×

ریاست بلوچ مزاحمت اور آزادی کی جدوجہد کو توڑنے کے لئے بلوچستان بھر میں اپنی دہشت گردانہ کاروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے بلوچ نسل کشی پر مبنی ان کاروایؤں میں ریاستی فورسز بلوچ شہری آبادیوں پر یلغار کرکے گھروں کو جلانے سمیت لوٹ مار کا سلسلہ تیز کردیا ہے بل

ریاست بلوچ مزاحمت اور آزادی کی جدوجہد کو توڑنے کے لئے بلوچستان بھر میں اپنی دہشت گردانہ کاروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے بلوچ نسل کشی پر مبنی ان کاروایؤں میں ریاستی فورسز بلوچ شہری آبادیوں پر یلغار کرکے گھروں کو جلانے سمیت لوٹ مار کا سلسلہ تیز کردیا ہے بل

27.5.2013
بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ ریاست بلوچ مزاحمت اور آزادی کی جدوجہد کو توڑنے کے لئے بلوچستان بھر میں اپنی دہشت گردانہ کاروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے بلوچ نسل کشی پر مبنی ان کاروایؤں میں ریاستی فورسز بلوچ شہری آبادیوں پر یلغار کرکے گھروں کو جلانے سمیت لوٹ مار کا سلسلہ تیز کردیا ہے گھروں میں موجود عمر رسیداورضعیف العمر بلوچوں کو بھی ریاستی فورسز اپنی انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بناکر شہید کررہی ہے گزشتہ دنوں تمپ کے علاقہ کوشکلات رودبن اور نظر آباد میں ریاستی فورسز کے ہاتھوں بلوچ بزرگوں کی شہادت اس کی اہم کڑی ہے دوسری طرف قابض ریاست جرائم پیشہ افراد کے مسلح جھتوں کو منظم کرکے ان کے زریعہ بلوچ نوجوانوں کو اغواء کرواکرکے ان کی مسخ شدہ لاشیں پینکھ رہی ہیںآٹھ سو کے قریب انقلابی نوجوانوں پروفیسروں دانشوروں اور صحافت کے پیشہ سے منسلک بلوچ صحافیوں کا انہی مسلح سکواڈکے ہاتھوں حراستی قتل عام اس کی زندہ مثال ہے بلوچ سالویشن فرنٹ ریاستی فورسز کے ہاتھوں شہید کئے جانے والے شہید عاصم بلوچ شہید رؤف بلوچ کماش شہید غلام مصطفی بلوچ شہید کماش اللہ بخش بلوچ شہید جلیل بلوچ کوان کی قومی شہادت اور خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں بھر پور انداز میں سرخ و سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آزادی جیسے عظیم مقصد کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے بلوچ مزاحمتی تاریخ کا ایک دفعہ پھر سر فخر سے بلند کرکے واضح کردیا کہ کوئی بھی قربانی آزادی جیسے عظیم مقصد سے بڑی نہیں ہوتی ترجمان نے کہا کہ آزادی کی منزل تک پہنچنے کے لئے ہمیں ایسے ناگزیر اورتکلیف دہ مرحلوں سے گزرنا پڑیگاآزادی ہماری نظریہ اور ہماری جدوجہد کا محور ہے بلوچ عوام کو ریاست کا کوئی بھی مکروہ عمل آزادی کی جدوجہد سے الگ نہیں کرسکتا ریاست جتنی بھی جارحانہ ہتکھنڈوں کا استعمال کریگا اسے بلوچ وطن میں تصادم کی صور تحال کا سامنا کرنا پڑیگا کوئی بھی طاقت اور قبضہ گیر کھبی بھی آزادی کی تحریک پر آج تک فتح یاب نہ ہوسکا جیت اور فتح ہمیشہ آزادی کی جدوجہد کرنے والوں کی ہوئی ہے ریاست کی یہ کاروائیان ہرنئے دن کے ساتھ اس کے خلاف نفرت اور انتقام کے جذبہ کی نشود نماء کرین گے ترجمان نے کہاکہ کسی کی آزادی کو سلب کرنا بدترین قسم کی دہشت گردی اور انسانی حقوق اور بین الاقوامی اصول وضوابط کی خلاف ورزی ہے قبضہ گیریت اور ان کی دہشت گردی کو روکنے لئے دفاعی جدوجہد کسی بھی قوم کا انسانی اور قومی حق ہے دفاع اور آزادی کی جدوجہد کے پاداش میں پاکستانی ریاست کی جانب سے بلوچ قوم کی نسل کشی اور بے رحم حراستی قتل عام پرسامراجی ممالک کے سٹریٹیجک مفادات کی خاطر اقوام متحدہ کی خاموشی اور بے بسی نے انہیں ایک طفیلی ادارہ کے طورپر متعارف کردیا ہے اور انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کی کردار سے بھی پردہ اٹھا یا ہے کہ انسانی حقوق کی بات کرنا محض فیشن بن گیا ہے اصل میں انسانی حقوق کا نعرہ ایک ڈھکوسلہ کے طورپر لگایا جاتا ہے ترجمان نے کہا کہ عالمی میڈیا اپنی اخلاقی اور پیشہ ورانہ زمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے پاکستانی دہشت گردی اور بلوچ نسل کشی پر مشتمل ریاستی کاروائیوں کو بے نقاب کرکے ریاستی مظالم کے خلاف بلوچ قوم کی آواز بنیں اگر بلوچ قومی جدوجہد کی روشنی میں دنیا نے بلوچ قومی سوال کو حل کرنے اور بلوچ قومی آزادی کے مطالبہ کے حوالہ سے سنجیدگی نہ دکھائی تو خطے میں بلوچ مسئلہ حل کئے بغیر امن کی بات کرنا منافقت کی مترداف ہوگی ترجمان نے کہاکہ بلوچ قومی آزادی کو صفوں کو مضبوط کرکے آزادی کے واحد نکتہ پر متفق ہوکر اپنے اندر اتحاد پیدا کرکے اپنی قوت اور بازوؤں پر بھروسہ کریں تو وہ دن دور نہیں کہ قبضہ گیر اور ان کی گماشتہ اشرافیہ کا مقدر تاریخ کا کوڑادان ہوگا

Previous post

بلوچ قوم 28مئی کو یوم سیاہ کی طور پر مناکرقبضہ گیر اور ان کی انسانیت دشمن پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت اور مخالف کرتی ہے بلوچ سالویشن فرنٹ

Next post

مئی میں شہید ہونے والے بلوچ شیرزال شہید ہائی رہیسانی شہید مالک ریکی بلوچ شہید رزاق گل بلوچ شہید عمر جان بلوچ شہید سعود بلوچ شہید وہاب بلوچ کو شاندار قربانی اور شہادت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں بلوچ سالویشن فرنٹ