×

27مارچ ریاستی قبضہ کے خلاف بلوچ سالویشن فرنٹ کے اپیل پر یوم سیاہ اور شٹر ڈاؤں ہڑتال کو کامیاب بناکر وطن دوستی اور قوم دوستی کا ثبوت دیں بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ

27مارچ ریاستی قبضہ کے خلاف بلوچ سالویشن فرنٹ کے اپیل پر یوم سیاہ اور شٹر ڈاؤں ہڑتال کو کامیاب بناکر وطن دوستی اور قوم دوستی کا ثبوت دیں بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ

2.3.2014
بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچ اور بلوچستان کے عوام سے درخواست کیا ہے کہ 27مارچ ریاستی قبضہ کے خلاف بلوچ سالویشن فرنٹ کے اپیل پر یوم سیاہ اور شٹر ڈاؤں ہڑتال کو کامیاب بناکر وطن دوستی اور قوم دوستی کا ثبوت دیں ترجمان نے کہاہے27 مارچ1948کو پاکستانی ریاست نے بلوچ وطن کو جبری قبضہ کے زریعہ الحاق کیا زبردستی الحاق کے خلاف بلوچ قوم 27مارچ کو ہرسال بلیک ڈے کے طور پر مناکرریاستی غلامی اور جبری قبضہ کو تسلیم کرنے سے انکارکرتے ہیں کیونکہ اسی دن کو بلوچ قوم کی آزاد و خود مختیار حکومت کوفوجی حملہ کے زریعہ گرا کر بلوچ قومی اور مشترکہ پارلیمانی موقف کے برعکس بلوچستان کی آزادی سلب کردی گئی ہے ترجمان نے کہاکہ بلوچ وطن کسی بھی لحاظ سے پاکستانی ریاست کا حصہ نہیں بلکہ ریاست نے فوج کشی کرکے زبردستی اس پر غاصبانہ قبضہ کرلیاہے جب کہ بلوچ قوم شروع ہی دن سے ریاستی قبضہ کو دوٹوک مسترد کرتے ہوئے جدوجہد آزادی کے داغ بیل ڈالتے ہوئے ریاست کو پیغام دیا کہ وہ ایک انچ زمین پر بھی ریاست کو دینے کے لئے تیار نہیں شہداء کے گرتے ہر لاش ریاست کے لئے نوشتہ دیوار ہے کہ وہ بلوچ وطن پراپنی غیر قانونی قبضہ سے ہاتھ اٹھاکر بلوچ قوم کوآزادی کے ساتھ جینے اور زندگی گزارنے کاحق دیا جائے شہدا نے اپنے خون کے زریعہ تحریک آزادی کے شمع روشن کئے ہیںآزادی کے لئے بے شمار قربانیاں اس بات کاثبوت ہے کہ بلوچ آزادی کے یک نکاتی ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ترجمان نے کہاہے کہ جدوجہد آزادی اپنی تاریخی تسلسل کے ساتھ اب فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکی ہے اس کی ہم گیری اور وسعت کا عالم یہ ہے کہ بلوچ آزادی کے جدوجہدمیں بلوچ سماج کے ہرطبقہ کے لوگ شامل ہوچکے ہیں ترجمان نے کہاکہ تاریخ کا فیصلہ ہے کہ کوئی بھی طاقت ور اپنے ظالمانہ ہتکھنڈوں سے کسی مقبوضہ قوم کو ہمیشہ کے لئے زبردستی غلام نہیں رکھ سکتا اور آج بلوچ تاریخ اپنے آپ کو پھر داہرائی رہی ہے وقت اور تاریخ کا فیصلہ نہ تو رد کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی ٹھکرا جا سکتا ہے بلوچ قوم کی تاریخی اور جرات مندانہ جدوجہد ثابت کرتا ہے کہ ریاستی قبضہ کے دن گنے جاچکے ہیں اب خوف اور دہشت بلوچ قوم کو متزلزل نہیں کرسکتی بلوچ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی آزادی کی جدوجہد کررہی ہے تمام آزاد اقوام کو بلوچ قومی آزادی کی اصولی موقف کے اخلاقی سیاسی اور سفارتی تعاون کرنی چاہے تاکہ غلامی کی سیاہ تاریک راتین سحر آزادی میں بدل جائیں ترجمان نے ایک دفعہ پھر بلوچ اور بلوچستان میں آباد اور پشتوں اقوام سے 27 مارچ کے شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے

Previous post

عمران فاروق قتل میں ملوث ملزمان کے بدلے بلوچ رہنماء کے حوالگی کا مطالبہ مضحکہ خیز اور گمراہ کن ہے عالمی سطح بلوچ قوم کی سفارتی فتح سے قبضہ گیر بوکھلائٹ اور بے چینی کا شکارہے بلوچ سالویشن فرنٹ

Next post

27 مارچ جبری الحاق کے خلاف شٹر داؤن ہڑتال اور یوم سیاہ کو کامیاب بنانے کی اپیل بلوچ مسئلہ 27مارچ کے ریاستی قبضہ سے جڑا ہوائے قبضہ غیر قانونی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلوچ وطن موومنٹ