تمپ میں ایرانی میزائل حملون اور در اندازی کی سختی سے مزمت تمپ کلاہومیں ایران کی طرف سے ملا عمر نامی بلوچ شہری کے گھر پر میزائل حملہ کھلی دہشت گردی ہے بلوچ سالویشن فرنٹ
27.11.2013
بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ کے الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری بیان میں تمپ میں ایرانی میزائل حملون اور در اندازی کی سختی سے مزمت کرتے ہوئے کہاہے کہ تمپ کلاہومیں ایران کی طرف سے ملا عمر نامی بلوچ شہری کے گھر پر میزائل حملہ کھلی دہشت گردی ہے حملہ میں ایک معصوم بچی شہید اور سات افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں زخمی ہوچکے ہیں اس سے قبل بھی ایران کی طرف سے مشرقی بلوچستان کے علاقہ ماشکیل میں بلوچ آبادیوں پر راکٹ فائر کئے گئے اور اب تمپ کے علاقہ کلاہو نخلستان میں میزائل حملہ ایرانی بے رحمانہ کاروائیوں اورسفاکیت کا تسلسل ہے ترجمان نے کہا کہ ایران نہ صرف بلوچستان کے مغربی پٹی پر بلجبر قابض ہے بلکہ اپنے توسیع پسندانہ ذہنیت اور پاکستانی ریاست کی ملی بھگت سے مشرقی بلوچستان میں ایک دفعہ پھر اپنے کاروائیوں کا آغازکیا ہے بھٹو کے زمانہ میں ایران بلوچستان کے مری علاقوں میں پاکستانی ریاست کے ساتھ مل کر بلوچ آبادیوں پرفضائی حملہ کئے اب ایک دفعہ پھر ایرانی قبضہ گیر بلوچستان میں مداخلت اور جارحیت تیز کر کے عالمی انسانی قوانیں کی مکمل خلاف ورزی کررہی ہے ایران کو ان کی مجرمانہ کاروائیوں پر انتباء کرنے کے بجائے انہیں مکمل آزادی دی گئی ہے اقوام متحدہ امریکہ سمیت دنیا کو ایرانی جارحانہ عزائم اور جوہری پروگرام پر تشویش سمیت بلوچ وطن پر بلجبر قبضہ بلوچ نسل کشی اور مسلسل در اندازی کے واقعات اور بلا اشتعال حملوں کے خلاف ایرانی دہشت گردانہ کاروائیوں پر زبان بندی حیران کن ہے ترجمان نے کہاکہ ایران کے خلاف کاروائی ناگزیر ہے اب دنیا کو ایران کے لئے نرم گوشہ اختیار کرنے اور مصلحت پسندانہ لیسیوں کے بجائے ان کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جانی چاہیے مغربی بلوچستان میں کئی معصوم اور بے گناہ بلوچ فرزندوں کو پھانسی دیکر انسانی حقوق کی بدتریں خلاف ورزی کی مرتکب ایران کسی معافی کے مستحق نہیں اور ان کے یہ تمام تر کاروائیاں جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں ایران مغربی بلوچستان میں بلوچوں کا سیاسی معاشی ثقافتی تہذیبی مادی و نظریاتی استحصال سمیت بلوچوں کو خاک و خون میں نہلارہاہے اگر عالمی دنیا ایران کے خلاف فوری طور پر کاروائی سے پس پیش سے کام لیتا رہا تو دنیا کا یہ عمل ایرانی دہشت گردی کو مستحکم کرنے کا باعث ہوگا اور دوسری طرف ایران کی مجرمانہ کاروائیوں کی بلواسطہ حوصلہ افزائی حاصل ہوگی جس سے فائدہ اٹھاکر وہ اس سے کئی گناء اپنے جارعانہ عزائم میں شدت لائے گا اور دہشت گردی کا یہ لہر پورے خطے کو لپیٹ میں لے گا جس کی زد سے کوئی بھی ممالک محفوظ نہیں ہوگا ترجمان نے کہا کہ ایران شام سمیت کئی ممالک میں دہشت گرد گروپوں کی نہ صرف سرپرستی کررہاہے بلکہ ان کی مالی اور فوجی معاونت کررہی ہے بلکہ چھوٹی یونٹ کی تمام حکمت عملی جس میں مختلف قسم کے ہتھیار اور اور ہتھیاروں کے استعمال اور تربیت کے لئے ٹریننگ بھی تہران کی جانب سے دی جاتی ہے ترجمان نے کہاکہ اقوام متحدہ ایران کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین پائمالیوں اور ان کی جنگی جرائم پر مشتمل کاروائیوں کے پیش نظر ان کے خلاف فی الفور کاروائی کریں جب کہ مغربی ومشرقی بلوچستان کے آزادی پسندوں کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر آپس میں روابط اور اتحاد کو اولین اہمیت دیتے ہوئے قومی دفاع کے لئے مشترکہ حکمت عملی وضع کریں تاکہ ایرانی اور پاکستانی قبضہ کے خلاف ایک مشترکہ سیاسی میکنزم پر اتفاق ہوسکے ہمیں قومی مفادات اور آزادی کے ایجنڈے کو کسی بھی قسم کے گروہی سیاسی یا وقتی مفاد کے تابع نہیں کرناچاہیے بلوچ قومی وحدت کی بحالی ہماری ترجیح اول ہونی چاہیے وہ مغربی بلوچستاں ہو یا مشرقی بلوچستان ہمیں اس فرق کو مٹاکر بلوچ سرزمین کی آزادی کے لئے یکسو ہوکر آگے بڑھنا چاہیے


