×

میر حیر بیار مری کی نظریاتی و اخلاقی سپورٹ غیر متزلزل انداز میں جاری رکھتے ہوئے ٹھوس انقلابی ڈسپلن کو اولیت دے کر کسی کی قبائلی حیثیت و منصب کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنی موقف پر سمجھوتہ نہیں کریں گے میر قادر بلوچ

میر حیر بیار مری کی نظریاتی و اخلاقی سپورٹ غیر متزلزل انداز میں جاری رکھتے ہوئے ٹھوس انقلابی ڈسپلن کو اولیت دے کر کسی کی قبائلی حیثیت و منصب کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنی موقف پر سمجھوتہ نہیں کریں گے میر قادر بلوچ

20.1.2013
بلوچ وطن موومنٹ کے سربراہ میر قادر بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ براہمدغ اور ان کے ہم نوا اخبارات میں سٹیٹمنٹ آرٹیکلز اور سوشل میڈیا کے زریعہ ہمارے خلاف فرضی ناموں سے بے بنیاد پروپیگنڈہ اور الزام تراشیوں کا سلسلہ شروع کرکے اپنے سیاہ کرتوتوں کو چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ان کو تاکید کی جاتی ہے کہ اپنی گمراہ کن رویہ ترک کرکے عوامی عدالت میں براہ راست آکر میرے ساتھ مکالمہ کریں پھر واضح ہوگا کہ جو بے بنیاد الزامات وہ مجھ سے منسوب کررہے ہیں عوامی عدالت میں ثابت کروں گا کون کرایہ کا بندہ اورکون تنخوار خور ہے اور کون آزادی کی جدوجہد میں حقیقی طور پر شریک ہے انہوں نے کہا کہ چارٹر آف لبریشن کی بلاجواز مخالفت نے عوام میں ان کی ساکھ خراب کردی ہے وہ اپنی ساکھ کو بچانے کے لئے ہمیں مورد الزام ٹہرارہے ہیں انہون نے کہا کہ انہیں بارہا میں نے تاکیدکی ہے اور ایک دفعہ پھر واضح کر تا ہوں کہ وہ فرضی اور جعلی ناموں میں چھپ چھپ کر ہمارے خلاف الزام تراشیوں کا سلسلہ بند کریں اور اخلاقی جرائت کا تقاضا یہی ہے کہ وہ عوامی عدالت کے سامنے علم دلیل اور سیاسی زبان میں روبرو ہوکر مکالمہ کریں میں انہیں عوامی عدالت میں مناظرہ کے لئے چیلنج کرتا ہوں کہ وہ آئے اور عوامی عدالت میں یہ الزامات ثابت کریں ورنہ میں ان سے متعلق وہ تما م حقائق ثبوت کے ساتھ پیش کرنے کے لئے تیار ہون فیصلہ عوامی جیوری کریگی کہ ان کی غیر سیاسی رویہ اور عمل نے قومی تحریک کو کس حد تک نقصان پہنچایا ہے اور مزید ان کا قومی تحریک کے خلاف کیا کردار ہے انہوں نے کہا کہ وہ علاقائی و عالمی سطح پر حقیقی آزادی خواہ ساتھیوں اور قومی نمائندوں کے خلاف باقائدہ مہم چلارہے ہیں اور ہم نے جو کچھ ان کے بارے میں آشکار کیا وہ ہمارا قومی فرض تھا اور مزید اگر مزکورہ لوگ اپنی گمراہ کن رویوں سے باز نہیں آئے تو ان کی غلط بیانی اورانا پسندی کا پردہ چاک کرکے عوام کے سامنے وہ تمام باتیں رکھنے کی کوشش کروں گا جو ابھی تک ہم نے محتاط انداز میں عوام کے سامنے نہیں لایا انھوں نے کہا کہ وہ روز اول سے قومی فیصلوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہین اور حقیقی آزادی خواہ بلوچ جہد کاروں کے خلاف منفی پروپیگنڈوں کو دوام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مکرو ہ ہتھکنڈوں اور رویوں سے وہ ہماری لئے رکاوٹ پیدا نہیں کرسکتے بلکہ اپنی تاریخ سیاہ کررہے ہیں اور آج وہ بلوچ آزادی کے حقیقی اور انقلابیوں کے خلاف کھلی طور پر ایک فریق کے شکل میں سامنے آرہے ہیں روز اول سے ان کا کردار ہمارے ساتھ دوستانہ نہیں بلکہ ان کا ہر عمل ہمارے لئے دشمنی پر مبنی رہا انہوں نے کہا کہ ہم نہ کرائے کے لوگ ہے نہ تنخواہ خور بلکہ یہ ان کی پست زہنیت ہے کہ ان کی تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے جب کہ یہ الفاظ جو ان کی طرف سے ہمارے خلاف استعمال کی جارہی ہے ان کی کردار و عمل کا انداز ہ لگا کر اگر تجزیہ کیا جائے تو یہ ان انہی کے لئے فٹ آتے ہیں انہون نے کہا کہ میر حیر بیار مری برطانیہ کی جیوری میں جس انداز سے بلوچستان کا مقدمہ لڑا وہ اپنی جگہ ایک تاریخ رکھتی ہے برطانیہ جیوری میں ان کی تمام ٹرائل اور پیشیوں میں ان کی جانب سے جو موقف پیش کیا گیااور جس وژن ، دلیل علم اور سیاسی پیمانہ پر اس نے آزاد بلوچستان کی وکالت کی اس سے بلوچ قومی جدوجہد کو نیا ولولہ اور حوصلہ ملا اور آج وہ سیاسی اتھارٹی کے ساتھ بلوچ قوم کی بہترین سفارت کاری کرکے عالمی برادری سے تحریک آزادی کے لئے اخلاقی و سیاسی حمایت حاصل کرنے میں بہت حد تک کامیاب ہوچکے ہیں اور وہ اگلے مرحلے میں چارٹرآف لبریشن کے زریعہ بیرونی ممالک کو دنیا کی نقشے میں ابھرتے ہوئے آزاد بلوچستان کا مسودہ پیش کرکے بلوچ قومی ریاست کے حق میں عالمی راہ عامہ کو ہموار کرنے کے لئے قومی اہداف کے منطقی حصول کے لئے کوشش کررہے ہیں اس سے مزکورہ لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر میر حیر بیار مری اور ان کی ساتھیون کے خلاف اندرونی و بیرونی محاذون پر سرگرم ہوکر ایک دفعہ پھر بلوچ قومی و انقلابی سیاست کو قبائلی فرسودگیوں کی طرف دھکیلنے کی ناکا م کوشش کررہے ہیں میر قادر نے کہا کہ ہم میر حیر بیار مری کی نظریاتی و اخلاقی سپورٹ غیر متزلزل انداز میں جاری رکھتے ہوئے ٹھوس انقلابی ڈسپلن کو اولیت دے کر کسی کی قبائلی حیثیت و منصب کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنی موقف پر سمجھوتہ نہیں کریں گے