×

شہید ڈاکٹر خالد بلوچ اور بلوچ جہد کاراستاد واحد قمبر کی والدہ ماجدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہارکہ وہ ایک شیر زال اور بہادرماں کی حیثیت سے آزادی کے جذبہ سے سرشاراور بلوچ سرڈگار کی آجوئی کا خواہاں تھی بلوچ سالویشن فرنٹ

شہید ڈاکٹر خالد بلوچ اور بلوچ جہد کاراستاد واحد قمبر کی والدہ ماجدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہارکہ وہ ایک شیر زال اور بہادرماں کی حیثیت سے آزادی کے جذبہ سے سرشاراور بلوچ سرڈگار کی آجوئی کا خواہاں تھی بلوچ سالویشن فرنٹ

30.11.2013
بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی چیئر مین سعید یوسف بلوچ مرکزی سیکریٹری جنرل اور بلوچ وطن موومنٹ کے سربراہ میر قادر بلوچ بلوچ گہار موومنٹ کے چیئر پرسن حانی بلوچ وائس چیئرپرسن زمور آزاد بلوچ نے شہید ڈاکٹر خالد بلوچ اور بلوچ جہد کاراستاد واحد قمبر کی والدہ ماجدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں قومی جہد میں ان کے کردار کوسراہتے ہوئے کہاہے کہ وہ ایک شیر زال اور بہادرماں کی حیثیت سے آزادی کے جذبہ سے سرشاراور بلوچ سرڈگار کی آجوئی کا خواہاں تھی شہید ڈاکٹر خالد کی شہادت اور استاد واحد قمبر کی گرفتاری کے بعد انہوں نے انتہائی صبر اور جرائت کے ساتھ اپنے بیٹوں کی علیحدگی کی تکلیف دہ احساس کو حوصلوں اور صبر کے ساتھ برداشت کرتے ہوئے ضعیف العمری کے باوجود قومی آزادی کیلئے جاری انقلابی سرگرمیوں میں ہمیشہ سے آزادی کے جہد کاروں کا ہاتھ بھٹائی میڈیا میں آنے والے ان کے پیغامات انٹریوز اور خیالات ان کی آزادی سے والہانہ محبت کا حقیقی عکس ہے انہوں نے کہاکہ اگر چہ ہم ایک بہادر اور شیر زال ماں سے محروم ہوگئے تاہم ان کا انقلابی طرز عمل آنے والے نسلوں کے لئے میراث کی حیثیت رکھتے ہیں وہ بلوچ جہد آزادی میں کورین رہنمائے آزادی کامریڈ کم ال سنگ کی ماں کی روایت و تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنے تمام خاندان کو قومی آزادی کی جدوجہد سے منسلک کیابلوچ خواتین کے لئے ان کا غیر معمولی انقلابی طرزعمل ایک روشن مثال ہیں وہ بلوچ عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے اور آزاد ی پسند قوم دوست انقلابی ماں کی حیثیت سے یا دکئے جائیں گے انہون نے کہاکہ بلوچ سماج میں بلوچ خواتین اور شیر زال ماؤں کی جرائت اور بہادری کی انمٹ مثالیں موجود ہیں جن میں شہید داد شاہ کی بہن خاتوں بی بی میر چاکر کی بہن بانڑی خاص طور پر قابل زکر ہیں جبکہ ایسے کئی گمنام خواتین کی بے باک کردار تاریخ کا حصہ ہے جنہوں نے محاذ آزادی سمیت جدوجہد میں ہر طرح کی قربانیوں سے دریغ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ بلوچ خواتین آزادی پسند بلوچ خواتین کی روایت و تسلسل کو مضبوط سے آگے بڑھ کر قومی آزادی کی جدوجہد میں اپنی کردار ادا کرے

Previous post

شہید غلام اللہ بلوچ شہید علی شیر کردشہدائے عالمو چوک شہید علی محمد لانگو اور ان کے دیگر ساتھی شہداء کو خراج تحسین آزاد بلوچ ریاست کی قیام اور تشکیل کو ناگزیر سمجھتے ہوئے عالمی دنیا بلوچ قومی موقف کی غیر مشروط حمایت میں سنجیدہ ہے بلوچ سالویشن فرنٹ

Next post

تمپ میں ایرانی میزائل حملون اور در اندازی کی سختی سے مزمت تمپ کلاہومیں ایران کی طرف سے ملا عمر نامی بلوچ شہری کے گھر پر میزائل حملہ کھلی دہشت گردی ہے بلوچ سالویشن فرنٹ