×

28 مئی کا تلخ دن بلوچ تاریخ کا ایک انمٹ باب ہے بلوچ قوم کو جدوجہد آزادی کے ہر ادوار میں ایسے ظالمانہ کاروائیوں کا سامنا ہ رہاہے ۔ بلوچ وطن موومنٹ

28 مئی کا تلخ دن بلوچ تاریخ کا ایک انمٹ باب ہے بلوچ قوم کو جدوجہد آزادی کے ہر ادوار میں ایسے ظالمانہ کاروائیوں کا سامنا ہ رہاہے ۔ بلوچ وطن موومنٹ

بلوچ وطن موومنٹ نے اپنے جاری کئے گئے ایک مرکزی ترجمان میں کہاہے کہ 28مئی کو بلوچ قومی تاریخ میں ایک سیاہ باب کے طور پر یاد کیا جائیگا اسی دن 1998میں بلوچستان کے علاقہ چاغی میں ریاست نے راسکوہ کے پہاڑ کو اپنی جوہری تجربات کے لئے استعمال کرتے ہوئے بلوچستان میں کی فضاء میں تابکاری پھیلادی یہ بلوچ قوم کے لئے یوم آسروخ اور سیاہ دن ہے بلوچ عوام اس دن کے موقع پر بلوچستان بھر میں بھر پور انداز میں یوم سیاہ مناکر عالمی دنیا کے توجہ مبذول کرانے کے لئے احتجاج ریکارڈکرکے دنیا کو بتادیں کہ دنیا کا کوئی قانوں یا اقوام متحدہ کا کوئی چارٹر عین انسانی آبادی کے بیچ اس طرح کے کیمائی ہتھیاروں کی رونمائی اور تجربات کی اجازت دیتا ہے یا یہ اجازت دیتا ہے کہ کوئی ملک اپنی جوہری سر گرمیوں کے لئے کسی دوسرے کا سرزمین استعمال کرکے انسانی نسل کشی کو یوم تکبیر کا نام دیکر شادمانی اور خوشی کا مظاہرہ کریں

ترجمان نے کہاکہ28 مئی کا تلخ دن بلوچ تاریخ کا ایک انمٹ باب ہے جنت نظیر بلوچستان کے ٹھنڈی ہواؤں میں بارود بھر دیا گیا جو کہ ہٹلر کے گیس چیمبر زسے زیادہ ہلاکت خیز تھے لیکن دنیا کے امن کے ٹھیکدار اور اور انسانیت کے علمبرداروں کو بلوچستان میں انسانی بحران پیدا کرنے والے ریاست کے ہلاکت خیز ہتھیارو ں کے اثرات اور انسانی حقوق کے پائمالیوں کا خیال تک نہیں آتا کہ بلوچ قوم کو اپنی جدوجہد آزادی کے ہر ادوار میں ایسے ظالمانہ کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے جو دوسری جنگ عظیم کی تلخ یادوں سے کسی طرح کم نہیں ترجمان نے کہاکہ بلوچ قوم کو اپنی تکبر دکھانے کے لئے ریاست نے بلوچ سرزمین کا ستعمال کرکے اسے اپنی سنہری کارناموں کے طور پر دہراتا آرہاہے کہ وہ اتنے طاقت ور ہے کہ بلوچ قوم کو فتح کرسکتا ہے لیکن یاد رکھی جائیں کہ ہتھیاروں سے کسی کو فتح نہیں کیا جاسکتا اگر ایٹمی ہتھیاروں سے کسی پر تسلط قائم کیا جاسکتا تھا تو آج ویت نام سمیت دنیا کے متعدد آزاد ممالک کرہ ارض کے نقشہ مین اپنی آزاد اور منفرد شناخت کے مالک نہیں ہوتے

Previous post

خطہ میں عسکری دھاک میں اضافہ اور بلوچ قوم کا بے رحمانہ قتل عام چین کے لئے راستہ ہموارکرنا ہے۔بلو چ سالویشن فرنٹ

Next post

شہداء نے ہمارے کاندھوں پرآزادی کا قرض چھوڑگئےخواتین اپنی بچوں کے تربیت میں آزادی کا درس شامل کرکے ریاست کے نصابی ،ثقافتی اور مادی یلغار کوروکیں۔ بلوچ سالویشن فرنٹ