بلوچ قومی آزادی کے علمبردار عظیم سیاسی استاد ، مدبر ،معلم ،قومی راہشوں شہید وطن آغا محمود خان کی شہادت تحریک آزادی میں ایک بانی رہنماء کی شہادت ہے وہ اپنے تمام زندگی بلوچ کاز آجوئی سے وابسطہ رہے بلوچ سالویشن فرنٹ
29.3.2014
بلوچ سالویشن فرنٹ نے اپنے جاری کئے گئے مرکزی ترجمان میں بلوچ قومی آزادی کے علمبردار عظیم سیاسی استاد ، مدبر ،معلم ،قومی راہشوں اور بلوچ آزادی کی جدوجہد میں بحیثیت قومی کیڈر شہید آغا محمود خان کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کی ہے اور کہاہے کہ شہید نے اپنی فکر و دانش سے ہزاروں ذہن پیدا کئے ہزاروں زہنوں کو سیاسی اور فکری طور پر تربیت دے کر قومی آزادی کی جدجہد کے لئے تیار کیا ،انہیں بلوچ نوجوان اپنا استاد، رہبر اور اپنا آئیڈیل مانتے ہیں وہ ایک قومی دانشور زانت کار اور بلوچ نیشنل کاز میں ایک تھینک ٹینک کی حیثیت رکھتے تھے ۔ شہید وطن آغا محمود خان کی شہادت تحریک آزادی میں ایک بانی رہنماء کی شہادت ہے وہ اپنے تمام زندگی بلوچ کاز آجوئی سے وابسطہ رہتے ہوئے اپنی بچپن اور جوانی آزادی کے تبلیغ میں لگاکر شہید محراب خان نوری نصیر خان اور آغا عبدالکریم خان کی سیاسی وارث ہونے کا بھر پور حق ادا کیاتر جمان نے کہا کہ شہید نے وطن کے مٹی کا قرض ادا کرکے اپنی آخری سانس تک آزادی کی جہد سے وابسطہ رہے انہیں بلوچ آزادی کے آدرش سے عملی اور سچی وابسطگی کی بنیاد پر ٹارگٹ کرکے شہید کردیا گیا آغا محمود خان بلوچ کو اگر سے ہم سے جسمانی طور پر جدا کیا گیا لیکن ان خیالات اور فکر اور سرکلز اور مشن کو ختم نہیں کیا جاسکتا بلوچ قوم دوستی و آزادی کے تاریخ میں ان کے بے لوث اور مثالی کردارکو ہر بلوچ سرخ سلام پیش کرتا رہیگا ترجمان نے کہاکہ شہیدسنگت کا کردار تحریک آزادی میں ہمیشہ دہرائی جا ئے گی ان کی شہادت بانجھ ہے نہ تو ان کا فکر بانجھ ہے بلوچ سرزمیں پر ایسے ہزاروں قبرستان ملین گے جو نصف صدی گزرنے کے بعد ہموار ہوجاتے ہیں لیکن جس مقصدکے لئے شہید آجوئی آغا محمود خان نے آزادی کی شاہراہ پر چل کرقربانی دی ان کے نام ہزاروں سال گزرنے کے باوجود بھی تاریخ کے کتبہ پر انمٹ ہوگا انہوں نے کہا کہ شہید آغا محمود خان جیسے استاد مدبر اور دانشور کی جسمانی علیحدگی سے یقیناًان کی کمی ہم محسوس کرتے رہیں گے اور ان کی علمی سرکل اور سنگتوں میں یہ تشنگی باقی رہیگی لیکن انہوں نے جس راستہ کا انتخاب کیااور جس فکر کی تبلیغ کی ان کی جدوجہد سے سنگتی کا دم بھرنے کا عزم ان کے ارمانوں کی تکمیل ہے


