×

بلوچ سالویشن فرنٹ کے آفیشل ویب سائٹ کو پاکستان اور بلوچستان میں بند کردیا گیا

بلوچ سالویشن فرنٹ کے آفیشل ویب سائٹ کو پاکستان اور بلوچستان میں بند کردیا گیا

بلوچ سالویشن فرنٹ کے آفیشل ویب سائٹ کو پاکستانی ریاست نے بلوچستان اور پاکستان بھر میں بند کردیاہے یاد رہے کہ اگست کی پہلی تاریخ کو ریاست نے بلوچ سالویشن فرنٹ کے ویب سائٹ کو بلاک کردیا ہے ویب سائٹ کو بند کرنے کا مقصد اور وجوہات صاف ظاہر ہے کہ ریاست بلوچ قومی جدوجہد سے خوف زدہ ہے اور بلوچ قوم کی جمہوری و قومی سوچ کو مختلف طریقوں سے نشانہ بنارہاہے بلوچ قوم کی اظہار رائے پر مکمل پابندی عائد ہے یہ اولین دفعہ نہیں بلکہ قبل ازیں کئی بلوچ آن لائن نیوز ویب سائٹس پر بھی حملہ کیا گیا ہے جس میں معروف آن لائن نیوز ویب سائٹ ہمگام نیوز سمیت کئی دیگر ویب سائٹس کو غیر اعلانیہ طور پر بلاک کردیا گیا ہے بلوچ سالویشن فرنٹ کے ویب سائٹ پر فرنٹ کے پریس ریلیز اور ترجمان اخباری بیانات اور قومی آزادی کے حوالہ سے مختلف موضوعات پر کالمزشائع کئے جاتے ہیں

جو مقامی اخبارات سمیت سوشل میڈیا فیس بک پر بھی بیک وقت موجود ہوتے ہیں ریاست کی جانب سے بلو چ سالویشن فرنٹ کے ویب سائٹ کو بلاک کرنے کا عمل اظہار رائے کے حق کو چھیننے کی کوشش ہے جس کی کھلے الفاظ میں مزمت کی جاتی ہے ریاست کے انتقامی رویہ ہمارا لئے نیا نہیں اس رویہ سے ہم مسلسل دوچار ہے لیکن اس طرح کے ہتکھنڈوں سے اگر ریاست کا یہ خیال ہے کہ وہ بلوچ قوم کی سیاسی علمی اور تخلیقی زرائع کو سبوتاژ کرکے زہنی غلامی کے لئے جاری قومی تبلیغ و آگائی کو روکنے کی کوشش کریگی تو یہ ایک کمزور دلیل اور خام خیالی ہوگی ریاست اپنے تئیں اس طرح کے کئی ناکام کوششیں کی ہیں لیکن وہ مسلسل ناکامی سے دوچار رہے تمام تر پابندیوں کے باوجود بلوچ قوم کی آواز دنیا کے کونے کونے میں پہنچ چکی ہے یہ اس بات کا بین ثبوت ہے کہ اس طرح کے ہتھکنڈے ہماری اصولی کوششوں کو زرہ بھر متاثر نہیں کرسکتے
Back to Conversion Tool

Previous post

اقوام عالم اور مہذب دنیا بلوچ قومی ریاست کے قیام کے لئے بلوچ قوم کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت کریں۔بلوچ سالویشن فرنٹ

Next post

محی الدین کس حیثیت سے بلوچ قوم کی بحالی اعتماد کی بات کررہے ہیں پہلے وہ بلوچ قوم پر اپنا اعتماد بحال کریں کہ آج وہ کہاں اور کس مقام پر کھڑا ہے۔بلوچ سالویشن فرنٹ