×

شہداء کے بے لوث جدوجہد اور قربانیوں نے عالمی دنیا کو بلوچ آزادی کے معاملہ پر نہ صر ف سنجیدہ کردیا ہے بلکہ دنیا باور کرچکا ہے کہ بلوچ ایک زندہ اور خود مختار قوم ہے بلوچ سالویشن فرنٹ

شہداء کے بے لوث جدوجہد اور قربانیوں نے عالمی دنیا کو بلوچ آزادی کے معاملہ پر نہ صر ف سنجیدہ کردیا ہے بلکہ دنیا باور کرچکا ہے کہ بلوچ ایک زندہ اور خود مختار قوم ہے بلوچ سالویشن فرنٹ

17.3.2014

بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپیندنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں شہید ورنا مجید ثانی شہید کامریڈ حمید شاہین شہید ماسٹر عبدالرحمن بلوچ شہید زاھد پزیر بلوچ شہدائے ڈیرہ بگٹی 17مارچ کو ان کی عظیم قربانیوں اور بے لوث جدوجہد پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کے بے لوث جدوجہد اور قربانیوں نے عالمی دنیا کو بلوچ آزادی کے معاملہ پر نہ صر ف سنجیدہ کردیا ہے بلکہ دنیا باور کرچکا ہے کہ بلوچ ایک زندہ اور خود مختار قوم ہے بلوچ قوم کی اپنی الگ شناخت زبان ثقافت تاریخ اور وطن ہے اور آزادی کے بغیر بلوچ مسئلہ کا حل ممکن نہیں ترجمان نے کہا کہ شہدا کی جدوجہد کا نعم البدل آزادی ہے انہوں نے ایک عظیم مقصد کے لئے اپنی جانیں نچھاور کی تاکہ بین الاقوامی صفوں میں بلوچ ایک آزاد اور باوقا ر قوم کی حیثیت سے اپنی منفرد شناخت کو ممکن بناسکیں اوربے شمار معدنی وسائل اورطویل جغرافیہ اور شاندار تاریخی پس منظر رکھنے کے باوجود بلوچ غلامی اور محتاجی کی زندگی گزارنے کے بجائے اپنی سرزمین پر آزادی کے ساتھ جیتے ہوئے زندگی گزاریں۔شہدانے ایک آزاد سماج کی تشکیل کے لئے جن کھٹن اور پر مصائب حالات کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کرتے ہوئے سرزمین کے گود میں آسودہ خاک ہوگئے مادر وطن اور تاریخ آزادی ہمیشہ ان پر نازکرتی رہیگی ان کی قربانیوں نے بلوچ قوم کو باشعور بنادیاہے اور آج بلوچ قابض ریاست اور ان کے کاسہ لیسوں کے مکروہ ہتھکنڈوں کو بھانپ چکے ہیں ترجمان نے مری کیمپ پر چھاپہ اور گھر گھر تلاشی کو ریاستی جارحیت کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہاکہ نیوکاہان پر دھاوا اتفاق نہیں متعدد بار ریاستی فورسز نے نیوکاہان پر فوج کشی کرتے ہوئے عام مری آبادی پر زمین تنگ کرچکے ہیں ریاست تمام تر عالمی ضابطے اور قوانین کو روندھ کر جس طرح بلوچستان پر قبضہ کرلیا67 سال گزرنے کے بعد ریاست اسی پیمانے کی کاروائیوں کے ساتھ جہد آزادی کو کاؤنٹر کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ بلوچ ہمیشہ کے لئے قبضہ گیر کا دست نگر بنے ترجمان نے نیو کاہان چھاپے اور گرفتاریوں کو ریاستی خیمہ بردار ٹیم کی فرمائش کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ریاستی کرسی بردار اپنی خاندانی وفاداری کے تسلسل کے ساتھ بلوچ نسل کشی اور جارحیت میں ریاست کے دست و پاء بن چکے ہیں ترجمان نے کہاکہ لیاری واقعات میں بلوچوں کی وحشیانہ قتل عام بلوچ نسل کشی کا تسلسل ہے جس میں ریاستی کاسہ لیس ٹولی ملوث ہے بلوچستان اور کراچی میں آباد بلوچوں میں کوئی فرق نہیں ایک بلوچ کی تکلیف پوری بلوچ قوم کی تکلیف ہے لیاری واقعات اس بات کی متقاضی ہے کہ کراچی کے بلوچ پیپلز پارٹی کے لئے ایندھن بننے کے بجائے بلوچ تحریک آزادی کادست و بازو بنیں بلوچوں کی لاشیں ایران میں گرے یا بلوچستان اور کراچی میں اس کی براہ راست ذمہ دار قبضہ گیریت ہے لیاری واقعہ کے زریعہ ریاست کراچی میں بلوچوں کو لاوارث ہونے کا احساس دلاکر اپنے پروکسی تنظیموں کے زریعہ قتل عام کا بازار گر م کرچکاہے لیاری میں بلوچوں کے قتل عام میں ریاستی سرپرستی اور مرضی شامل ہے ترجمان نے کہاکہ سانحہ لیاری خطے میں آباد تمام بلوچوں کو ایک پیغام ہے کہ اگر آج وہ اپنی آزاد شناخت اور خود مختار قومی ریاست کے قیام کیلئے آزادی کے صفوں میں کھڑے نہیں ہوئے تو کل لیار ی سمیت تمام علاقوں میں آباد بلوچ اسی طرح ریاست کے انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنیں گے ترجماں نے کہاکہ آزادی حاصل کئے بغیر غلامی کی غلاضتوں سے نجات پانا ممکن نہیں شہداء کی عظیم قربانیوں اور خاکسارانہ جدوجہد کو مشعل راہ بناتے ہوئے ہمیں حریت جذبہ کے ساتھ تحریک آزادی کوان کے منطقی ہدف تک پہنچانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے۔۔۔۔۔

Previous post

بلوچستان لبریشن چارٹر کی تقریب رونمائی کا خیر مقدم چارٹر آف لبریشن صرف ہمیں آزادی کی حصول کے لے ایک پروگرام پر متفق کرنے کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔ بلوچ سالویشن فرنٹ

Next post

بلوچ قوم اور بلوچستان میں آباد عوام اور تاجر برادری سے اپیل ہے کہ 27مارچ کو یوم سیاہ کے طور پر مناکر بلوچ سالویشن فرنٹ کے شٹر ڈاون ہڑتال کے کا ل پر لبیک کہہ کرعالمی دنیا کو پیغام دیں کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ نہیں قبضہ بلجبر ہے بلوچ گہار موومنٹ