی پھانسیوں کے متعدد واقعات میں گزشتہ پانچ مہینو ں میں50سے زائد بلوچون کو پھانسی دیکر بدترین جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیون میں ملوث ہے بلوچ سالویشن فرنٹ