انسانی حقوق کے رہنماء ڈیفنس آف ہیومین رائٹس کے چیئر پرسن آمنہ مسعود جنجوعہ اور لاپتہ افراد کے اہلخانہ پر ریاستی فورسزکی بیہمانہ تشدد اور ان کے ساتھ تضحیک آمیزرویہ شرمناک اور انسانیت کے منافی عمل ہے۔ بلوچ وطن موومنٹ
29.5.2014
بلوچ وطن موومنٹ کے سربراہ اور بلوچ سالویشن فرنٹ کے سیکریٹری جنرل میر قادر بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں انسانی حقوق کے رہنماء ڈیفنس آف ہیومین رائٹس کے چیئر پرسن آمنہ مسعود جنجوعہ اور لاپتہ افراد کے اہلخانہ پر ریاستی فورسزکی بیہمانہ تشدد اور آمنہ مسعودجنجوعہ کو بالوں سے پکڑ کرگھسیٹنے کے تضحیک آمیزرویہ کو شرمناک اور انسانیت کے منافی عمل قرار دیتے ہوئے کہاکہ آمنہ مسعود انسانی حقوق کی علمبردار کی حیثیت سے گزشتہ کئی سالوں سے جبری طور پر گمشدہ افراد کی بازیابی کے لئے پر امن جدوجہد کرکے احتجاج پر بیٹھی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ احتجاجی ایک جمہوری عمل ہے لیکن ریاست کو پر امن سیاسی احتجاج بھی گہوار ا نہیں جس طرح کے پولیس گردی کے زریعہ گزشتہ دنوں آمنہ مسعود جنجوعہ اور ان کے دیگر ساتھیوں اور مظاہریں پر حملہ ان کے احتجاج کوسبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی بعض ممالک جو اپنے سٹریٹیجک مفادات کے لئے پاکستان میں جمہوریت کا را گ الاپ کر بین لاقوامی کمیونٹی میں یہ غلط فہمی پیداکررہے ہیں کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے دنیا کو پاکستان کی جمہوریت کا چہرہ خورد بینی سے دیکھنا چاہیے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ایک خواتین انسانی حقوق کے رہنماء آمنہ مسعود جنجوجہ کے ساتھ نام نہاد جمہوریت کے راگ الاپنے والوں نے کس طرح کا سلوک کر کے ان کے پر امن احتجاج کو کس طرح کچلنے کی کوشش کی گئی ان کی اس عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے پہلے ان کی گرفتاری اور بعد ازان رہائی لیکن پھر ان کے خلاف مقدمات قائم کئے گئے جو ریاستی اداروں کی بھوکھلاہٹ اور پست زہنیت کی عکاسی کرتی ہے انہوں نے کہاکہ ریاستی ادارے مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ساتھ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے اٹھنے والے جدوجہد کو مختلف طریقون سے کچل رہی ہے تاکہ لاپتہ افراد کی بازیابی کی آواز کو بھی خاموش کیا جاسکے لیکن ہم ریاست اور ان کے دہشت پسند مائنڈ سیٹ پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ حق اور آزادی کی آواز کو کوئی بھی طاقت کمزور نہیں کرسکتابلکہ ریاست جتنا بھی ظلم و جبر روا رکھی گی آزادی اور حق کی آواز اتنی شدت سے ابھری گی انہوں نے کہاکہ آمنہ مسعود جنجوعہ اور دیگر ساتھیوں اور لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف پولیس کریک ڈاؤن اور تشدد کی ایک دفعہ پھر بھر پور الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے دنیا پھر واضح کرتے ہیں کہ ریاست کے ہاتھوں ہونے والے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا فوری طور پر نوٹس لے کر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے عالمی پیمانے پر اقدامات کئے جائیں


