×

شہید غلام محمد بلوچ کی والدہ کے وفات پر خاندان سے تعزیت کا اظہار شیر زال خواتین بلوچ سماج کے لئے رول ماڈل ہے . بلوچ سالویشن فرنٹ

شہید غلام محمد بلوچ کی والدہ کے وفات پر خاندان سے تعزیت کا اظہار شیر زال خواتین بلوچ سماج کے لئے رول ماڈل ہے . بلوچ سالویشن فرنٹ

بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے بلوچ آزادی خواہ رہنماء شہید غلام محمد بلوچ کی والدہ بی بی حیر نساء کے وفات پر ان کے خاندان اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں شہید کی ماں کو ان کے بے پناہ حوصلہ بہادری اور جرائت پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ انقلابی کردار کے عامل مائیں انقلابی اور نظریاتی سپوتوں کو جنم دیتے ہیں کسی بھی انقلابی راہنماء یا جہد کار کی تربیت میں ان کی ماؤں کا کلیدی کردار ہوتاہے ایسے شیر زال خواتین بلوچ سماج کے لئے رول ماڈل ہے جواپنے لخت جگروں کے لئے جدوجہد آزادی کے راستہ میں حوصلہ اور دعا بنتے ہیں

ترجمان نے کہاکہ شہید غلام محمد کی والد ہ نے شہید غلام محمد کے اغواء شہادت قربانیوں اور سختیوں کے تمام آزمائشوں کو ایک بہادر ماں کی طرح سہتے ہوئے اپنے خاندان کو آزادی کی جدوجہد اوروطن دوستی کا درس دیتے ہوئے خود بھی آزادی خواہ سرگرمیوں میں ضعیف العمری کے باوجود شریک ہوئے شہید غلام محمد کی شہادت کے موقع پر ان کی مثالی پیغام اور اپنے نواسہ شہید آصف جان کے شہادت پر ان کے حوصلہ قابل دید رہی ترجمان نے کہاکہ بلوچ تاریخ ایسے خواتیں کی کردارکو ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھی گی جس جدوجہد میں ماؤں کی دعائیں اور حوصلہ اور ان کا اخلاقی اور نظریاتی سہاراشامل ہو تو اس جدوجہد کو دشمن کا کوئی بھی حربہ شکست نہیں دے سکتاکیونکہ ماؤں کا حوصلہ اور تحریک آزادی میں ان کی جانب سے ہمت اور حوصلہ باندھنے کا عمل ایک بڑے محاذ کی فتح ہے